?️
اسلام آباد (سچ خبریں) تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ افغان سفیر کی بیٹی کے کیس کو ایسے دیکھا جیسے میری بیٹی ہو خیال رہے کہ گزشتہ دنوں افغان صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے وزیراعظم عمران خان نے کہا تھا کہ افغان سفیر کی بیٹی کے مؤقف اور تحقیقات میں سامنے آنے والی باتوں میں ہم آہنگی نہیں۔
آپ کا وزیراعظم آپ کے ساتھ‘ میں ایک سوال کا جواب دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ کیس میں پولیس نے کئی گھنٹے کی فوٹیج دیکھی، ٹیکسی ڈرائیورز کو ڈھونڈ نکالا، افغان ہمارے بھائی ہیں، کیس میں انصاف ہو گا۔خیال رہے کہ گزشتہ دنوں افغان صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے وزیراعظم عمران خان نے کہا تھا کہ افغان سفیر کی بیٹی کے مؤقف اور تحقیقات میں سامنے آنے والی باتوں میں ہم آہنگی نہیں۔
انہوں نے کہا کہ افغان سفیرکی بیٹی سے متعلق سیف سٹی کیمروں کی تفصیل موجود ہے، جس ٹیکسی پرسفیرکی بیٹی نے سفر کیا اس ٹیکسی اور ڈرائیور کی معلومات موجود ہیں لیکن افغان سفیرکی بیٹی کے مؤقف،کیمرہ فوٹیج اور ٹیکسی ڈرائیورکے بیان میں ہم آہنگی نہیں۔وزیراعظم نے کہا کہ سفیرکی بیٹی کے مطابق انہیں ٹیکسی میں ڈال کر اغوا کیا گیا اور تشدد کیا گیا جب کہ کیمرے کی فوٹیج کے مطابق افغان سفیرکی بیٹی ٹیکسی میں خود آرام سے بیٹھی ہیں، پولیس نے ٹیکسی ڈرائیورسے تفتیش کی اور تمام ریکارڈ پولیس کے پاس موجود ہے، تفتیش اور افغان سفیر کی بیٹی کے مؤقف میں تضاد ہے۔
وزیراعظم عمران خان کا کہنا تھا کہ بدقسمتی سے افغان سفیر واپس چلے گئے ہیں اور اب تصدیق کیلئے ہمارے پاس کوئی راستہ نہیں، افغانستان سے ایک ٹیم آرہی ہے ہم انہیں تمام معلومات فراہم کریں گے۔دوسری جانب وزیرداخلہ شیخ رشید نے کہا ہے کہ ہماری تفتیش کے مطابق افغان سفیر کی بیٹی کا معاملہ اغوا کا کیس نہیں ہے، ہمارے ملک کو بدنام کرنے کی کوشش ہو رہی ہے۔
پاکستان کو بد نام کرنے کی کوشش ناکام ہوگی۔شیخ رشید نے کہا کہ ہم چاہتے ہیں افغان سفیرکی بیٹی مبینہ اغوا کیس کی تحقیقات کے لیے تعاون کریں، کیس حکومت لڑے گی۔ ہم نے ان کے اغوا کی ایف آئی آر کاٹی ہے، وہ چلی گئی ہے۔ ہماری خواہش ہے کہ افغان سفیر کی بیٹی تحقیقات کا حصہ بنے۔وزیرداخلہ نے بتایا کہ اسلام آباد راولپنڈی کی700گھنٹے کی ویڈیو کو دیکھا گیا ہے۔ 200گاڑیوں اور ٹیکسیوں کے مالکان تک پہنچے ہیں۔ان کا کہنا تھا کہ چاروں ٹیکسی ڈرائیور بے گناہ ہیں۔ ایک کیس کی بنیاد پر افغان سفیر کو نہیں جانا چاہیے تھا۔افغان سفیر نجیب اللہ علی خیل اپنے اہل خانہ کے ساتھ پاکستان چھوڑ کر ترکی اور دیگر عملہ افغانستان جا چکا ہے۔
مشہور خبریں۔
ایران سے تیل خریدنے کی صورت میں قیمت 150 روپے ہو جائے گی
?️ 28 جولائی 2022لاہور: (سچ خبریں) سلیم مانڈی والا کی زیر صدارت سینیٹ کی قائمہ کمیٹی خزانہ
جولائی
حکومت کو پیٹرول بحران کے ذمہ داروں کے خلاف کاروائی کرنے کی ہدایت
?️ 25 جون 2021لاہور(سچ خبریں) گذشتہ سال پیدا ہونے والے پیٹرول بحران کے ذمہ داران
جون
ایران عرب معاہدے کے بعد شام اور امارات کے تعلقات میں توسیع: عبرانی میڈیا
?️ 21 مارچ 2023سچ خبریں:یروشلم پوسٹ اخبار نے اپنی ایک رپورٹ میں بشار الاسد کے
مارچ
مراکش میں صیہونیوں کے خلاف مظاہرے
?️ 10 ستمبر 2022سچ خبریں:صیہونی حکومت کے سفیر کے جنسی اسکینڈل کے بعد مراکشی باشندوں
ستمبر
میں نے ماضی میں بہت سی غلطیاں کی ہیں: سلمان خان
?️ 26 جون 2021ممبئی (سچ خبریں)بالی ووڈ کے مشہور اداکار سلمان خان نے اہم انکشاف
جون
کون کس کا حامی ہے؟
?️ 25 اکتوبر 2023سچ خبریں: جرمنی کے صدر اعظم نے منگل کے روز برلن میں
اکتوبر
مزاحمتی تحریک کے ہتھیار کیا کر رہے ہیں اور صیہونیوں کی حالت زار؛ سید حسن نصراللہ کی زبانی
?️ 3 جون 2024سچ خبریں:حزب اللہ کے سکریٹری جنرل، سید حسن نصر اللہ نے کہا
جون
حکومت میں پیپلزپارٹی کی عدم شمولیت، کئی وزارتیں اور ڈویژنز وفاقی وزرا سے محروم
?️ 18 نومبر 2024اسلام آباد: (سچ خبریں) پاکستان پیپلزپارٹی وفاق میں مسلم لیگ (ن) کی
نومبر