?️
اسلام آباد: (سچ خبریں) وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ میں کارکردگی نہ دکھانے والوں کو نہیں جانتا، کارکردگی کی بنیاد پر جانچ کا پیمانہ ہی نئی تبدیلی ہے، اگر ہم ملکی خدمت میں ناکام ہوجائیں تو نتائج کے ذمہ دار ہونگے، عوامی خدمت سے ہی ہم اپنا سر فخر سے بلند کرسکتے ہیں۔
ڈان نیوز کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف کی ’اڑان پاکستان‘ سمر اسکالرز کے لیے منتخب طلبہ سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اس پروگرام میں ملک کے ہر کونے سے نوجوانوں کی نمائندگی شامل ہے، نوجوان سپر اسٹارز کی کہکشاں سے بہت متاثر ہوا ہوں۔
انہوں نے ایک سوال کے جواب میں کہا کہ ہم نے چیلنجز پر قابو پانے کا کٹھن سفر طے کیا ہے، عوام کی خدمت ہماری ذمہ داری ہے اس سے پیچھے نہیں ہٹیں گے، ٹیم ورک، عوامی خدمت اور کارکردگی پر یقین رکھتا ہوں، عوامی خدمت کے لیے کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے ہمارا فخر ہیں۔
وزیراعظم پاکستان نے مزید کہا کہ ہم نے مشکل حالات میں حکومت سنبھالی، 2023 میں اکثریت کا خیال تھا کہ ملک خدانخواستہ دیوالیہ ہو جائے گا تاہم مجھے یقین تھا کہ ملک ڈیفالٹ نہیں کرےگا۔
شہباز شریف نے مزید کہا کہ آئی ایم ایف سے معاملات طے پانے پر ہم ڈیفالٹ سے بچ گئے، ہم نے ذمہ داری اٹھائی اور متحد ہوکر آگے بڑھنےکاعزم کیا، اللہ تعالیٰ کے فضل سے پُرخلوص اور سنجیدہ کوششوں سے ٹیم ورک کے ساتھ مثبت نتائج سامنے آئے۔
وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ ملک سے کرپشن اور سفارش کلچر ختم کر کے میرٹ اور شفافیت کو فروغ دیا ہے، ایف بی آر میں ڈیجیٹلائزیشن نے حقیقت کا روپ دھار لیا، انفورسمنٹ سے صرف ایک شعبے میں محاصل 12 سے بڑھ کر 50 ارب روپے ہو گئے۔
شہباز شریف کا مزید کہنا تھا کہ حکومت کے مؤثر اقدامات سے اقتصادی شعبے کے اشاریے بہتر ہوئے، پالیسی ریٹ کم ہوکر 11فیصد کرنے سے لوگ بینکوں سے پیسہ نکال کر سرمایہ کاری کریں گے۔
وزیراعظم شہباز شریف نے مزید کہا کہ ماہرین کی مشاورت سے اُڑان پاکستان پروگرام کو حتمی شکل دینے میں کئی ماہ لگے، اُڑان پاکستان ملکی ترقی اور آگے بڑھنے کا منصوبہ ہے، شرکا کو مختلف شعبوں، وزارتوں اور محکموں میں سیکھنےکاموقع ملےگا۔


مشہور خبریں۔
فواد چوہدری اور اسد عمر کو عدالتی رلیف
?️ 12 اگست 2024سچ خبریں: انسداد دہشت گردی عدالت (اے ٹی سی) لاہور نے سابق
اگست
حزب اللہ کے ایک اور عہدیدار شہید
?️ 22 جنوری 2025سچ خبریں:لبنان میں حزب اللہ کے ایک رہنما شیخ محمد حمادی کو
جنوری
سعودی عرب کے بادشاہ اور ولی عہد کا ایران کو انقلاب کی سالگرہ پر تہنیتی پیغام
?️ 11 فروری 2026سعودی عرب کے بادشاہ اور ولی عہد کا ایران کو انقلاب کی
فروری
ایران جنگ میں اسرائیل ایئرلائنز کو 10 ملین ڈالر کا نقصان ہوا
?️ 27 اگست 2025سچ خبریں: ایران کے خلاف تل ابیب کی 12 روزہ مسلط کردہ
اگست
ارشد شریف کے قتل کی تحقیقات کیلئے جوڈیشل کمیشن بنانے کا فیصلہ
?️ 25 اکتوبر 2022 اسلام آباد:(سچ خبریں)وزیراعظم شہباز شریف نے سینئر صحافی ارشد شریف کے قتل
اکتوبر
آنے والے دنوں میں وسیع سفارتی تبدیلیاں رونما ہوں گی : صنعاء
?️ 6 اکتوبر 2021سچ خبریں: صنعاء حکومت کے وزیر خارجہ نے اعلان کیا کہ آنے
اکتوبر
خیبرپختونخوا میں سکیورٹی فورسز کی کارروائیاں، 13 دہشت گرد ہلاک
?️ 8 مارچ 2026راولپنڈی (سچ خبریں) خیبرپختونخوا میں سکیورٹی فورسز کے ساتھ 5 مختلف جھڑپوں
مارچ
پی ٹی آئی کا جلسہ کیوں نہیں ہوا؟
?️ 6 جولائی 2024سچ خبریں: پاکستان تحریک انصاف کے اسلام آباد میں جلسے کے اجازت
جولائی