اسموگ کے خلاف اقدامات ناکافی، تعلیمی ادارے بند، تعمیرات کیوں بند نہیں ہو رہیں؟ لاہور ہائیکورٹ

🗓️

لاہور: (سچ خبریں) لاہور ہائیکورٹ نے قرار دیا ہے کہ اسموگ کے حوالے سے کوئی خاطر خواہ اقدامات نہیں کیے گئے، 2 ماہ تک کوئی تعمیراتی کام نہیں ہو گا، اس پر عملدرآمد کیوں نہیں ہو رہا،اسکول بند ہیں، تعمیرات کیوں بند نہیں ہو رہی۔

لاہور ہائیکورٹ میں اسموگ کے تدارک کے حوالے سے دائر درخواستوں پر سماعت ہوئی، پنجاب حکومت نے اقدامات سے متعلق رپورٹ عدالت میں پیش کر دی۔

وکیل پنجاب حکومت نے بتایا کہ لاری اڈوں، ٹرک اسٹینڈز پر انتظامیہ خود انسپکشن کرے گی، بند روڈ پر تین بڑے ٹرمینلز پر کریک ڈاون کیا گیا، 400 گاڑیوں کو چیک کیا گیا۔

جسٹس شاہد کریم نے استفسار کیا کہ 400 گاڑیوں کی جانچ کے دوران کتنی گاڑیاں ٹھیک حالت میں نہیں تھیں؟

وکیل پنجاب حکومت نے بتایا کہ انسپکشن میں 42 گاڑیاں فیل ہوئی ہیں، پنجاب کے تمام ڈپٹی کمشنرز کو انسپکشن کے حوالے سے مطلع کر دیا گیا ہے، کل چونکہ اتوار تھا اس لیے سیکریٹری ٹرانسپورٹ ہدایات جاری نہیں کر سکے۔

جسٹس شاہد کریم نے اظہار برہمی کرتے ہوئے کہاکہ یہ اپ کیا بات کررہے ہیں، حالت دیکھیں باہر، ایک ایک منٹ بہت ضروری ہے، میں تو اتوار کو بھی اس کیس سنننے کو تیار ہوں۔

جسٹس شاہد کریم نے ہدایت کی کہ حکومت پنجاب بھر کے ڈی سی اور اے سیز کی ڈیوٹی لگائے، کل خودباہرنکلا، ایک ٹریفک والا نظر نہیں آیا جو چیکنگ کر رہا ہو، افسران سڑکوں پر نکل کر چیکنگ کریں۔

جسٹس شاہد کریم نے ریمارکس دیے کہ اسموگ کے حوالے سے کوئی خاطر خواہ اقدامات نہیں ہوئے، دوماہ میں کوئی تعمیراتی کام نہیں ہو گا،اس پر عملدرآمد کیوں نہیں ہو رہا، اسکول بند ہیں، سب کچھ سامنے ہے، تعمیرات کیوں بند نہیں ہو رہی،اس وقت پنجاب میں ایمرجنسی ہے اپکو اندازہ ہی نہیں ہے،فصلوں کی باقیات آج بھی جلائی جا رہی ہیں۔

دوسری جانب پنجاب کے چار اضلاع لاہور، ملتان، فیصل آباد اور گوجرانولہ میں اسموگ کے پیش نظر آج سے بیرونی سرگرمیوں پر پابندی کا اطلاق ہوگیا۔

چاروں اضلاع میں دکانیں، مارکیٹیں اور بازار رات 8 بجے بند کردیے جائیں گی، ہر قسم کے کھیلوں، نمائشوں، تقریبات اور ریسٹورنٹس کی ڈائننگ پر بھی پابندی ہوگی۔

حکم نامے کے مطابق میڈیکل اسٹورز، تندور، بیکریاں، پٹرول پمپ، کریانہ اسٹور، سبزی، پھل اور گوشت کی دکانیں کھلی رہیں گی، یوٹیلیٹی سروسز، بجلی، گیس، انٹرنیٹ اور فون کے اداروں پر بھی پابندیوں کا اطلاق نہیں ہوگا۔

