وفاقی کابینہ کی سعودی عرب سے ادھار پر تیل خریداری کے معاہدے کی منظوری 

?️

اسلام آباد(سچ خبریں) وفاقی کابینہ نےسعودی عرب سےادھارپرتیل خریداری کامعاہدہ کرنےکی منظوری دے دی، سعودی عرب پاکستان کو ماہانہ 100ملین ڈالر کا ادھار تیل دےگا۔ معاہدہ ابتدائی طورپر ایک سال کے لیے ہے جسے بعد میں توسیع بھی دی جاسکتی ہے۔

ذرائع کے مطابق وفاقی کابینہ کو اکنامک ڈویژن کی جانب سے سرکولیشن سمری بھجوائی گئی جس کی کابینہ نے منظوری دے دی۔معاہدے کے متن کے مطابق سعودی عرب پاکستان کو ماہانہ 100ملین ڈالر کا ادھار تیل دےگا اور پاکستان کو تیل کی ادائیگی کے ساتھ 3.8 فیصد مارجن بھی دینا ہوگا۔

ذرائع کے مطابق معاہدہ ابتدائی طورپر ایک سال کے لیے ہے جسے بعد میں توسیع بھی دی جاسکتی ہے جب کہ وزارت خزانہ، اسٹیٹ بینک اور ایف بی آر نے پاک سعودی معاہدے کے ڈرافٹ پر اتفاق کیا ہے۔ذرائع کا بتانا ہےکہ ادھارپرتیل دینےکا وعدہ وزیراعظم عمران خان کےدورہ سعودی عرب کے دوران ہوا جس میں سعودی ولی عہد نے ایک سال تک پاکستان کو ادھار تیل دینے کا وعدہ کیا تھا۔

خیال رہے کہ وزیراعظم کے حالیہ دورہ سعودی عرب کے بعد وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات فواد چوہدری نے بتایا تھا کہ سعودی عرب نے پاکستان کو 3 ارب ڈالرز کے سپورٹ فنڈ کا اعلان کیا ہے، یہ رقم سعودی فنڈ برائے ترقی اسٹیٹ بینک آف پاکستان میں جمع کرائے گا۔  فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ اس کے علاوہ سعودی عرب ایک سال کے دوران ریفائنڈ پیٹرولیم مصنوعات کی مد میں 1.2 ارب ڈالرز کی فنانسنگ بھی فراہم کرے گا۔

مشہور خبریں۔

غزہ کی سرنگیں صیہونیوں کا قبرستان کیوں بنیں گی؟

?️ 1 نومبر 2023سچ خبریں: غزہ کی پٹی پر قابض حکومت کی زمینی جارحیت شروع

جماعت اسلامی کا غزہ صمود فلوٹیلا پر حملے کیخلاف کل بھرپور ملک گیر احتجاج کا اعلان

?️ 2 اکتوبر 2025لاہور: (سچ خبریں) جماعت اسلامی نے غزہ صمود فوٹیلا پر حملے کے

اس سال 25 آپریشنز میں۲۰ صیہونی ہلاک

?️ 31 مئی 2023سچ خبریں:صہیونی ذرائع نے ایک گھنٹہ قبل اطلاع دی تھی کہ اس

وزیر اعظم آج قوم سے خطاب کریں گے

?️ 28 فروری 2022اسلام آباد (سچ خبریں) وزیر اعظم عمران خان آج شام قوم سے

ن لیگ کے غلط فیصلوں سے ملکی معیشت کو نقصان ہوا: وزیر خزانہ

?️ 4 جون 2021اسلام آباد(سچ خبریں)وفاقی وزیر خزانہ شوکت ترین نے کہاہے کہ ہماری حکومت

یمن کے خلاف جنگ اور محاصرہ واشنگٹن کی حمایت کے بغیر ممکن نہیں: امریکی تھینک ٹینک

?️ 17 نومبر 2021سچ خبریں:ایک امریکی تھنک ٹینک نے یمن کی جنگ اور محاصرے کو

کیا سعودی عرب کی پہلی خاتون وزیر خارجہ ہوں گی؟

?️ 31 دسمبر 2024سچ خبریں:ریما بنت بندر بن سلطان، جو سعودی عرب کی پہلی خاتون

ایران کے خلاف امریکہ اور اسرائیل کی جنگ عادلانہ نہیں ہے :پوپ لیو

?️ 16 مئی 2026سچ خبریں: پوپ لیو چہاردہم، عالمی کاتھولک رہنما نے ایران اور امریکہ

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے