🗓️
کوئٹہ: (سچ خبریں) بلوچستان کے نگران وزیر اطلاعات جان اچکزئی نے الزام عائد کیا ہے کہ افغان حکومت افغان سرزمین استعمال کرتے ہوئے پاکستان میں دہشت گردی کے حملوں میں ملوث عناصر کو کیفرکردار تک پہنچانے کے بجائے ’ڈبل گیم‘ کھیل رہی ہے اور معاملے کو سنجیدگی سے نہیں لے رہی۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق گزشتہ روز ایک پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پاکستان نے بارہا افغان حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ ان دہشت گردوں کو حوالے کرے جن کی فہرست پاکستان نے افغانستان کو ثبوتوں کے ساتھ فراہم کی تھی لیکن افغان حکومت نے اب تک اس کا مثبت جواب نہیں دیا۔
جان اچکزئی نے خبردار کیا کہ پاکستان اپنے مطالبات کے لیے کسی بھی حد تک جائے گا، بنوں میں دہشتگردوں کے حالیہ حملوں میں افغان شہری ملوث پائے گئے جو تفتیش کاروں کے دریافت کردہ افغان شناختی کارڈز سے ثابت ہوا۔
انہوں نے مزید کہا کہ جن افغان مہاجرین کے پاس اپنے ملک کے شناختی کارڈ اور دیگر دستاویزات ہیں وہ سیکیورٹی رسک بن گئے ہیں اور انہیں ڈی پورٹ کر دیا جائے گا۔
جان اچکزئی نے زور دے کر کہا کہ یہ طالبان حکومت کی ذمہ داری ہے کہ وہ کسی بھی گروپ کو پاکستان میں حملوں کے لیے اپنی سرزمین استعمال کرنے سے روکے۔
ان کا کہنا تھا کہ کسی بھی افغان کو پاسپورٹ اور ویزے کے بغیر پاکستان میں داخل ہونے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔
انہوں نے واضح کیا کہ حکومت پاکستان کا دونوں جانب سے بین الاقوامی سرحدوں کو عبور کرنے کے لیے ایک دستاویزی نظام کے نفاذ سے پیچھے ہٹنے کا کوئی منصوبہ نہیں ہے۔
مشہور خبریں۔
غزہ میں ہر گھنٹے میں کتنے بچے صہیونی جرائم کا نشانہ بن رہے ہیں؟
🗓️ 7 اپریل 2024سچ خبریں: غزہ جنگ کے شروع سے اب تک کے عمل پر
اپریل
مظلوم کشمیریوں کے لیے آواز بلند کرتا رہوں گا:برطانوی میئر
🗓️ 11 جون 2023سچ خبریں:برطانیہ کے شہر اولڈہم کے کشمیری نژاد مئر ڈاکٹر زاہد چوہان
جون
فرانس کے متعدد پیٹرول پمپوں میں ایندھن کی کمی
🗓️ 9 اکتوبر 2022سچ خبریں:مغربی ذرائع ابلاغ نے فرانس کے بہت سے پیٹرول پمپوں میں
اکتوبر
مغربی کنارہ اسرائیل کے لیے مستقل ڈراؤنا خواب :صیہونی اخبار
🗓️ 13 فروری 2022سچ خبریں:عبرانی زبان کے ایک ذریعہ ابلاغ نے مغربی کنارے میں دھماکے
فروری
شام اور ترکی میں زلزلے کے متاثرین کے لیے برطانیہ کی نفرت انگیز امداد
🗓️ 22 فروری 2023سچ خبریں:حالیہ دنوں میں ترکی اور شام میں زلزلہ متاثرین کو شدید
فروری
کیا داعش طالبان کی بھی دشمن ہے؟
🗓️ 12 جولائی 2023سچ خبریں: طالبان کی وزارت داخلہ نے حج سے واپسی کی تقریب
جولائی
وزرا عام انتخابات مقررہ وقت پر ہونے کیلئے پُراعتماد
🗓️ 19 جولائی 2023اسلام آباد:(سچ خبریں) کابینہ میں شامل کئی اہم وزرا نے اس اعتماد
جولائی
الاقصیٰ طوفان آپریشن کے ابتدائی اوقات کی تفصیلات
🗓️ 14 جنوری 2024سچ خبریں:عبرانی زبان کے ذرائع ابلاغ نے ایک تفصیلی رپورٹ میں بتایا
جنوری