مذہبی اجتماعات، نمازجنازہ اور تدفین سے متعلق سرگرمیوں کی بھی اجازت ہوگی، پابندی 17 نومبر تک نافذ العمل رہے گی،خلاف ورزی پر دفعہ 188 کے تحت سزا دی جائے گی، حکم نامے کے مطابق مقامی ڈپٹی کمشنر بھی ضرورت کے تحت کسی سرگرمی پرعائد پابندی ختم کرسکتے ہیں۔

لاہور میں باغ جناح پارک میں داخلے پرپابندی کےخلاف طلبہ نے احتجاج کیا، جس کے باعث ٹریفک کی روانی متاثر ہوئی، اسموگ اور شدید دھند کے باعث پنجاب اور خیبرپختونخوا میں موٹرویز کے متعدد سیکشنز بند رہے، ملتان میں اسموگ کے باعث فضائی آپریشن بری طرح متاثر ہوا۔

پنجاب حکومت نے سیف سٹی اتھارٹی کے کیمروں کی مدد سے دھواں چھوڑتی گاڑیوں کی مانیٹرنگ کا فیصلہ کرلیا، اسموگ کی روک تھام کے لیے کریک ڈاؤن کے دوران 24گھنٹے میں 91 مقدمات درج کر کے 14 افراد کو گرفتار کر لیا گیا، 458 افراد کو 8 لاکھ 28 ہزار روپے سے زائد کے جرمانے کیے گئے۔

مشہور خبریں۔

امریکی سیکیورٹی اہلکار جاسوس بنی ؛ وجہ؟

🗓️ 18 جولائی 2024سچ خبریں: ریاستہائے متحدہ کے وفاقی پراسیکیوٹر نے اعلان کیا کہ ریاستہائے

صیہونیوں کے ہاتھوں فلسطینیوں کی وسیع زمینوں پر قبضہ

🗓️ 22 اپریل 2021سچ خبریں:اسرائیلی حکام نے مغربی کنارے میں 14.7 ہیکٹر فلسطینی اراضی پر

توشہ خانہ ریفرنس: الیکشن کمیشن نے عمران خان کو نااہل قرار دے دیا

🗓️ 21 اکتوبر 2022اسلام آباد:(سچ خبریں) الیکشن کمیشن آف پاکستان (ای سی پی) نے سابق

الوداع افغانستان، ہم جارہے ہیں لیکن جاتے جاتے بھی دہشت گردی پھیلا کر جائیں گے

🗓️ 2 جون 2021(سچ خبریں) امریکا نے اگرچہ شدید ذلت و خواری، بے بسی اور

بجلی کمپنیوں کو سولرنیٹ میٹرنگ صارفین سے 18 فیصد سیلز ٹیکس وصول کرنے کی ہدایت

🗓️ 25 فروری 2025اسلام آباد: (سچ خبریں) وفاقی ٹیکس محتسب نے سولرنیٹ میٹرنگ کے بجلی

مریم اورنگزیب کا ایف آئی اے سے پاکستانی اداکاراؤں کی کردار کشی کے خلاف کارروائی کا مطالبہ

🗓️ 5 جنوری 2023اسلام آباد: (سچ خبریں) وفاقی وزیر اطلاعات اور نشریات مریم اورنگزیب نے

بائیڈن کے گھر کے قریب مظاہرے

🗓️ 12 نومبر 2023سچ خبریں:صیہونی حکومت کے غیر انسانی حملوں میں فلسطینیوں کے لیے مختلف

یمن میں امریکی حملوں پر روس کا ردعمل

🗓️ 13 جنوری 2024سچ خبریں:اقوام متحدہ میں روسی فیڈریشن کے مستقل نمائندے واسیلی نیبنزیا نے

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے