اعظم خان نے خیبرپختونخوا کے نگران وزیراعلیٰ کی حیثیت سے حلف اٹھالیا

?️

پشاور: (سچ خبریں) گورنر خیبر پختونخوا حاجی غلام علی کے احکامات کے بعد اعظم خان نے نگراں وزیراعلیٰ کے طور پر حلف اٹھالیا۔خیبرپختونخوا کے گورنر ہاؤس میں منعقدہ تقریب میں گورنر حاجی غلام علی نے اعظم خان سے نگراں وزیراعلیٰ کا حلف لیا۔

اس سے قبل گورنر ہاؤس سے جاری نوٹی فکیشن میں بتایا گیا تھا کہ 20 جنوری کو حال ہی میں تحلیل کی گئی اسمبلی کے وزیراعلیٰ محمود خان اور اپوزیشن لیڈر اکرم درانی کی جانب سے نگران وزیراعلٰی کے لیے محمد اعظم خان کا نام متفقہ طور پر تحریری طور پر تجویز کیا گیا تھا

گورنر خیبرپختونخواہ نے آج صبح سویرے ہی اعظم خان کی بطور نگران وزیراعلیٰ تعیناتی پر دستخط کر دیے۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز خیبرپختونخوا میں پی ٹی آئی اور جمعیت علمائے اسلام پاکستان سمیت اپوزیشن جماعتوں نے سابق چیف سیکریٹری اعظم خان کو نگراں وزیراعلیٰ بنانے پر اتفاق کرلیا تھا۔

وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کی جانب سے گورنر کو جاری خط میں بتایا گیا تھا کہ آئین پاکستان کے آرٹیکل 224 کی ذیلی شق ون اے کے تحت وزیراعلیٰ اور اپوزیشن لیڈر پابند ہیں کہ وہ خیبرپختونخوا کے نگراں وزیراعلیٰ کے لیے کسی کو نامزد کریں۔

وزیراعلیٰ اور اپوزیشن لیڈر کے دستخط سے جاری خط میں بتایا گیا کہ مشاورت کے بعد ہم نے محمد اعظم خان کو خیبر پختونخوا کا نگراں وزیراعلیٰ نامزد کرنے پر اتفاق کیا ہے اور گورنر ان کی تعیناتی کے لیے کارروائی کریں۔

وزیر اعلیٰ محمود خان نے اپوزیشن لیڈر اکرم خان درانی سے مشاورت کے بعد پی ٹی آئی رہنما پرویز خٹک اور اسپیکر مشتاق غنی کے ہمراہ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ 5 نام زیر غور تھے مگر اعظم خان کے نام پر اتفاق کیا گیا ہے۔

اس پیش رفت پر اظہار تشکر کرتے ہوئے اعظم خان نے گزشتہ شب اپنی ٹوئٹ میں کہا تھا کہ ’میں خیبر پختونخوا حکومت اور اپوزیشن کا شکریہ ادا کرتا ہوں جنہوں نے مجھ پر نگران وزیر اعلیٰ بنانے کے لیے اعتماد کیا‘۔

انہوں نے مزید کہا کہ ’ان شا اللہ میں اپنی ذمہ داری آئین اور قانون کے مطابق نبھانے کی کوشش کروں گا تاکہ بہتر انداز میں انتقال اقتدار عوامی نمائندوں کے حوالے کر سکوں‘۔

سابق بیوروکریٹ اور خیبرپختونخوا میں چیف سیکریٹری کے طور پر خدمات انجام دینے والے اعظم خان کا تعلق خیبرپختونخوا کے ضلع چارسدہ سے ہے۔

لنکنز ان لندن سے فارغ التحصیل بیرسٹراعظم خان اس سے قبل 2018 میں نگراں وزیراعظم ناصر الملک کی کابینہ میں کیپٹل ایڈمنسٹریشن اینڈ ڈیولپمنٹ اور وزیرداخلہ کے طور پر بھی خدمات انجام دے چکے ہیں۔

اعظم خان اکتوبر 2007 سے اپریل 2008 تک وزیراعلیٰ شمس الملک کی نگراں کابینہ میں وزیرداخلہ، منصوبہ بندی اور ترقیات رہے اور اس کے علاوہ وفاقی اور صوبائی حکومت میں اہم پوزیشنز میں خدمات انجام دی ہیں۔

نگراں حکومتوں کا حصہ رہنے سے قبل وہ ستمبر 1990 سے جولائی 1993 تک چیف سیکریٹری رہے اور پاکستان ٹوبیکو بورڈ کے چیئرمین بھی رہے۔

مشہور خبریں۔

کورونا جانے والا نہیں،کسی نہ کسی شکل میں ظاہر ہوتا رہے گا؛عالمی ادارہ صحت

?️ 20 جنوری 2022سچ خبریں:عالمی ادارہ صحت کے سربراہ نے اپنے ایک تازہ ترین بیان

اسلام آباد میں کتنی ہلاکتیں ہوئیں؟ وفاقی حکومت اور پی ٹی آئی میں تنازع

?️ 28 نومبر 2024اسلام آباد: (سچ خبریں) اسلام آباد میں پاکستان تحریک انصاف کے مارچ

غزہ کے خلاف جنگی جرائم میں صیہونیوں کا ساتھ کون کون دیتا ہے؟

?️ 14 دسمبر 2023سچ خبریں: غزہ میں جنگ بندی کے قیام کی قرارداد بدھ کو

جنگ نے اسرائیل کا جنازہ نکال دیا ہے: صہیونی ماہرین

?️ 8 مئی 2024سچ خبریں: وزارت اقتصادیات کے بجٹ ڈیپارٹمنٹ کے سابق سربراہوں کا خیال ہے

قطر کے سابق وزیر اعظم کا صیہونی فوجی مہم جوئی کے بارے میں سخت انتباہ

?️ 17 جنوری 2023سچ خبریں:قطر کے سابق وزیر اعظم نے امریکہ کی حمایت سے صیہونی

2022 میں 224 فلسطینیوں کی شہادت

?️ 4 فروری 2023سچ خبریں:فلسطینی ذرائع نے گذشتہ سال 224 فلسطینیوں کی شہادت اور جمعہ

صیہونی حکومت کا مسجد الاقصیٰ کو تقسیم کرنے کا مذموم منصوبہ

?️ 8 جون 2023سچ خبریں:صیہونی کنیسٹ کے ایک رکن نے مسجد الاقصی کو فلسطینیوں اور

سپریم کورٹ نے عمران خان کے جسمانی ریمانڈ سے متعلق اپیلیں نمٹا دیں

?️ 23 اپریل 2025اسلام آباد: (سچ خبریں) سپریم کورٹ نے پاکستان تحریک انصاف کے بانی

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے