?️
اسلام آباد (سچ خبریں) سینیٹر شیری رحمان نے کہا کہ اگر بھارت خود کو دائمی جنگ میں مبتلا رکھنا چاہتا ہے تو یہ اس کی اپنی پالیسی ہے، پاکستان دائمی امن کا خواہاں ہے۔
تفصیلات کے مطابق پاکستان سفارتی وفد کی اہم رکن سینیٹر شیری رحمان نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان 87 گھنٹے کی جنگ کے بعد ایک واضح مؤقف کے ساتھ سامنے آیا ہے، ہم خود کو کسی کہانی یا بیانیے سے نہیں جوڑنا چاہتے، بلکہ دنیا کے سامنے اپنی حقیقت پیش کر رہے ہیں۔ شیری رحمان نے کہا کہ پاکستان کی جانب سے ایک فعال اور طاقتور سفارتی وفد نیویارک میں ملٹی لیٹرل اور بائی لیٹرل روابط کے ذریعے سرگرم ہے، یہ سفارتی مشن مختلف ممالک کا دورہ کر رہا ہے، ہم سب ایک ٹیم کے طور پر مسلسل سرگرم ہیں۔
ذرائع کے مطابق ان کا مزید کہنا تھا کہ کچھ رہنما کانگریس میں موجود ہیں تو دیگر وفود دنیا سے بات چیت میں مصروف ہیں، یہ سرگرمیاں روزانہ کی بنیاد پر ہو رہی ہیں، ہم حقیقت دنیا کے سامنے پیش کر رہے ہیں، اب ہمارا ملک دہشتگردی یا جنگ سے نہیں پہچانا جائے گا۔
شیری رحمان نے کہا کہ ہم پائیدار مذاکرات اور پانی کے معاہدے کی بحالی کے خواہاں ہیں، سندھ طاس معاہدہ قانون کے تحت کسی یکطرفہ منسوخی کی اجازت نہیں دیتا، ہم پانی پر حملے یا اس کو ہتھیار کے طور پر استعمال کو جنگی عمل سمجھتے ہیں۔ پاکستان امن اور لبرلائزیشن کے فروغ میں سنجیدہ ہے۔


مشہور خبریں۔
امریکہ نے روس کے دو بڑے مالیاتی اداروں پر پابندیاں عائد کی
?️ 23 فروری 2022سچ خبریں: امریکی صدر جو بائیڈن نے منگل کو ایک نیوز کانفرنس
فروری
پی آئی اے نے افغانستان کے لیے اپنی پروازیں منسوخ کردی ہیں
?️ 17 اگست 2021اسلام آباد (سچ خبریں) پاکستان انٹرنشنل ایئرلائنز (پی آئی اے ) نے
اگست
افغان کابینہ میں توسیع کا خیر مقدم کرتے ہیں: ترجمان دفترخارجہ
?️ 24 ستمبر 2021اسلام آباد(سچ خبریں) پاکستانی دفتر خارجہ کے ترجمان عاصم افتخار نے کہا
ستمبر
عرب نیٹو نام کی کوئی چیز نہیں ہے: ریاض
?️ 17 جولائی 2022سچ خبریں: سعودی عرب کے وزیر خارجہ فیصل بن فرحان نے
جولائی
اصلاحات کے لیے ہم اپوزیشن کی تجاویز کا خیرمقدم کریں گے
?️ 18 نومبر 2021اسلام آباد (سچ خبریں) تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر فواد چوہدری نے
نومبر
غزہ کی جنگ جاری رکھنے اور نیتن یاہو پر بین الاقوامی دباؤ بڑھانے پر اصرار
?️ 19 اگست 2025سچ خبریں: اسرائیلی فوجی حملوں کے آغاز کو مہینے گزر چکے ہیں،
اگست
حافظ نعیم الرحمن امیر جماعت اسلامی پاکستان منتخب
?️ 5 اپریل 2024کراچی: (سچ خبریں) امیر جماعت کراچی حافظ نعیم الرحمن کو امیر جماعت
اپریل
شہباز شریف کا علاقائی استحکام کے لیے جنگ بندی برقرار رکھنے پر زور
?️ 5 مئی 2026سچ خبریں: پاکستان کے وزیراعظم نے مشرق وسطیٰ میں حالیہ پیش رفتوں
مئی