🗓️
اسلام آباد (سچ خبریں) وزیر منصوبہ بندی، ترقی و خصوصی اقدامات اسد عمر نے سماجی ویب سایٹ ٹویٹر پر ایک ٹویٹ کرتے ہوئے کہا ہے کہ نیشنل انسٹی ٹیوٹ آف ہیلتھ (این آئی ایچ)میں تیار کی گئی کین سینو ویکسین کی پہلی کھیپ مئی کے آخر تک دستیاب ہوگی انہوں نے ایک بار عوام سے عید سادگی کے ساتھ منانے کی اپیل کی ہے۔
نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر (این سی او سی) کے سربراہ اسد عمر نے کہا کہ ‘کورونا وائرس سے بچاؤ کے لیے نیشنل انسٹی ٹیوٹ آف ہیلتھ کے پلانٹ میں بڑی مقدار میں کین سینو ویکسین کی پہلی کھیپ تیار کی جارہی ہے، یہ پلانٹ گزشتہ ماہ اس مقصد کے لیے قائم کیا گیا تھا اور خصوصی تربیت یافتہ ٹیم اس وقت منصوبے پر کام کر رہی ہے’۔
انہوں نے کہا کہ سخت کوالٹی کنٹرول چیک کے بعد نیشنل انسٹی ٹیوٹ آف ہیلتھ پلانٹ میں تیار کی گئی کین سینو ویکسین رواں ماہ کے آخر تک استعمال کے لیے دستیاب ہوگی۔
اپنے ایک اور ٹوئٹ میں وفاقی وزیر نے کہا کہ بروقت فیصلوں کی وجہ سے ملک میں وہ حالات پیدا نہیں ہوئے جو پڑوسی ملک میں ہیں۔تاہم انہوں نے کہا کہ قوم کو یہ اہم وقت احتیاط سے گزارنے کی ضرورت ہے۔
حکام صحت خبردار کر چکے ہیں اگلے چند روز اہم ہیں اور وائرس کا پھیلاؤ روکنے کے لیے عوام کو معیاری طریقہ کار (ایس او پیز) پر عملدرآمد کی ضرورت ہے۔
قبل ازیں وزیر اعظم کے معاون خصوصی برائے صحت ڈاکٹر فیصل سلطان نے عیدالفطر قریب آتے ہی عوام کو تنبیہ کی تھی کہ آگے بہت خطرناک وقت آرہا ہے۔
انہوں نے اعتراف کیا تھا کہ وائرس کے پھیلاؤ میں کچھ استحکام آیا ہے لیکن انہوں نے کہا تھا کہ عوام احتیاط کریں اور بیماری کو سنجیدہ لیں۔
ویبنار سے خطاب میں ڈاکٹر فیصل سلطان نے مائیکروبائیولوجٹس اور سائنسدانوں سے مطالبہ کیا کہ وہ عوام کو کورونا وائرس کے خطرات سے خبردار کریں اور انہیں ایس او پیز پر عملدرآمد کی ترغیب دیں۔
مشہور خبریں۔
مشرقی یورپ کے بچوں پر یوکرین جنگ کا اثر
🗓️ 18 اکتوبر 2022سچ خبریںاقوام متحدہ کی بچوں سے متعلق ایجنسی یونیسف کا کہنا ہے
اکتوبر
عرب ممالک کے سربراہوں نے ریاض میں اجلاس میں کیا کہا؟
🗓️ 12 نومبر 2024سچ خبریں: عرب اور اسلامی ممالک کے سربراہوں کا اجلاس سعودی دارالحکومت
نومبر
ذاتی مفادکی خاطر احتساب کرنے والوں کو دھمکایا جا رہا ہے: شہزاد اکبر
🗓️ 15 اپریل 2021اسلام آباد(سچ خبریں) وزیراعظم عمران خان کے مشیر برائے داخلہ اور احتساب
اپریل
عراق کے خلاف اسرائیلی دھمکیوں پر عرب پارلیمنٹ کا ردعمل
🗓️ 21 نومبر 2024سچ خبریں:عرب پارلیمنٹ نے اسرائیل کی جانب سے عراق پر حملے کی
نومبر
ایران کا امریکہ کو پیغام
🗓️ 5 جون 2021سچ خبریں:ایران کے وزیر خارجہ نے امریکہ کو خطاب کرتے ہوئے کہا
جون
غزہ میں انسانیت کی موت دنیا کی نظروں کے سامنے
🗓️ 5 جنوری 2025سچ خبریں: غاصب صیہونی حکومت نے غزہ کی پٹی کے مختلف علاقوں
جنوری
کیا شامی دہشت گردوں کا سرغنہ ہلاک ہو گیا ہے؟
🗓️ 1 دسمبر 2024سچ خبریں:شام میں سرگرم دہشت گردوں کے سرغنہ ابو محمد الجولانی کی
دسمبر
لاہور دنیا کے آلودہ ترین شہروں میں سرفہرست
🗓️ 13 نومبر 2021لاہور(سچ خبریں) پنجاب کے دارلحکومت لاہور میں فضائی آلودگی میں خطرناک حد
نومبر