?️
کراچی: (سچ خبریں) پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں ابتدائی ٹریڈنگ کے دوران تیزی کا رجحان رہا، بینچ مارک کے ایس ای-100 انڈیکس میں 373 پوائنٹس کا اضافہ دیکھا گیا۔
پی ایس ایکس ویب سائٹ کے مطابق کے ایس ای-100 انڈیکس 373 پوائنٹس یا 0.57 فیصد اضافے کے بعد 65 ہزار 525 پر پہنچ گیا۔
واضح رہے کہ جمعہ 22 مارچ کو کے ایس ای-100 انڈیکس 265 پوائنٹس تنزلی کے بعد65 ہزار 151 پر بند ہوا تھا۔
اس سے ایک روز قبل اسٹاک ایکسچینج میں مثبت رجحان مندی میں تبدیل ہو گیا تھا، صبح 10 بجے بینچ مارک کے ایس ای-100 انڈیکس میں 316 پوائنٹس اضافے سے 66 ہزار کی سطح بحال ہو گئی تھی، تاہم کاروبار کا اختتام 314 پوائنٹس کی تنزلی پر ہوا تھا۔
20 مارچ کو پاکستان اور عالمی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) کے درمیان عملے کی سطح پر معاہدہ طے پانے کے بعد پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں 229 پوائنٹس اضافے کے بعد 65 ہزار 731 پر پہنچ گیا تھا۔
ٹاپ لائن سیکیورٹیز کے چیف ایگزیکٹیو محمد سہیل نے اس مثبت رفتار کو انشورنس سیکٹر کی جانب سے 19 مارچ کو کی گئی زبردست خریداری کو قرار دیا تھا ، انہوں نے مزید کہا تھا کہ بین الاقوامی مالیاتی فنڈ کے ساتھ معاہدے سے مثبت رجحان کو فروغ دینے میں مدد ملی۔
چیس سیکیورٹیز کے ڈائریکٹر ریسرچ یوسف ایم فاروق نے مشاہدہ کیا تھا کہ مثبت رفتار توقعات کے مطابق تھی۔
انہوں نے مزید کہا تھا کہ نئے وزیر خزانہ کی تقرری اور تمام اہداف کی تکمیل کے بعد مارکیٹ سے تعلق رکھنے والے افراد آئی ایم ایف کے ساتھ ہموار جائزے کی توقع کر رہے تھے۔
14 مارچ کو پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کئی روز سے جاری مندی کے بعد زبردست تیزی کا رجحان رہا تھا، بینچ مارک کے ایس ای-100 انڈیکس میں 1015 پوائنٹس اضافے کے بعد 65 ہزار کی نفسیاتی حد بحال ہو گئی تھی۔
مشہور خبریں۔
آؤ مل کر افغانستان کوبنائیں؛ حامد کرزئی کا تمام افغانوں سے خطاب
?️ 4 دسمبر 2021سچ خبریں:افغانستان کے سابق صدر حامد کرزئی نے تمام نسلوں سے تعلق
دسمبر
پاکستان کی دونوں جانب انتہا پسند ریاستیں ہیں
?️ 27 دسمبر 2021اسلام آباد(سچ خبریں) وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری نے کہا ہے کہ
دسمبر
عمران خان کی صدارت میں قومی سلامی کمیٹی کا اجلاس منعقد ہوا
?️ 29 اکتوبر 2021اسلام آباد(سچ خبریں) وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت قومی سلامتی کمیٹی
اکتوبر
ایف آئی اے نے علی ترین کو بھی شوکاز نوٹس جاری کر دیا
?️ 4 جولائی 2021اسلام آباد(سچ خبریں) ایف آئی اے نے حمزہ شہباز کے بعد تحریک انصاف
جولائی
دہشت گرد بزدلانہ کاروائیوں سے ہمارے حوصلے پست نہیں کر سکتے: وزیر داخلہ
?️ 31 دسمبر 2021اسلام آباد (سچ خبریں) وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے وزیرستان میں
دسمبر
حوالدار لالک جان کا 25 واں یوم شہادت
?️ 7 جولائی 2024سچ خبریں: حوالدار لالک جان شہید نشان حیدر کا 25 واں یوم
جولائی
اسرائیل عادت سے مجبور
?️ 19 اکتوبر 2023سچ خبریں:بدھ کے روز اردن کے وزیر خارجہ ایمن الصفدی نے المعمدانی
اکتوبر
بھارت کا ممبئی حملوں کے مبینہ ملزم حافظ سعید کی حوالگی کا باضابطہ مطالبہ
?️ 30 دسمبر 2023اسلام آباد: (سچ خبریں) بھارتی وزارت خارجہ کے ترجمان نے کہا ہے
دسمبر