’اس وقت تمام محکمے دیگر طاقتوں کے ہاتھ میں ہیں‘ جج اے ٹی سی اسلام آباد کے ریمارکس

?️

اسلام آباد: (سچ خبریں) وفاقی دارالحکومت اسلام آباد کی انسداد دہشتگردی کی عدالت کے جج جسٹس طاہر سپرا نے کیس کی سماعت کے دوران ریمارکس دیئے ہیں کہ ’اس وقت تمام محکمے دیگر طاقتوں کے ہاتھ میں ہیں‘۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق اسلام آباد کی انسداد دہشتگردی کی عدالت میں پاکستان تحریک انصاف کے رکن صوبائی اسمبلی علی شاہ کی درخواست ضمانت پر سماعت ہوئی جہاں جج طاہر عباس سپرا نے کیس کی سماعت کی، دوران سماعت کیس پراسیکیوٹر سمیت متعلقہ حکام عدالت میں پیش ہوئے۔

عدالت نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ ’آج بھی پولیس نے ریکارڈ پیش نہیں کرنا اور ایسا ہی ہونا ہے‘، اس پر پراسیکیوٹر نے جواب دیا کہ ’تفتیشی افسر منڈی بہاوالدین میں ہے وہاں سے ابھی واپس نہیں آیا، اس پر عدالت کو ایکشن لینا چاہیئے، عدالت کے پاس بہت پاور ہے اس کے باوجود پولیس رکارڈ پیش نہیں کررہی‘، جس پر جج نے کہا کہ ’مجھے تو آج تک یہ سمجھ نہیں آئی کہ پراسیکیوشن کی ذمہ داری کیا ہے؟ مقدمے کا چالان عدالت میں پیش کرنا آپ کا کام ہے‘، پراسیکیوٹر نے مؤقف اپنایا کہ ’جب تک چالان ہمارے پاس نہیں آتا ہماری ذمہ داری نہیں ہے‘۔

اے ٹی سی جج نے اسفتسار کیا کہ ’تفتیشی افسر اگر عدالت نہیں آتا تو کس کی ذمہ داری ہے؟ اسلام آباد کے پراسیکیوٹر بہت ضدی ہیں، سمجھتے ہیں کہ وہ ججز کے برابر ہیں، اگر میں پولیس کو نوٹس کرسکتا ہوں تو کیا آپ کو نوٹس نہیں کر سکتا؟ آپ کو تنخواہ اس لیے ملتی ہے کہ آپ معاشرے میں انصاف کو یقینی بنائیں لیکن ہم سب ایک غیرمعمولی صورتحال سے گزررہے ہیں، اس وقت تمام محکمے دیگر طاقتوں کے ہاتھ میں ہیں، کل صبح تک دیکھ لیتے ہیں ریکارڈ آجائے گا‘، بعد ازاں عدالت نے کیس کی سماعت کل تک ملتوی کردی۔

مشہور خبریں۔

غزہ میں بچے روٹی کے ایک نوالے کی حسرت میں دم توڑ رہے ہیں

?️ 24 جولائی 2025غزہ میں بچے روٹی کے ایک نوالے کی حسرت میں دم توڑ

افغانستان میں امریکی دہشت گردی، قیام امن کی راہ میں سب سے بڑی رکاوٹ

?️ 22 مارچ 2021(سچ خبریں) افغانستان میں اگر امن ہوجائے تو امریکی مفادات خطرے میں

غزہ میں انسانی امداد بھی نہیں پہنچ رہی ہے، وجہ؟

?️ 16 جنوری 2024سچ خبریں: فلسطینی پناہ گزینوں کے لیے اقوام متحدہ کے ریلیف اینڈ

شہباز شریف نے پبلک ورکس ڈپارٹمنٹ ختم کرنے کیلئے کمیٹی قائم کردی

?️ 6 جون 2024اسلام آباد: (سچ خبریں) وزیراعظم شہباز شریف نے پاکستان پبلک ورکس ڈپارٹمنٹ

سپریم کورٹ نے 62 (ون) (ایف) کے تحت سیاستدانوں کی تاحیات نااہلی ختم کردی

?️ 8 جنوری 2024اسلام آباد: (سچ خبریں) سپریم کورٹ آف پاکستان نے آئین کے آرٹیکل

یوکرینی صدر کی صیہونیوں سے مدد کی اپیل

?️ 22 مارچ 2022سچ خبریں:یوکرین کے صدر ولادیمیر زیلنسکی نے ہفتے کی رات کہا کہ

ایک افغان خاتون پہلی باپردہ خاتون کے طور پر آسٹریلوی پارلیمنٹ میں داخل ہوئیں

?️ 21 جون 2022سچ خبریں:     آسٹریلوی میڈیا نے پیر کو اطلاع دی کہ افغانستان

ایٹمی معاہدے کا دار و مدار امریکی نیک نیتی پر ہے:ایران

?️ 26 ستمبر 2022سچ خبریں:ایرانی وزیر خارجہ کا کہنا ہے کہ اگرچہ امریکہ کی جانب

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے