اسلام آباد بلدیاتی انتخابات ای وی ایم پر کروانا چاہتے ہیں

?️

اسلام آباد (سچ خبریں) وزارت سائنس نے وفاقی حکومت سے پیپرا رولز سے استثنیٰ مانگ لی، وفاقی وزیرسائنس اینڈ ٹیکنالوجی شبلی فراز نے کہا کہ اسلام آباد بلدیاتی انتخابات ای وی ایم پر کروانا چاہتے ہیں، لیکن پیپرا رولز الیکشن کمیشن کے ٹینڈر میں بڑی رکاوٹ ہیں، وفاقی حکومت بتائے مشینوں کی تیاری کیلئے کونسا طریقہ اختیار کریں۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق وزارت سائنس اینڈ ٹیکنالوجی نے اسلام آباد کے بلدیاتی انتخابات کیلئے الیکٹرانک ووٹنگ مشینوں کی تیاری کے حوالے سے وفاقی حکومت سے پیپرا رولز سے استثنیٰ مانگ لی ہے۔ وفاقی وزیر شبلی فراز نے کہا کہ الیکشن کمیشن نے 3 ہزار900 مشینوں کی تیاری کا کہا ہے، الیکشن کمیشن بھی ٹینڈرز اس لیے نہیں کر رہا کہ پیپرا رولز آڑے آرہے ہیں، ہم نے وزیراعظم آفس اور کابینہ ڈویژن سے رابطہ کیا ہے۔

شبلی فراز نے کہا کہ وفاقی حکومت بتائے گی کہ مشینوں کی تیاری کیلئے کیا طریقہ اختیار کرنا ہے، اگر ٹینڈرنگ کے عمل میں جائیں گے تو وقت ضائع ہوگا، چاہتے ہیں اسلام آباد کے بلدیاتی انتخابات ای وی ایم پر ہوں، ہم چاہتے ہیں2 سالوں میں جتنے الیکشن ہوں ای وی ایم پر ہوں۔دوسری جانب اسلام آباد کے بلدیاتی انتخابات میں ایم وی ایم کے استعمال کے معاملے پر وزارت سائنس نے الیکشن کمیشن کو الیکٹرانک ووٹنگ مشینیں فراہم کرنے کا فیصلہ کیا ہے، جنوری سے اپریل تک الیکشن کمیشن کو 3 ہزار 9 سو ای وی ایم دی جائیں گی، وزارت سائنس 31 جنوری تک 5 ای وی ایم الیکشن کمیشن کو فراہم کرے گی ۔

وزارت سائنس کے مطابق 15 مارچ تک 45 مزید الیکٹرانک ووٹنگ مشینیں دی جائیں گی،10 اپریل تک 2 ہزار مزید مشینیں الیکشن کمیشن کو دی جائیں گی ۔ وزارت کے مطابق 25 اپریل تک 1850 مشینیں الیکشن کمیشن کو دی جائیں گی ۔ وزارت سائنس کے مطابق ٹائم لائنز سے متعلق الیکشن کمیشن کو آگاہ کر دیا گیا۔ حکام کے مطابق وزارت سائنس الیکشن کمیشن کو تکنیکی معاونت فراہم کرے گی، وزارت سائنس کی ٹیکنیکل ٹیم الیکشن کمیشن کے سٹاف کو ٹریننگ فراہم کرے گی۔ حکام کے مطابق الیکشن کمیشن نے اسلام آباد میئر کے انتخاب کیلئے 3900 مشینیں مانگی تھیں۔ حکام کے مطابق میئر کے انتخاب میں 800 پولنگ بوتھ پر 3100 مشینیں استعمال ہونگی،الیکشن کمیشن 800 مشینیں بیک اپ کے طور پر اپنے پاس رکھے گا۔

مشہور خبریں۔

اسحاق ڈار کی سعودی و ایرانی ہم منصبوں سے ملاقات، غزہ صورتحال پر تبادلہ خیال

?️ 25 اگست 2025اسلام آباد (سچ خبریں) وزیر خارجہ اسحاق ڈار کی سعودی اور ایرانی

برطانیہ کے وزیر خارجہ کا غزہ میں قحطی کی تصدیق پر ردعمل

?️ 23 اگست 2025سچ خبریں: غزہ پٹی میں قحطی کی تصدیق پر برطانیہ کے وزیر خارجہ

ماسکو کے ساتھ سمجھوتہ کرنے کے لیے تل ابیب کی جدوجہد

?️ 24 جولائی 2022سچ خبریں:   روس میں یہودی ایجنسی کا بحران پیدا کرنے کے بعد

شمالی شام میں PKK کے 13 ارکان ہلاک

?️ 19 فروری 2022سچ خبریں:ترک وزارت دفاع نے اعلان کیا کہ کردستان ورکرز پارٹی PKKکے

اگلے 3 برسوں میں آئی ٹی برآمدات 10 ارب ڈالر تک پہنچ جائیں گی، عمر سیف

?️ 25 نومبر 2023سچ خبریں: نگران وفاقی وزیر انفارمیشن ٹیکنالوجی (آئی ٹی) ڈاکٹر عمر سیف

میکرون کے خلاف 100,000 افراد کا احتجاج

?️ 9 ستمبر 2024سچ خبریں: فرانسیسی صدر ایمانوئل میکرون کی پالیسیوں کے خلاف بائیں بازو

ہم روس کو کہیں کا نہیں چھوڑیں گے:امریکی صدر

?️ 8 اپریل 2022سچ خبریں:امریکی صدر جوبائیڈن کا کہنا ہے کہ یوکرین میں روس کے

کشمیری عوام خانیار سرینگر قتل عام جیسے واقعات کبھی نہیں بھولیں گے

?️ 8 مئی 2024سرینگر: (سچ خبریں) بھارت مقبوضہ جموں و کشمیر میں انسانی حقوق کی

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے