?️
اسلام آباد: (سچ خبریں) وزیر اعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ افغانستان سے آپریٹ ہونے والے دہشتگردوں کو کھلی چھٹی حاصل ہے، ہمارے تمام تر سنجیدہ کوششوں کے باوجود افغان حکومت امن کے قیام میں ہمارا ساتھ دینے سے گریزاں ہے۔
اسلام آباد میں وفاقی کابینہ سے خطاب کرتےہوئے وزیر اعظم شہباز شریف نے کہا کہ ہم نے افغان حکومت کو سمجھانے کی بھرپور کوشش کی، وہاں بسنے والے لوگ ہمارے بہن بھائی ہیں، ہم افغانستان کے ساتھ 2 ہزار کلو میٹر کا بارڈر شیئر کر تے ہیں۔
پاکستان نے ہمیشہ افغان شہریوں کی خلوص نیت کے ساتھ مدد کی، چ کے باوجود 40 لاکھ سے زائد افغان شہری دہائیوں سے یہاں رہائش پذیر رہے، ہم نے ان کی خدمت کی۔
اس کے باوجود دہشت گرد وہاں سے آپریٹ کر رہے ہیں، فتنتہ الخوارج کو کھلی چھٹی حاصل ہے، ان دہشت گردوں نے ہمارے شہریوں، افواج پاکستان کے جوانوں اور افسران ، پولیس اہلکاروں اور دیگر قانون نافذ کرنے والے اداروں کے اہلکاروں کو شہید کیا، حالیہ واقعات کے بعد ہمارے صبر کا پیمانہ اب لبریز ہو گیا ہے۔
شہباز شریف نے مزید کہا کہ وزیر خارجہ اسحٰق ڈار، وزیر دفاع خواجہ آصف اور دیگر لوگ کابل گئے، انہیں بتایا گیا، کہ ہم ہمسایہ ملک ہیں، ہمیں قیامت تک ساتھ رہنا ہے، یہ ہمارے اوپر ہے کہ ہم نے ساتھ کیسے رہنا ہے، پُر امن رہے گے تو دونوں ملک ترقی کر سکیں گے۔
وزیر اعظم کا کہنا تھا کہ ہماری کوششوں کے باوجود کوئی حل نہیں نکل سکا، جب یہ حملہ ہو رہا تھا، افغان وزیر خارجہ اس وقت بھارت میں موجود تھے، ہمیں مجبورا انہیں جواب دینا پڑا۔
شہباز شریف کا مزید کہنا تھا کہ افغان حکومت نے اس وقت کہا کہ ہم سیز فائر چاہتے ہیں، جس پر ہم نے 48 گھنٹے کے لیے سیز فائر کیا، اگر افغان حکام ہماری جائز شرائط پر بات چیت کرنا چاہتے ہیں تو ہم تیار ہیں، اب گیند اُن کے کورٹ میں ہے، اگر وہ سنجیدہ ہیں تو بات کو آگے بڑھائیں۔
ہمارے دوست ممالک، خاص طور پر قطر، اس معاملے کے حل کے لیے کوششیں کر رہا ہے، امیر قطر نے مصر کے دورے کے دوران کہا کہ آپ کے خلاف حملہ نہیں ہونا چاہیے، اس دوران انہوں نے اپنے کردار ادا کرنے کی خواہش کا اظہار کیا۔


مشہور خبریں۔
پاکستان کسی ملک کا خوف سامنے رکھ کر اپنی سفارتکاری یا خارجہ پالیسی تشکیل نہیں دے گا۔حنا ربانی کھر
?️ 12 مئی 2022اسلام آباد(سچ خبریں) وزیر مملکت برائے خارجہ امور حنا ربانی کھر نے
مئی
سب کو برابری کا موقع ملنا چاہیے، ہم رکاوٹ ڈالنے والے نہیں، رہنما مسلم لیگ (ن)
?️ 6 نومبر 2023لاہور: (سچ خبریں) مسلم لیگ (ن) کے سینئر رہنما اور سابق وفاقی
نومبر
کیا پاکستان صیہونی حکومت کو تسلیم کرنے والا ہے؟
?️ 30 ستمبر 2023سچ خبریں: پاکستان کے عبوری وزیر خارجہ نے یہ کہتے ہوئے کہ
ستمبر
حکومت کا لگژری اشیاء کی درآمد پر پابندی ختم کرنے کا اعلان
?️ 18 اگست 2022اسلام آباد: (سچ خبریں) پاکستان مسلم لیگ ن کی مخلوط حکومت کی
اگست
پاک-امریکا انسداد دہشت گردی مذاکرات کل سے شروع ہوں گے
?️ 5 مارچ 2023اسلام آباد:(سچ خبریں) پاکستان اور امریکا کے درمیان انسداد دہشت گردی مذاکرات
مارچ
صیہونی فوجییوں کے فرار میں اضافہ
?️ 25 نومبر 2023سچ خبریں: صہیونی صحافی کا کہنا ہے کہ صیہونی فوج میں ملازمت
نومبر
طالبان امریکی گاڑیوں کے ذریعہ کابل کی طرف روانہ
?️ 14 اگست 2021سچ خبریں:ایک امریکی نیوز چینل کے مطابق طالبان امریکہ سے غنیمت میں
اگست
’سخت آفات‘ کے علاوہ سپلیمنٹری گرانٹس کے اجرا پر پابندی
?️ 28 اگست 2023اسلام آباد:(سچ خبریں) نگران حکومت نے مالیاتی پالیسی کو مزید سخت کرتے
اگست