?️
لاہور: (سچ خبریں) لاہور ہائیکورٹ نے قرار دیا ہے کہ اسموگ کے حوالے سے کوئی خاطر خواہ اقدامات نہیں کیے گئے، 2 ماہ تک کوئی تعمیراتی کام نہیں ہو گا، اس پر عملدرآمد کیوں نہیں ہو رہا،اسکول بند ہیں، تعمیرات کیوں بند نہیں ہو رہی۔
لاہور ہائیکورٹ میں اسموگ کے تدارک کے حوالے سے دائر درخواستوں پر سماعت ہوئی، پنجاب حکومت نے اقدامات سے متعلق رپورٹ عدالت میں پیش کر دی۔
وکیل پنجاب حکومت نے بتایا کہ لاری اڈوں، ٹرک اسٹینڈز پر انتظامیہ خود انسپکشن کرے گی، بند روڈ پر تین بڑے ٹرمینلز پر کریک ڈاون کیا گیا، 400 گاڑیوں کو چیک کیا گیا۔
جسٹس شاہد کریم نے استفسار کیا کہ 400 گاڑیوں کی جانچ کے دوران کتنی گاڑیاں ٹھیک حالت میں نہیں تھیں؟
وکیل پنجاب حکومت نے بتایا کہ انسپکشن میں 42 گاڑیاں فیل ہوئی ہیں، پنجاب کے تمام ڈپٹی کمشنرز کو انسپکشن کے حوالے سے مطلع کر دیا گیا ہے، کل چونکہ اتوار تھا اس لیے سیکریٹری ٹرانسپورٹ ہدایات جاری نہیں کر سکے۔
جسٹس شاہد کریم نے اظہار برہمی کرتے ہوئے کہاکہ یہ اپ کیا بات کررہے ہیں، حالت دیکھیں باہر، ایک ایک منٹ بہت ضروری ہے، میں تو اتوار کو بھی اس کیس سنننے کو تیار ہوں۔
جسٹس شاہد کریم نے ہدایت کی کہ حکومت پنجاب بھر کے ڈی سی اور اے سیز کی ڈیوٹی لگائے، کل خودباہرنکلا، ایک ٹریفک والا نظر نہیں آیا جو چیکنگ کر رہا ہو، افسران سڑکوں پر نکل کر چیکنگ کریں۔
جسٹس شاہد کریم نے ریمارکس دیے کہ اسموگ کے حوالے سے کوئی خاطر خواہ اقدامات نہیں ہوئے، دوماہ میں کوئی تعمیراتی کام نہیں ہو گا،اس پر عملدرآمد کیوں نہیں ہو رہا، اسکول بند ہیں، سب کچھ سامنے ہے، تعمیرات کیوں بند نہیں ہو رہی،اس وقت پنجاب میں ایمرجنسی ہے اپکو اندازہ ہی نہیں ہے،فصلوں کی باقیات آج بھی جلائی جا رہی ہیں۔
دوسری جانب پنجاب کے چار اضلاع لاہور، ملتان، فیصل آباد اور گوجرانولہ میں اسموگ کے پیش نظر آج سے بیرونی سرگرمیوں پر پابندی کا اطلاق ہوگیا۔
چاروں اضلاع میں دکانیں، مارکیٹیں اور بازار رات 8 بجے بند کردیے جائیں گی، ہر قسم کے کھیلوں، نمائشوں، تقریبات اور ریسٹورنٹس کی ڈائننگ پر بھی پابندی ہوگی۔
حکم نامے کے مطابق میڈیکل اسٹورز، تندور، بیکریاں، پٹرول پمپ، کریانہ اسٹور، سبزی، پھل اور گوشت کی دکانیں کھلی رہیں گی، یوٹیلیٹی سروسز، بجلی، گیس، انٹرنیٹ اور فون کے اداروں پر بھی پابندیوں کا اطلاق نہیں ہوگا۔
