اسلام آباد پولیس نے 4 مقدمات کی تفتیش کے سلسلے میں عمران خان کو طلب کرلیا

?️

اسلام آباد:(سچ خبریں) اسلام آباد پولیس نے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین اور سابق وزیراعظم عمران خان کو 4 مختلف مقدمات میں تفتیش کے لیے طلب کرلیا۔

پولیس نے عمران خان کو 10 اور 11 مئی کو شامل تفتیش ہونے کے لیے طلبی کے نوٹس جاری کیے۔ اسلام آباد کے تھانہ رمنا میں درج مقدمہ نمبر 153 اور 154 میں چیئرمین پی ٹی آئی کو 10 مئی کو طلب کیا گیا۔

اس کے علاوہ تھانہ سٹی ڈی میں درج مقدمہ نمبر 3 اور تھانہ گولڑہ میں درج مقدمہ نمبر 143 کے سلسلے میں 11 مئی کو شامل تفتیش ہونے کی ہدایت کی گئی۔

عمران خان کو دوپہر 2 بجے میٹنگ روم سینٹرل پولیس آفس، پولیس لائن ہیڈ کوارٹر ایچ-11 اسلام آباد میں مشترکہ تحقیقاتی ٹیم (جے آئی ٹی) کے سامنے پیش ہونے اور اپنا مؤقف بیان کرنے کا کہا گیا۔

نوٹس میں ہدایت کی گئی کہ اگر آپ اپنی صفائی میں کوئی ثبوت یا شواہد پیش کرنا چاہیں تو اسے اپنے ہمراہ لائیں۔

ساتھ ہی خبر دار کیا گیا کہ تفتیش کے لیے حاضر نہ ہونے پر آپ (عمران خان) کے خلاف حسبِ ضابطہ قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔

خیال رہے کہ چند روز قبل لاہور ہائی کورٹ نےعمران خان کو تمام مقدمات میں شامل تفتیش ہونے کی ہدایت کی تھی۔

عمران خان اور پی ٹی آئی رہنماؤں پر 121 مقدمات کے اندراج کے خلاف درخواست کی سماعت میں سرکاری وکیل نے عدالت کو بتایا تھا کہ عمران خان ایک بھی کیس کی تفتیش میں شامل نہیں ہوئے۔

جس پر جسٹس عالیہ نیلم نے ریمارکس دیے تھے کہ ضمانت اسی لیے لی جاتی ہے تاکہ انویسٹی گیشن جوائن کی جائے، آپ کو سارے کیسز میں شامل تفتیش ہونا چاہیے، کہا گیا عید کی چھٹیوں میں آپریشن ہو گا کچھ نہیں ہوا۔

عدالتی ریمارکس پر عمران خان کے وکیل نے کہا تھا کہ ہم سارے کیسز میں شامل تفتیش ہونے کے لیے تیار ہیں۔

مشہور خبریں۔

ڈالر کی اونچی اڑان میں سیاسی صورتحال کا بڑا ہاتھ ہے، مفتاح اسمعٰیل

?️ 20 جولائی 2022اسلام آباد: (سچ خبریں)وزیر خزانہ مفتاح اسمعٰیل نے کہا ہے کہ اس

امریکی صدارتی امیدوار کا عوام فریبانہ بیان

?️ 19 اکتوبر 2024سچ خبریں: بائیڈن کی نائب صدر، امریکی مسلمانوں کے ووٹ حاصل کرنے

عصری تقاضوں سے ہم آہنگی، وفاقی کابینہ نے اے آئی پالیسی 2025 کی منظوری دے دی

?️ 31 جولائی 2025اسلام آباد: (سچ خبریں) وفاقی کابینہ نے مصنوعی ذہانت (اے آئی) پالیسی

ایران کے خلاف عرب نیٹو کی تشکیل مضحکہ خیز

?️ 9 جولائی 2022سچ خبریں:عراق کے ایک فوجی ماہر نے ایران کے خلاف صیہونی حکومت

New Gucci Campaign Takes Pre-Fall 2019 Collection to Ancient Sicilian Ruins

?️ 12 اگست 2022 When we get out of the glass bottle of our ego

اسٹاک ایکسچینج میں 6 سال بعد 51 ہزار پوائنٹس کی حد عبور

?️ 23 اکتوبر 2023کراچی: (سچ خبریں) گزشتہ ہفتے 6 سال بعد 50 ہزار کی حد

نفتالی بینیٹ؛ تازہ ترین پولز میں نیتن یاہو کے نئے حریف

?️ 12 ستمبر 2024سچ خبریں: اسرائیل کے ٹی وی چینل 12 کے مطابق آج انتخابات

اسرائیلی دہشت گردی کو دیکھتے ہوئے بیلجیئم کی میونسپل کونسل نے شدید پابندیاں عائد کرنے کا مطالبہ کردیا

?️ 4 جون 2021بیلجیئم (سچ خبریں) اسرائیل کی جانب سے بے گناہ اور نہتے فلسطینیوں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے