?️
پشاور: (سچ خبریں) 13 سے 15 اکتوبر 2025 کے دوران خیبر پختونخوا کے مختلف علاقوں میں سیکیورٹی فورسز کے ساتھ جھڑپوں میں بھارتی ایجنسیوں کے زیر اثر دہشت گرد تنظیم ’الخوارج‘ سے تعلق رکھنے والے 34 دہشت گرد مارے گئے۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق سیکیورٹی فورسز نے شمالی وزیرستان کے علاقے اسپن وام میں خفیہ معلومات کی بنیاد پر آپریشن کیا، دورانِ کارروائی دہشت گردوں کے ٹھکانے کو مؤثر طریقے سے نشانہ بنایا گیا، جس کے نتیجے میں شدید فائرنگ کے تبادلے میں 18 دہشت گرد ہلاک کر دیے گئے۔
ایک اور انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن جنوبی وزیرستان میں کیا گیا، جہاں فائرنگ کے تبادلے کے دوران 8 دہشت گرد مارے گئے۔
آئی ایس پی آر کے مطابق تیسری جھڑپ ضلع بنوں میں ہوئی، جہاں سیکیورٹی فورسز نے مزید 8 دہشت گردوں کو ہلاک کردیا۔
آئی ایس پی آر کا کہنا تھا کہ علاقے میں کلیئرنس کا عمل جاری ہے تاکہ کسی بھی بھارتی حمایت یافتہ دہشت گرد کے ممکنہ ٹھکانے کو ختم کیا جا سکے۔
بیان میں کہا گیا ہے کہ سیکیورٹی فورسز اور قانون نافذ کرنے والے ادارے ’عزمِ استحکام‘ کے وژن کے تحت انسدادِ دہشت گردی کی مہم پوری قوت سے جاری رکھے ہوئے ہیں، جس کا مقصد ملک سے بیرونی حمایت یافتہ دہشت گردی کے ناسور کو جڑ سے ختم کرنا ہے۔
صدر، وزیراعظم اور وزیر داخلہ کا سیکیورٹی فورسز کو خراج تحسین
صدر مملکت آصف علی زرداری، وزیراعظم شہباز شریف اور وزیر داخلہ محسن نقوی نے مسلح افواج اور سیکیورٹی ایجنسیز کو خیبر پختونخوا میں دہشت گردوں کے خلاف کامیاب کارروائیوں پر خراجِ تحسین پیش کیا ہے۔
صدر مملکت نے کہا کہ شمالی و جنوبی وزیرستان اور بنّوں میں دہشت گردوں کے خلاف کامیاب کارروائیاں قابلِ فخر ہیں، سیکیورٹی فورسز کی بروقت کارروائیوں سے ملک میں امن و استحکام کی صورتحال بہتر ہوئی ہے۔
انہوں نے کہا کہ دہشت گردی کے مکمل خاتمے تک آپریشنز جاری رکھنا ہوں گے، ریاست بھارتی حمایت یافتہ فتنۃ الخوارج اور فتنۃ الہندستان کو جڑ سے ختم کر دے گی، عزمِ استحکام مہم کے تحت آپریشن پوری قوت سے جاری رہے گا، قوم اپنی سیکیورٹی فورسز کے ساتھ کھڑی ہے اور ہر طرح کی دہشت گردی کو جڑ سے اکھاڑ پھینکے گی۔
وزیراعظم نے کہا کہ سیکیورٹی فورسز نے اپنی پیشہ ورانہ مہارت سے دہشت گردوں کے عزائم کو خاک میں ملایا، پاکستانی عوام کی حفاظت اور ملکی سالمیت کی خاطر دہشت گردی کے خلاف تمام ممکن اقدامات کیے جائیں گے۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ ملک سے دہشت گردی کے عفریت کے مکمل خاتمے تک انسداد دہشت گردی مہم مکمل تحریک کے ساتھ جاری رہے گی، حکومت پاکستان ملک سے دہشت گردی کے مکمل خاتمے کے لیے پر عزم ہے۔
وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی نے 34 خارجیوں کو جہنم واصل کرنے پر سیکیورٹی فورسز کی پیشہ وارانہ صلاحیتوں کو سراہتے ہوئے کہا کہ 34 بھارتی اسپانسرڈ دہشت گردوں کو جہنم واصل کرنے پر سیکیورٹی فورسز کو خراج تحسین پیش کرتا ہوں، سیکیورٹی فور سز کے بہادر افسر اور جوان ہمارا فخر ہیں۔


مشہور خبریں۔
صدر، وزیراعظم کا پلازہ آتشزدگی پر اظہارِ افسوس، متاثرین کی ہر ممکن امداد کا حکم
?️ 18 جنوری 2026اسلام آباد (سچ خبریں) صدر آصف علی زرداری اور وزیراعظم شہباز شریف
جنوری
یورپ میں انسانی اسمگلنگ کا مرکز
?️ 10 جنوری 2022سچ خبریں:ڈنمارک کی حکومت کی غفلت اور لاپرواہی کی وجہ سے اس
جنوری
کلبھوشن یادیو کا کیس مسلم لیگ ن نے بگاڑا: وزیر خارجہ
?️ 13 جون 2021ملتان(سچ خبریں)وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے اپوزیشن کو تنقید کا نشانہ
جون
نیویارک ٹائمز: حماس کے رہنماؤں کے قتل کا گروپ کی بقا پر کوئی اثر نہیں پڑا
?️ 16 مئی 2025سچ خبریں: اسرائیلی حکومت کے ہاتھوں حماس کے رہنماؤں اور سینئر کمانڈروں
مئی
ٹرمپ کا جو بائیڈن پر شدید لفظی حملہ
?️ 16 مارچ 2025 سچ خبریں:امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے مشرق وسطیٰ، یوکرین جنگ اور
مارچ
ملک بھر ریکارڈ توڑ ویکسین لگائی گئی:اسد عمر
?️ 28 اپریل 2021اسلام آباد(سچ خبریں) سماجی روابط کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر وفاقی وزیر
اپریل
کیا اسرائیل ایک امریکی ریاست ہے
?️ 26 نومبر 2025 کیا اسرائیل ایک امریکی ریاست ہے امریکی جریدے نیشنل انٹرسٹ نے
نومبر
یمن میں سعودی عرب اور متحدہ عرب امارات کے مابین کشیدگی
?️ 2 جنوری 2026سچ خبریں: یمن کے مشرقی ساحلی شہر المکلا کے اہم بندرگاہ پر