مذہبی اجتماعات، نمازجنازہ اور تدفین سے متعلق سرگرمیوں کی بھی اجازت ہوگی، پابندی 17 نومبر تک نافذ العمل رہے گی،خلاف ورزی پر دفعہ 188 کے تحت سزا دی جائے گی، حکم نامے کے مطابق مقامی ڈپٹی کمشنر بھی ضرورت کے تحت کسی سرگرمی پرعائد پابندی ختم کرسکتے ہیں۔
لاہور میں باغ جناح پارک میں داخلے پرپابندی کےخلاف طلبہ نے احتجاج کیا، جس کے باعث ٹریفک کی روانی متاثر ہوئی، اسموگ اور شدید دھند کے باعث پنجاب اور خیبرپختونخوا میں موٹرویز کے متعدد سیکشنز بند رہے، ملتان میں اسموگ کے باعث فضائی آپریشن بری طرح متاثر ہوا۔
پنجاب حکومت نے سیف سٹی اتھارٹی کے کیمروں کی مدد سے دھواں چھوڑتی گاڑیوں کی مانیٹرنگ کا فیصلہ کرلیا، اسموگ کی روک تھام کے لیے کریک ڈاؤن کے دوران 24گھنٹے میں 91 مقدمات درج کر کے 14 افراد کو گرفتار کر لیا گیا، 458 افراد کو 8 لاکھ 28 ہزار روپے سے زائد کے جرمانے کیے گئے۔


مشہور خبریں۔
ایس اوپیزپرمکمل عملدرآمد کیلئے وزیر اعظم نے فوج طلب کرلی
?️ 23 اپریل 2021اسلام آباد(سچ خبریں)ایس او پیز پر مکمل عملدرآمد کے لئے وزیراعظم عمران
اپریل
لندن میں صہیونی بستیوں کی زمینوں کی فروخت پر تنازع، برطانوی ارکانِ پارلیمان کا حکومتی مداخلت کا مطالبہ
?️ 12 جون 2026سچ خبریں: برطانیہ کے 90 سے زائد ارکانِ پارلیمان نے حکومت سے
جون
ایران جنگ کے باعث امریکی فوج کو بجٹ خسارے اور اسلحہ ذخائر میں کمی کا سامنا
?️ 14 مئی 2026سچ خبریں:ایک امریکی عہدیدار نے انکشاف کیا ہے کہ ایران کے ساتھ
مئی
ن لیگ اور پیپلز پارٹی کے درمیان ضمنی انتخابات ملکر لڑنے پر اتفاق
?️ 23 اگست 2025راولپنڈی: (سچ خبریں) مسلم لیگ (ن) اور پاکستان پیپلز پارٹی کے درمیان
اگست
چین، سعودی عرب اور یو اے ای کا قرضوں کے بارے میں اعلان
?️ 7 اگست 2024سچ خبریں: وفاقی وزیر خزانہ نے کہا ہے کہ چین، سعودی عرب
اگست
غزہ جنگ کے خاتمے کے لیے نئے اقدامات؛ وائٹ ہاؤس وائٹ کوف کے نئے اقدام کے بارے میں پر امید ہے
?️ 29 مئی 2025سچ خبریں: ایک امریکی میڈیا آؤٹ لیٹ نے جمعرات کی صبح اعلان
مئی
مغرب کے اقدامات کی وجہ سے ایٹمی خطرے کی سطح میں اضافہ
?️ 10 اکتوبر 2024سچ خبریں: روسی وزارت خارجہ کی ترجمان ماریا زاخارووا نے اعلان کیا کہ
اکتوبر
یورپ میں جمہوریت کا زوال ہو رہا ہے: پوپ فرانسس
?️ 6 دسمبر 2021سچ خبریں:کیتھولک دنیاکے عالمی رہنما نے یونان کے دورے کے دوران یورپ
دسمبر