?️
لاہور (سچ خبریں) اسپیکر پنجاب اسمبلی ملک احمد خان نے 26 اپوزیشن ارکان اسمبلی کیخلاف نااہلی ریفرنس بھیجنے کی درخواستیں مسترد کردیں۔
تفصیلات کے مطابق حکومت اور اپوزیشن کے کامیاب مذاکرات کے بعد اسپیکر پنجاب اسمبلی ملک محمد احمد خان نے اپوزیشن کے 26 معطل ارکان کو نااہل کرنے کی حکومتی ارکان کی درخواستیں مسترد کردیں۔
اسپیکر پنجاب اسمبلی ملک محمد احمد خان نے کہا کہ درخواستوں کو الیکشن کمیشن بھیجنا آئینی ڈھانچے کو کمزور کر سکتا ہے، خلاف ورزیوں کو پہلے کسی مجاز عدالت یا ٹریبونل میں ثابت کرنا ضروری ہے، درخوست گزار مجاز عدالت سے فیصلہ حاصل کرنے کے بعد دوبارہ اسپیکر سے رجوع کر سکتے ہیں۔
3حکومتی ارکان نےبجٹ اجلاس میں ہنگامہ آرائی پر یہ درخواستیں دی تھیں، درخواست گزاروں نے پاناما کیس اور آئین کے آرٹیکل 199 اور 184-3 کے ذریعے کیے گئے دیگر فیصلوں کا حوالہ دیا تھا اور آئینی حلف سمیت قانونی و آئینی خلاف ورزیوں کے الزامات لگائے تھے۔
اسپیکر نے لکھا کہ آئین کے آرٹیکل 58, 62 اور 63 کو غیر جمہوری قوتوں نے استعمال کیا، ماضی میں ان شقوں کے استعمال سے منتخب نمائندوں کو حق نمائندگی سے محروم کیا جاتا رہا، اسپیکر ڈاکیا نہیں کہ ارکان کی نااہلی کی درخواست آئے اور وہ اسے الیکشن کمیشن بھیج دے، درخواستوں پر فیصلہ ہوتا تو یہ ایوان میں آزادی اظہار رائے کو ختم کر دیتا۔


مشہور خبریں۔
قیدیوں کی رہائی کے بغیر صہیونی روشنی نہیں دیکھیں گے: حماس نے اسرائیل کو خبردار کیا
?️ 17 اکتوبر 2021سچ خبریں:احماس کے رہنما خلیل الحیات نے القصہ ٹی وی کو بتایا
اکتوبر
ہم پر حزباللہ کو غیر مسلح کرنے کا دباؤ ہے؛لبنانی نائب وزیراعظم
?️ 12 نومبر 2025سچ خبریں:لبنان کے نائب وزیرِ اعظم نے کہا ہے کہ ان کے
نومبر
2024 میں وائٹ ہاؤس واپس لے لیں گے: ڈونلڈ ٹرمپ
?️ 16 جنوری 2022سچ خبریں:سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے بائیڈن کو امریکا کے مستقبل
جنوری
نتن یاہو کا ہیگ کے وارنٹ گرفتاری کا خوف؛ جنگی مجرم یورپی آسمانوں سے بچتے ہیں
?️ 25 ستمبر 2025سچ خبریں: اسرائیلی وزیر اعظم بنجمن نیتن یاہو، جو تل ابیب سے
ستمبر
اردن اور صیہونیت کے درمیان فوجی سکیورٹی تعاون کا تجزیہ
?️ 23 اپریل 2024سچ خبریں: اردن کا دعویٰ ہے کہ اس نے اپنے شہریوں کی
اپریل
بجٹ گمراہ کن اور فراڈ ہے، عوام کے گلے پر چھری پھیری گئی، عمر ایوب خان
?️ 18 جون 2025 اسلام آباد: (سچ خبریں) قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر و پی
جون
ہمیں اسرائیل پر کوئی اعتماد نہیں:لبنانی نائب وزیر اعظم
?️ 10 اگست 2025ہمیں اسرائیل پر کوئی اعتماد نہیں:لبنانی نائب وزیر اعظم لبنان کے نائب
اگست
اسرائیل جنگ بندی کے لیے تاوان پر مجبور
?️ 28 جنوری 2025سچ خبریں: یدیعوت آحارانوت اخبار کے مطابق پیر کی شام ایک مضمون
جنوری