?️
اسلام آباد(سچ خبریں) صوبہ پنجاب میں گزشتہ 24 گھنٹے کے دوران ڈینگی سے مزید 4 اموات ہوئیں، پنجاب میں ڈینگی سے اموات کی تعداد 137 ہوچکی ہے۔ تاہم وفاقی دار الحکومت اسلام آباد میں درجہ حرارت گرنے پر ڈینگی کیسز میں نمایاں کمی دیکھی جارہی ہے۔
تفصیلات کے مطابق وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں درجہ حرارت گرنے پر ڈینگی کیسز میں کمی دیکھی جارہی ہے، گزشتہ 24 گھنٹے کے دوران 8 ڈینگی کیسز رپورٹ ہوئے۔ ڈی ایچ او اسلام آباد کا کہنا ہے کہ 24 گھنٹے میں دیہات میں 6 اورشہری علاقوں میں 2 ڈینگی کیس رپورٹ ہوئے، رواں سیزن میں اب تک 4 ہزار 596 ڈینگی کیسز سامنے آچکے ہیں۔
خیال رہے کہ ڈی ایچ او کے مطابق رواں سیزن کے دوران ڈینگی سے اب تک 21 اموات ہو چکی ہیں۔دوسری جانب محکمہ پرائمری اینڈ سیکنڈری ہیلتھ پنجاب کا کہنا ہے کہ گزشتہ 24 گھنٹے کے دوران پنجاب میں ڈینگی سے 4 اموات ہوئیں، پنجاب میں ڈینگی سے اموات کی تعداد 137 ہوچکی ہے۔
واضح رہے کہ محکمہ صحت کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹے میں پنجاب میں ڈینگی کے 108 کیسز رپورٹ ہوئے جن میں سے 82 صرف لاہور سے رپورٹ ہوئے۔ سیکریٹری محکمہ صحت عمران سکندر بلوچ کا کہنا ہے کہ رواں سال پنجاب میں تاحال ڈینگی کے 24 ہزار 744 کیسز رپورٹ ہو چکے ہیں۔


مشہور خبریں۔
’یہ طاقت نہیں بزدلانہ فعل ہے‘، فواد خان، ماہرہ خان سمیت پاکستانی اداکاروں کی بھارتی حملے کی شدید مذمت
?️ 7 مئی 2025کراچی: (سچ خبریں) فواد خان، ہانیہ عامر، بلال عباس اور ماہرہ خان
مئی
مصر کے نئے منصوبے کا جائزہ
?️ 8 اپریل 2025سچ خبریں: ون نیوز ویب سائٹ نے اعلان کیا ہے کہ مصر
اپریل
فلسطینیوں کے ایک حملے میں کتنے صیہونی فوجی ہلاک ہوئے؟
?️ 3 دسمبر 2023سچ خبریں: جہاں تل ابیب نے غزہ میں اپنے فوجیوں کی ہلاکتوں
دسمبر
غزہ میں بھاری جانی نقصان کے بعد نیتن یاہو پر تنقید میں شدت
?️ 11 جولائی 2025سچ خبریں: اسرائیلی فوج کے غزہ میں بڑے پیمانے پر جانی نقصان
جولائی
پی ڈی ایم کی چیف جسٹس کے خلاف ’سازش‘ کچل دی گئی، پی ٹی آئی
?️ 14 اپریل 2023اسلام آباد:(سچ خبریں) پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) نے کہا ہے
اپریل
ایک ہسپانوی فلمساز کی عینک سے کربلا کی تفریق کا راز
?️ 14 اگست 2025سچ خبریں: ایک ہسپانوی فوٹوگرافر اور فلم ساز جس نے اربعین کی
اگست
صیہونیوں کا سید حسن نصراللہ کے سامنے گھٹنے ٹیکنے کا اعتراف
?️ 3 اکتوبر 2022سچ خبریں:سابق صیہونی وزیر اعظم نے ایک ٹویٹ میں حزب اللہ کی
اکتوبر
مایکروسافٹ کے دفتر پر فلسطین کے حامیوں کا قبضہ
?️ 21 اگست 2025مایکروسافٹ کے دفتر پر فلسطین کے حامیوں کا قبضہ فلسطین کے حامی
اگست