🗓️
راولپنڈی(سچ خبریں) وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید کا کہنا ہے کہ ہم افغانستان میں امن چاہتے ہیں افغان امن کے لئے پہلےبھی دنیاکےساتھ تھے،اب بھی ساتھ ہیں۔افغانستان میں سلجھاہوا طالبان جنم پاچکاہے ،اب وہ طالبان نہیں ہیں جو بندوق سے بات کرتےتھے، طالبان بالکل بدل گئے ہیں۔
تفصیلات کے مطابق راولپنڈی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید نے امریکی اور نیٹو افواج کےانخلا کے بعد افغانستان کی موجودہ صورت حال پر بتایا کہ افغانستان خودمختارملک ہے اس میں کسی قسم کی مداخلت نہیں ہوگی، ہم افغانستان میں امن چاہتے ہیں۔شیخ رشید نے کہا کہ پاک فوج کے پیچھے پورا پاکستان کھڑا ہے، موجودہ حکومت اور پاک افواج افغانستان میں امن کی راہ ہموار کرینگے۔
وفاقی وزیر داخلہ کا کہنا تھا کہ افغانستان میں سلجھاہوا طالبان جنم پاچکاہے،طالبان بدل گئےہیں، اب وہ طالبان نہیں ہیں جو بندوق سے بات کرتےتھے۔وفاقی وزیرداخلہ شیخ رشید نے میڈیا سے گفتگو میں ایک بار پھر واضح کیا کہ پاکستان اپنی کوئی بیس نہیں دےگا، بھارت نےآج تک دہشتگردی کوپاکستان کیخلاف منظم کیاہے۔
شیخ رشید نے آزاد کشمیر الیکشن میں پی ٹی آئی کی حکومت بنانے کا دعویٰ کرتے ہوئے کہا کہ کشمیر میں تحریک انصاف کی حکومت بننے جارہی ہے، عمران خان کشمیر کا کیس دنیا میں لڑےگا، اپوزیشن کو تکلیف یہ ہےکہ ہر ڈبے سے بلے کے نشان والے ووٹ زیادہ نکلنے ہیں، جس دن یہاں ہارنےوالی پارٹی نےہار تسلیم کرلی تو جمہوریت قائم ہوجائیگی۔
چیئرمین بلاول بھٹو کو ایک بار پھر “دل کا جانی قرار دیتے ہوئے شیخ رشید نے کہا کہ بلاول دل کاجانی ہے،کشمیرمیں اس کاجانابھی ضروری ہے، مگر مریم نواز جوزبان استعمال کررہی ہیں وہ غیرذمہ دارانہ ہے، مریم نواز کو اپنے لب و لہجےپرغورکرناچاہیے۔
مشہور خبریں۔
لبنان میں پھٹنے والے پیجر کہاں تیار کیے گئے تھے ؟تائیوانی کمپنی کا انکشاف
🗓️ 19 ستمبر 2024سچ خبریں: تائیوانی کمپنی نے لبنان میں پھٹنے والے پیجرز تیار کیے
ستمبر
نہتے شہریوں کے خلاف کارروائی سے ملک کی بدنامی ہوئی، شبلی فراز
🗓️ 4 دسمبر 2024 اسلام آباد: (سچ خبریں) پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے
دسمبر
بن سلمان نے جھوٹے وعدوں سے سعودیوں کو کیسے دھوکا دیا؟
🗓️ 30 مئی 2022سچ خبریں:مختلف شواہد کی بنیاد پر سعودی ولی عہد نے نیوم پراجیکٹ
مئی
میں جلدی ہی سعودی عرب میں ہوں گا:صیہونی ربی
🗓️ 11 اپریل 2021سچ خبریں:ایک صیہونی ربی نے اعلان کیا کہ وہ جلد ہی سعودی
اپریل
برطانوی وزارت تجارت کی عمارت کے سامنے فلسطین کے حامیوں کا اجتماع
🗓️ 5 مئی 2024سچ خبریں: فلسطین کے حامیوں نے غزہ میں صیہونی حکومت کے وحشیانہ
مئی
یمنیوں نے تیل منڈی میں بھی ہلچل مچادی؛سات سال میں سب سے زیادہ قیمتیں
🗓️ 20 جنوری 2022سچ خبریں:یمن کے خلاف برسوں سے جارحیت کے ملوث متحدہ عرب امارات
جنوری
پاکستان ، ایران عوامی تعلقات کو فروغ دینے کے لئے براہ راست پروازوں میں اضافہ
🗓️ 2 دسمبر 2021اسلام آباد (سچ خبریں)پاکستان اور اسلامی جمہوریہ ایران نے دونوں پڑوسی ممالک
دسمبر
توشہ خانہ ٹو کیس میں عمران خان اور بشریٰ بی بی پر فرد جرم عائد
🗓️ 12 دسمبر 2024 اسلام آباد: (سچ خبریں) توشہ خانہ ٹو کیس میں سابق وزیراعظم
دسمبر