افغانستان سے دراندازی کی کوشش ناکام، 3 خارجی جہنم واصل

سیکیورٹی فورسز

?️

راولپنڈی (سچ خبریں) خیبرپختونخوا میں سکیورٹی فورسز نے پاک افغان سرحد پر فتنہ الخوارج کی دراندازی کی کوشش ناکام بناتے ہوئے 3 دہشت گردوں کو ہلاک کر دیا۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق شمالی وزیرستان کے بالمقابل علاقے ایشام میں خوارج کی نقل وحرکت محسوس کی گئی، سکیورٹی فورسز نے دہشت گردوں کے گروہ کی نقل و حرکت کو بروقت کارروائی کر کے ناکام بنا دیا، کارروائی کے دوران میں بھارتی حمایت یافتہ فتنہ الخوارج کے 2 دہشت گرد ہلاک ہوگئے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق شمالی وزیرستان میں مارے گئے خوارج میں ایک کی شناخت افغان شہری قاسم کے نام سے ہوئی، قاسم نامی خارجی افغان بارڈر پولیس میں کام کر رہا تھا۔ دوسری جانب ضلع ٹانک میں انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن میں بھی ایک خارجہ کو جہنم واصل کردیا گیا، مارے گئے خارجی کی شناخت افغان شہری اکرام الدین عرف دجانا کے نام سے ہوئی۔

آئی ایس پی آر کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا کہ فتنہ الخوارج کی قیادت افغانستان میں بیٹھ کر پاکستان میں دراندازی کی کوششوں کی منصوبہ بندی کر رہی ہے، جس کا مقصد پاکستان کے اندر اپنی موجودگی کا تاثر دینا اور باجوڑ و مہمند میں سکیورٹی فورسز کی مؤثر کارروائیوں سے خوارج کا گرتا ہوا حوصلہ بحال کرنا ہے۔

مشہور خبریں۔

ٹرمپ ایک فراڈ ہے: کملا ہیرس

?️ 23 جولائی 2024سچ خبریں: امریکی صدر نے کملا ہیرس کو آئندہ نومبر میں ہونے

امریکہ فرضی دشمن بنانے کی کوشش کر رہا ہے:چین

?️ 26 جولائی 2021سچ خبریں:بیجنگ حکومت کا کہنا ہے کہ امریکہ اپنے اہداف کو پورا

حکومت نے غربت کے خاتمے کو قومی ترقی کے بنیادی ایجنڈے کے طور پر ا پنایاہے ، احسن اقبال

?️ 17 اکتوبر 2025اسلام آباد: (سچ خبریں) وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی، ترقی و خصوصی

توشہ خانہ، 190 ملین پاؤنڈز ریفرنس پر سماعت آج ہوگی

?️ 8 جنوری 2024اسلام آباد:(سچ خبریں) اسلام آباد کی احتساب عدالت میں توشہ خانہ اور

خیبرپختونخوا: سیلاب متاثرین کو معاوضوں کی ادائیگی، بحالی کا عمل تیز کرنے کی ہدایت

?️ 1 ستمبر 2025پشاور (سچ خبریں) وزیراعلی خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور نے سیلاب متاثرین کو

ہمیں لاکھوں افغان خواتین اور لڑکیوں کے بارے میں گہری تشویش ہے: ریڈ کراس

?️ 27 دسمبر 2022سچ خبریں:      افغان خواتین کے اعلیٰ تعلیم اور ملکی اور غیر

کورونا کی تشویشناک صورتحال، مزید 157 افراد جاں بحق

?️ 24 اپریل 2021اسلام آباد( سچ خبریں)ملک بھر میں کورونا کی تشویشناک صورتحال ہے اور

عام انتخابات کی تاریخ دیں، ورنہ اسی ماہ اسمبلیاں تحلیل کردیں گے، عمران خان

?️ 3 دسمبر 2022لاہور: (سچ خبریں) سابق وزیراعظم اور پی ٹی آئی چیئرمین عمران خان

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے