آزاد کشمیر میں پی ٹی آئی نشستوں کی تعداد میں اضافہ ہو گیا

پی ٹی آئی

?️

مظفر آباد (سچ خبریں)تفصیلات کے مطابق آزاد جموں وکشمیر قانون ساز اسمبلی میں پاکستان تحریک انصاف کی نشستوں کی تعداد 29 ہوگئی ہے۔آزاد کشمیر اسمبلی میں خواتین کی مخصوص نشستوں پر پانچوں امیدوار بلامقابلہ کامیاب ہوگئی ہیں،تحریک انصاف نے 3 جبکہ پیپلز پارٹی اور مسلم لیگ ن نے ایک ایک نشست حاصل کی ہے۔

53 ارکان پر مشتمل ایوان میں پی ٹی آئی نشستوں کی تعداد 29 ہو گئی ہے جب کہ پیپلزپارٹی کی 12 اور مسلم لیگ ن کی 7 نشستیں ہیں، جموں کشمیر پیپلز پارٹی اور مسلم کانفرنس کے پاس ایک ایک نشست موجود ہے۔

پیپلزپارٹی کی12 میں سے 2 نشستیں چوہدری یاسین نے حاصل کی ہیں، چوہدری یاسین ایک نشست چھوڑیں گے جس پر ضمنی الیکشن ہوگا۔ ٹیکنوکریٹ، علما مشائخ اور سمندر پار کشمیریوں کے لیے مختص بقیہ 3 نشستوں پر کل پولنگ ہوگی۔

خیال رہےکہ 53 ارکان پر مشتمل ایوان میں حکومت سازی کے لیے27 ووٹ درکار ہیں، اس طرح پی ٹی آئی کشمیر میں 29 نشستوں کے ساتھ سادہ اکثریت حاصل کرچکی ہے جب کہ 3نشستوں کا فیصلہ ہونا بھی ابھی باقی ہے۔منتخب ارکان سے موجودہ اسپیکر کل حلف لیں گے جس کے بعد ارکان نئے اسپیکر کا انتخاب کریں گے۔تحریک انصاف کے رہنما تنویر الیاس کے مطابق عمران خان آئندہ 2 روز میں وزیراعظم آزاد کشمیر کے نام کا اعلان کردیں گے۔

دوسری طرف بلاول بھٹو زرداری نے حکومت کو ٹف ٹائم دینے کیلئے اپوزیشن کو ایک پیج پرآنے کی دعوت دے دی ، پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین نے کراچی میں خطاب کرتے ہوئے کہا کہ آزاد کشمیر میں زیادہ پیسے والا وزیراعظم اور اسپیکر بنے گا، پیسے کی بنیاد پر بنی جعلی حکومت کو کھل کر کھیلنے کا موقع نہیں دیں گے، حکومت کو ٹف ٹائم دینے کیلئے اپوزیشن جماعتوں کو ایک پیج پر آنا چاہیے ، اپوزیشن جماعتوں کے ساتھ مل کر حکومت کوٹف ٹائم دینے کی کوشش کریں گے، آزاد کشمیر انتخابات میں دھاندلی ہوئی ہے، وفاقی حکومت نے آزاد کشمیرانتخابات میں پیسہ چلایا، وفاقی حکومت نے الیکشن کمیشن کے احکامات کو نظرانداز کیا، الیکشن کمیشن نے وفاقی وزیر پر پابندی لگائی، دوسرے روز وہ جلسوں میں شریک تھے، حکومت کو کھل کر کھیلنے کا موقع نہیں دیں گے، آزاد کشمیر کے عوام سے جمہوری حق چھینا گیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ کشمیری عوام کے حقوق کے لیے جنگ لڑیں گے، پیپلزپارٹی جمہوری اور پارلیمانی سیاست پر یقین رکھتی ہے، بدترین الیکشن میں بھی پیپلزپارٹی کے امیدوار کامیاب ہوئے، کشمیر کے عوام کی آواز بنیں گے، دھاندلی بےنقاب کریں گے۔ بلاول بھٹو نے کہا کہ آزاد کشمیر میں پیسوں کی بنیاد پر جعلی حکومت بننے جارہی ہے، جس کے پاس زیادہ پیسہ ہوگا وہی آزاد کشمیر میں وزیراعظم اور اسپیکر بنےگا، کوشش ہوگی آزاد کشمیر اسمبلی میں اپوزیشن مشترکہ اسٹریٹجی اپنائے۔

انہوں نے کہا کہ الیکٹرانک ووٹنگ مشین کی تجویز بدنیتی پر مبنی ہے، حکومت الیکشن ریفارمزچاہتی ہے تواتفاق رائے پیدا کرنا ہوگا، سندھ میں ہمارے خلاف سیاسی کچرا جمع کیا جارہا ہے، کراچی کے ضمنی انتخابات میں سب جماعتوں کو پیپلزپارٹی نے شکست دی، پیپلزپارٹی کے خلاف کئی اتحاد بنے مگر وہ خود اختلافات کا شکار ہوگئے۔

مشہور خبریں۔

ہیگ کورٹ کی جانب سے اسرائیل پر غزہ میں انسانی امداد روکنے کے حوالے سے پابندیاں

?️ 23 اکتوبر 2025سچ خبریں: بین الاقوامی عدالت انصاف  نے صیہونی حکومت کے خلاف اہم فیصلہ

وزیراعظم کی انتونیو،بل گیٹس سے ملاقات، سیلاب زدگان کی بحالی پر تبادلہ خیال

?️ 23 ستمبر 2022نیویارک: (سچ خبریں) وزیراعظم شہباز شریف نے سیکرٹری جنرل اقوام متحدہ انتونیو

مصر کے وزیر خارجہ کے ایرانی اور عمانی ہم منصبوں اور وٹکاف سے روابط

?️ 23 فروری 2026 سچ خبریں:مصر کی وزارت خارجہ نے اعلان کیا ہے کہ ملک

ایران کے خلاف امریکہ کی جنگی حکمت عملی کیوں ناکام ہوئی؟

?️ 22 مئی 2026سچ خبریں:ایران کے خلاف امریکی جنگی حکمت عملی کی ناکامی کے بعد

بہت ہوگیا! قانون اپنا راستہ بنائے گا، لاڈلے کو ملک سے کھلواڑ نہیں کرنے دیا جائے گا، وزیراعظم

?️ 28 مارچ 2023اسلام آباد:(سچ خبریں) وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے پاکستان نے عالمی

ایرانی حملے کے بعد اسرائیلی حکام تذبذب کا شکار کیوں ہیں؟

?️ 16 اپریل 2024سچ خبریں: صیہونی میڈیا کے موقف کے برعکس، ایران کا حملہ حساب

روس کا یوکرین میں میزائل اور ڈرون طوفان؛ کیف زیر آتش

?️ 6 جولائی 2026سچ خبریں: یوکرین کے دارالحکومت کیف کو صبح کے ابتدائی اوقات سے ہی

سربراہ پاک بحریہ کا امریکی دورہ، سربراہان سے اہم ملاقاتیں

?️ 19 ستمبر 2021اسلام آباد(سچ خبریں) پاک بحریہ کے سربراہ ایڈمرل محمد امجد خان نیازی

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے