?️
لاہور (سچ خبریں)گورنر پنجاب چوہدری محمد سرور نے مسجد اقصی پر اسرائیل کی جانب سے حملے پر شدید برہمی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ مسجدِ اقصیٰ پرحملہ بدترین اسرائیلی دہشت گردی ہے اور اقوام متحدہ کی اسرائیلی دہشت گردی پر خاموشی نہایت شرمناک ہے۔
چوہدری محمد سرور کی جانب سے مائیکرو بلاگنگ ویب سائٹ ٹوئٹر پر مسجدِ اقصیٰ پر اسرائیلی فوجیوں کی فائرنگ کی ویڈیو شیئر کی گئی ہے۔چوہدری محمد سرور نے سوشل میڈیا پر اپنے بیان میں کہا ہے کہ جب تک کشمیر اور فلسطین کا مسئلہ حل نہیں ہوگا دنیا میں امن قائم نہیں ہوگا۔
انہوں نے مزید کہا ہے کہ اقوام متحدہ کی اسرائیلی دہشت گردی پر خاموشی شرمناک ہے۔گور نر پنجاب چوہدری محمد سرور کا یہ بھی کہنا ہے کہ امتِ مسلمہ کو بھی اسرائیلی دہشت گردی کے خلاف دو ٹوک پالیسی بنانا ہوگی۔
یاد رہے کہ ذرائع کے مطابق مسجد اقصی میں نماز پڑھتے مسلمانوں پر قابض اسرائیلی فورسز کی طرف سے آنسو گیس کی شیلنگ کی گئی اور دستی بموں سے حملہ کیا گیا۔اسرائیلی فوجی جوتوں سمیت مسجد اقصی میں گھس گئے اور مسجد اقصی کے باب الرحمہ سے مسجد کے اندر نمازیوں کے درمیان دستی بم پھینکے گئے اور آنسو گیس کی شدید شیلنگ کی گئی۔
اسرائیلی سیکیورٹی فورسز نے نمازیوں پر دستی بموں اور ربڑ کی گولیوں سے حملہ کیا،اس موقع پر کئی نمازی زخمی بھی ہوئے ہیں۔اسرائیلی فورسز کے مسجد اقصیٰ پر حملے کے وقت بڑی تعداد میں خواتین اور بچے بھی موجود ہیں جبکہ کئی بچوں کے بھی زخمی ہونے کی متضاد اطلاعات موصول ہو رہی ہیں ۔
مشہور خبریں۔
انتالیہ اجلاس اور شام اور غزہ کے بارے میں انکشافات
?️ 14 اپریل 2025سچ خبریں: پروفیسر جیفری سیکس، ایک امریکی پروفیسر برائے سیاسیات اور اقوام متحدہ
اپریل
صدر و وزیراعظم کا محمودہ خلیل الرحمن کے انتقال پر اظہار تعزیت
?️ 1 اکتوبر 2021اسلام آباد (سچ خبریں) صدر مملکت عارف علوی اور وزیراعظم عمران خان
اکتوبر
ایران کے پاس صرف دو راستے ہیں:وائٹ ہاؤس
?️ 10 مارچ 2025 سچ خبریں:وائٹ ہاؤس نے ایران کی جانب سے امریکی دباؤ میں
مارچ
اسرائیل غزہ جنگ بندی معاہدے کے پہلے مرحلے میں 42 دن کی توسیع کا خواہاں
?️ 1 مارچ 2025 سچ خبریں: دو مصری سیکورٹی ذرائع نے اس جمعہ کو اعلان
مارچ
حماس کی فلسطینیوں کو مسجد اقصیٰ پہنچنے اور صیہونیوں کا مقابلہ کرنے کی دعوت
?️ 26 مئی 2022سچ خبریں:فلسطینی تحریک حماس نے ایک بیان جاری کیا ہے جس میں
مئی
داعش کے نائب سرغنہ کی ہلاکت؛عراقی وزیر اعظم کا اعلان
?️ 16 مارچ 2025 سچ خبریں:عراق کے وزیر اعظم محمد شیاع السودانی نے اعلان کیا
مارچ
دوستی سب سے غلامی کسی کی نہیں:عمران خان
?️ 17 اپریل 2022کراچی(سچ خبریں)عمران خان کا کہنا ہے کہ بہت بڑے سطح پر ہمارے
اپریل
گورنر پنجاب کا جاری کردہ آرڈیننس ہائی کورٹ میں چیلنج
?️ 22 جون 2022لاہور(سچ خبریں) پی ٹی آئی نے پنجاب اسمبلی کے بجٹ اجلاس سے
جون