?️
اسلام آباد: (سچ خبریں) وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ اسرائیل اپنا دائرہ وسیع کرتا جا رہا ہے، اب ذمہ داری مسلم امہ پر آگئی ہے،غزہ پر مظالم کی مثال دنیا کی تاریخ میں نہیں ملتی، بڑی طاقتوں نے اربوں ڈالر کا اسلحہ اس قتل عام کے لیے اسرائیل کو مہیا کیا۔
نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا کہ غزہ اور دیگر ممالک پر اسرائیلی حملے بڑی طاقتوں کی سرپرستی میں ہو رہے ہیں، غزہ پر مظالم کی مثال دنیا کی تاریخ میں نہیں ملتی، بڑی طاقتوں نے اربوں ڈالر کا اسلحہ اس قتل عام کے لیے اسرائیل کو مہیا کیا۔
وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا کہ سب کو معلوم ہے کہ اسرائیل کی پشت پناہی کون کر رہا ہے، یہ ایک حقیقت ہے کہ اس کے پیچھے برطانوی اور امریکی حکومتیں ہیں، اقوام متحدہ میں جو ووٹ پڑا ہے سب کو معلوم ہے۔
وفاقی وزیر نے کہا کہ مسلم امہ کو اپنے گریبان میں جھانکنا چاہیے، مسلم امہ کو جاگنا پڑے گا، پوری مسلم امہ کے سامنے صرف ایک مثال ہے اور وہ پاکستان ہے، پاکستان کے پاس وسائل کم ہیں لیکن اپنے سے 5 گنا بڑے دشمن کو شکست دی۔
وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہاکہ امت مسلمہ کو پاکستان کو فالو کرنا چاہیے، پاکستان کو مثال بنا کر متحد ہونا چاہیے، ایشیا کے اندر نیا پاور سینٹر تشکیل پا رہا ہے وہ مستقبل ہے۔انہوں نے کہا کہ یہ بات درست ہے کہ قوم مزید سیلابی نقصانات کی متحمل نہیں ہوسکتی، دریاؤں اور نالوں سے تجاوزات ختم ہونی چاہئیں، ہم مزید نقصان سے بچ سکتے ہیں، ڈیم بنانے سے قبل جو اقدامات کر سکتے ہیں وہ کریں۔خواجہ آصف نے کہاکہ دریاؤں کے ارد گرد جو تعمیرات ہوئی ہیں وہ چھپ کر تو نہیں بنیں، سب کے سامنے بنی ہیں۔
مشہور خبریں۔
آنے والی نسلوں کا مستقبل محفوظ کرنا ہے :عمران خان
?️ 3 جون 2021اسلام آباد(سچ خبریں) اسلام آباد میں موسمیاتی تبدیلی سے متعلق گرین فنانسنگ
جون
پنجاب اسمبلی کا آج ہونے والا اجلاس 16 مئی تک ملتوی
?️ 28 اپریل 2022لاہور(سچ خبریں)اسپیکر پنجاب اسمبلی چوہدری پرویز الٰہی نے صوبائی اسمبلی کا آج
اپریل
جنوری میں بجلی کی پیداوار کیلئے توانائی کی لاگت میں 59 فیصد اضافہ
?️ 21 فروری 2023اسلام آباد:(سچ خبریں) نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا) کے مطابق جنوری
فروری
ہندوستانی گندم پاکستان کے راستے افغانستان پہنچائا جائے
?️ 13 نومبر 2021سچ خبریں: طالبان کی عبوری حکومت کے وزیر خارجہ عامر خان متقی
نومبر
آخرکار ٹرمپ نے بھی اعتراف کر لیا
?️ 28 جون 2023سچ خبریں:ایک امریکی ٹیلی ویژن چینل نے ایک آڈیو فائل شائع کی
جون
سپریم کورٹ کے جسٹس قاضی فائز عیسٰی سے 3 اہم سوال
?️ 20 اپریل 2021اسلام آباد (سچ خبریں) سپریم کورٹ آف پاکستان نے جسٹس قاضی فائز عیسٰی
اپریل
صیہونی حکومت جنگ کو برداشت کرنے کی حد
?️ 7 دسمبر 2023سچ خبریں:اسرائیل سے متعلق خبروں کے ذرائع نے غزہ کی پٹی کے
دسمبر
امریکہ کی یمن میں امن مذاکرات جاری رکھنے کے لیے سعودی عرب کو گرین
?️ 16 مئی 2024سچ خبریں: امریکہ کے سعودی عرب کو اسرائیل کے ساتھ امن عمل میں
مئی