افغان صدر اشرف غنی کا بڑا دعویٰ، کہا امریکا کو 2 سال پہلے ہی ملک چھوڑنے کا کہا جاچکا تھا

افغان صدر اشرف غنی کا بڑا دعویٰ، کہا امریکا کو 2 سال پہلے ہی ملک چھوڑنے کا کہا جاچکا تھا

?️

کابل (سچ خبریں)  افغانستان میں ان دنوں افغان حکومت اور طالبان کے مابین شدید جنگ جاری ہے جس میں طالبان کا کہنا ہےکہ انہوں نے افغانستان کے 85 فیصد علاقے پرکنٹرول حاصل کرلیا ہے جبکہ طالبان کے خلاف پراپیگنڈے کے نتیجے میں سرکاری حکام کے ساتھ معاہدہ ختم کردیا گیا ہے۔

اس دوطرفہ لڑائی کے دوران افغان صدر اشرف غنی نے اب نیا دعویٰ کرتے ہوئے کہا ہے کہ انہوں نے ہی 2 سال پہلے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ سے کہا تھا کہ امریکا افغانستان چھوڑ دے۔

تفصیلات کے مطابق اپنے ایک بیان میں اشرف غنی کا کہنا تھا کہ ملک میں موجودہ تشدد کے ذمہ دار طالبان ہیں جس میں ہر روز 200 سے 600 افراد مارے جا رہے ہیں، اشرف غنی کا کہنا تھا کہ طالبان سے پوچھا جانا چاہیےکہ وہ اب کس لیے لڑ رہے ہیں اور اس سے کس کا فائدہ ہو گا۔

خیال رہے کہ اس سے قبل طالبان نے دعویٰ کیا ہے کہ انہوں نے افغانستان کے 85 فیصد علاقے پرکنٹرول حاصل کرلیا ہے جبکہ دوسری جانب کابل میں افغان صدر نے کابینہ اجلاس سے خطاب کیا اور الزام عائد کیا کہ افغانستان میں خونریزی اورتباہی کے ذمہ دارطالبان ہیں۔

انہوں نے اعلان کیا کہ طالبان کے سامنے ہتھیار نہیں ڈالوں گا، ان کے سامنے ہتھیار ڈالنے کی کوئی خفیہ ڈیل نہیں ہے۔

افغان صدر کا کہنا تھاکہ امریکا نے انخلا کا پروگرام بنایا توکہا پاکستان اورطالبان اپنافیصلہ لیں، خونریزی کی ساری ذمہ داری طالبان اوران کے پشت پناہوں کی ہے، ان کا کہنا تھاکہ ہم عزت سےرہتےہیں یہ عزت اورآبرو دکھانےکا وقت ہے۔

مشہور خبریں۔

لاہور ہائیکورٹ بار ایسوسی ایشن نے 26ویں ترمیم کے خلاف سپریم کورٹ میں درخواست دائر کردی

?️ 2 نومبر 2024اسلام آباد: (سچ خبریں) لاہور ہائیکورٹ بار ایسوسی ایشن نے وکیل حامد

جنوبی کوریا کے وزیر دفاع مستعفی

?️ 4 دسمبر 2024سچ خبریں:جنوبی کوریا میں سیاسی بحران کے بعد اس ملک کے وزیر

کیا عمران خان رہا ہونے والے ہیں؟

?️ 20 جون 2024سچ خبریں: شیخ رشید نے کہا ہے کہ بانی پی ٹی آئی

کل جماعتی حریت کانفرنس کی مقبوضہ جموں وکشمیرمیں بھارتی فورسزکے ہاتھوں تازہ گرفتاریوں کی مذمت

?️ 7 اپریل 2024سرینگر: (سچ خبریں) غیر قانونی طور پر بھارت کے زیر قبضہ جموں

داعش کا رقہ میں شامی سکیورٹی ہیڈکوارٹر پر خودکش حملہ

?️ 16 جون 2026سچ خبریں:روسیا الیوم کے مطابق شام کے شہر رقہ میں عبوری حکومت

عمران عباس فلم کی پیش کش کی بات کرنے پر سنجے لیلیٰ بھنسالی کے مشکور

?️ 1 مئی 2024کراچی: (سچ خبریں) اداکار عمران عباس نے بھارتی فلم ساز سنجے لیلیٰ

نماز جماعت پڑھنے پر مقدمہ درج

?️ 30 اگست 2022سچ خبریں:ہندوستان کی ریاست اترپردیش کے شہر مرادآباد میں ایک گھر میں

بین گوئر کا اسرائیلیوں کو بچانے کا دعوی

?️ 10 جون 2024سچ خبریں: عبرانی زبان کے ذرائع ابلاغ کے مطابق ایٹمر بین گوئر

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے