?️
اسلام آباد(سچ خبریں) وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ افغانستان میں ہمارا کوئی پسندیدہ نہیں ہے ، ہماری حکومت کی پالیسی یہ ہے کہ افغان عوام جسے منتخب کریں گے ہمارے اس کے ساتھ بہترین تعلقات ہوں گے ہم بھارت، افغانستان کے ساتھ سہ فریقی مذاکرات نہیں کرسکتے۔
اسلام آباد میں پاک افغان یوتھ فورم کے تحت وزیراعظم کی افغانستان کے میڈیا نمائندگان سے ملاقات اور سوال و جواب کا سیشن منعقد کیا گیا۔ایک افغان صحافی کی جانب سے افغانستان، بھارت اور پاکستان پر مشتمل سہ فریقی مذاکرات سے متعلق سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ 5 اگست کو بھارت نے یکطرفہ طور پر اقوامِ متحدہ کی سلامتی کونسل کو مسترد کرتے ہوئے کشمیریوں سے ان کی ریاست کا حق چھین لیا۔
انہوں نے کہا کہ 1948 میں اقوامِ متحدہ کی قرارداد میں کشمیریوں کے استصوابِ رائے کا حق رکھا گیا تھا جو انہیں نہیں دیا گیا اس لیے کشمیر کے عوام نے اس حق کی جدوجہد کی جس کی پاکستان نے حمایت کی تاہم 5 اگست 2019 کو بھارت نے کشمیر کی خصوصی حیثیت ختم کردی۔
بات کو جاری رکھتے ہوئے انہوں نے کہا کہ اس اقدام کے بعد پاکستان نے بھارت کے ساتھ تمام سفارتی تعلقات منقطع کردیے اور جب تک بھارتی حکومت مقبوضہ کشمیر کی خصوصی حیثیت بحال نہیں کردیتی، ہم بھارت، افغانستان کے ساتھ سہ فریقی مذاکرات نہیں کرسکتے۔
مشہور خبریں۔
تل ابیب اور واشنگٹن کے تعلقات کشیدہ
?️ 14 مئی 2024سچ خبریں: المیادین نیٹ ورک نے صہیونی میڈیا کے حوالے سے خبر دی
مئی
ناجا پولیس کے سربراہ کا پاکستان کا سرکاری دورہ
?️ 5 دسمبر 2021سچ خبریں: ایرانی وفد کے چیئرمین اور اراکین مقامی وقت کے مطابق
دسمبر
صیہونی سفارتکاروں کی بھی نیندیں حرام
?️ 22 مارچ 2021سچ خبریں:اقوام متحدہ میں صیہونی حکومت کے نمائندے نے حزب اللہ کی
مارچ
پاکستان سعودی عرب کے ساتھ مل کر مذاکرات اور سفارتکاری کے ذریعے خطے میں امن کے قیام کیلئے کام کرتا رہے گا، وزیراعظم
?️ 24 جون 2025اسلام آباد: (سچ خبریں) وزیراعظم محمد شہباز شریف نے کہا ہے کہ
جون
تحریک انصاف کا قومی اسمبلی اجلاس کا بائیکاٹ، پارلیمنٹ کے باہر عوامی اسمبلی لگالی
?️ 2 ستمبر 2025اسلام آباد: (سچ خبریں) پاکستان تحریک انصاف نے قومی اسمبلی اجلاس کا
ستمبر
صہیونی فوج کی جانب سے غزہ جنگ کے خاتمے کا اعلان
?️ 21 جون 2024سچ خبریں: صہیونی حریتز میڈیا نے بعض ذرائع کے حوالے سے اعلان
جون
چینی کمپنی ’شیاؤمی‘ نے اپنی پہلی الیکٹرک کار متعارف کرادی
?️ 29 مارچ 2024سچ خبریں: چینی ٹیکنالوجی کی بڑی کمپنی ’شیاؤمی‘ نے بیجنگ میں اپنی
مارچ
پینٹاگون نے شام سے روسی افواج کے کچھ حصے کی یوکرین منتقلی کا دعویٰ کیا
?️ 26 مئی 2022سچ خبریں: ڈونباس کے علاقے میں روس کے خصوصی فوجی آپریشن کے
مئی