?️
اسلام آباد (سچ خبریں) اسلام آباد پولیس نے عیدالاضحی پر سکیورٹی پلان جاری کر دیا۔
ڈی آئی جی اسلام آباد کے مطابق عیدالاضحی پر 3000 سے زائد پولیس افسران و اہلکار فرائض سر انجام دیں گے، فیصل مسجد سمیت تمام مساجد و عیدگاہوں کی سکیورٹی کو مؤثر بنایا جائے گا، ٹریفک کی روانی کو یقینی بنانے کے لئے ٹریفک کے خصوصی دستے تعینات کئے جائیں گے۔
ڈولفن کے مستعد اہلکار مختلف علاقوں میں گشت پر مامور رہیں گے، کسی بھی ایمرجنسی صورتحال سے نمٹنے کے لئے سی ٹی ڈی کی کوئیک رسپانس ٹیمیں الرٹ رہیں گی، تفریحی مقامات پر پولیس کے خصوصی دستے تعینات کئے جائیں گے۔
ڈی آئی جی نے بتایاکہ تمام زونل ایس پیز، ایس ڈی پی اوز، ایس ایچ اوز کو اپنے اپنے علاقوں میں رہنے کی ہدایت کر دی گئی، سیف سٹی کیمروں کے ذریعے بھی شہر کی سکیورٹی کی نگرانی کی جائے گی، شہری کسی بھی مشکوک سرگرمی کے متعلق پکار 15 پر اطلاع دیں۔
ڈی آئی جی اسلام آباد کا کہنا تھا کہ شہری دوران چیکنگ پولیس اہلکاروں کے ساتھ تعاون کریں، اسلام آباد پولیس شہریوں کی جان و مال کے تحفظ کے لئے ہمہ وقت کوشاں ہے۔


مشہور خبریں۔
حماس نے صیہونیوں کی نفسیاتی جنگ کو کیسے ناکام بنایا؟
?️ 17 اکتوبر 2023سچ خبریں: فلسطینی مجاہدین کی شبیہ کو مسخ کرنے کے لیے قابضین
اکتوبر
ٹرمپ کی نوبل انعام حاصل کرنے کی کوشش
?️ 7 اکتوبر 2025سچ خبریں: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نوبل امن انعام حاصل کرنے کے لیے
اکتوبر
ہم نے حماس کے سامنے ہتھیار ڈال دیے:انتہاپسند صیہونی وزیر کا اعتراف
?️ 15 فروری 2025 سچ خبریں:صیہونی ریاست کے انتہا پسند اور مستعفی وزیر نے اعتراف
فروری
چین روس کو کوئی ہتھیار نہ دے:جرمنی
?️ 25 فروری 2023سچ خبریں:جرمن وزیر خارجہ اینالینا بائربوک نے کہا کہ چین کو روس
فروری
سعودی عرب کا صیہونی حکومت کے خلاف ہیگ کی عدالت کے فیصلے کی حمایت کا اعلان
?️ 27 جنوری 2024سچ خبریں:صیہونی حکومت کے خلاف ہیگ کی عدالت کے فیصلے کے ردعمل
جنوری
انتخابات کے بارے میں مولانا فضل الرحمان کا بیان
?️ 2 جولائی 2024سچ خبریں: جمعیت علمائے اسلام کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے کہا
جولائی
صیہونیوں کے خلاف 8 ماہ میں 7200 مزاحمتی کارروائیاں
?️ 6 ستمبر 2022سچ خبریں:فلسطینی ذرائع ابلاغ کی رپورٹ کے مطابق رواں سال کے آخری
ستمبر
صیہونیوں نے ایران کو جواب کیوں نہیں دیا؟ یمنی تجزیہ کار کی زبانی
?️ 23 اپریل 2024سچ خبریں: یمنی تجزیہ نگار نے کہا کہ صیہونیوں کو یقین ہے
اپریل