🗓️
اسلام آباد (سچ خبریں) نیشنل کمانڈ ایںڈ آپریشن سینٹر کے سربراہ اسد عمر نے پاکستان میں اومی کرون کے پھیلاؤ کا خدشہ ظاہر کرتے ہوئے عوام کو خبردار کردیا ہے کہ اومی کرون کے آتے ہی ویکسی نیشن کی ضرورت اور بھی بڑھ گئی ہے۔6 کروڑافرادکومکمل طورپرویکسین لگائی جا چکی ہے۔
تفصیلات کے مطابق این سی او سی کے سربراہ اسد عمر نے اومی کرون کے پھیلاؤ کے پیش نظر عوام کو خبردار کر دیا ہے۔ نیشنل کمانڈ ایںڈ آپریشن سینٹر کے سربراہ اسد عمر نے مائیکروبلاگنگ ویبس ائٹ ٹویٹر پر اپنے پیغام میں کہا کہ اومی کرون کےآتے ہی ویکسی نیشن کی ضرورت اور بھی بڑھ گئی ہے، اب تک8 کروڑ75 لاکھ پاکستانی کم ازکم ایک خوراک لے چکےہیں اور 6 کروڑافرادکومکمل طورپرویکسین لگائی جا چکی ہے۔
خیال رہے کہ پاکستان میں کورونا وائرس کے نئے ویرئینٹ اومی کرون کے دو کیسز سامنے آ چکے ہیں ، دونوں کیسز کراچی میں رپورٹ ہوئے ، کراچی کی 65 سالہ خاتون اور پینتیس سالہ شخص میں اومی کرون کی تصدیق ہوئی۔خیال رہے کہ 9 دسمبر کو پاکستان میں اومیکرون کا پہلا مشتبہ کیس رپورٹ ہوا تھا جس کی 13 دسمبر کو قومی ادارہ صحت نے تصدیق کردی تھی۔
ایک رپورٹ کے مطابق اومی کرون پر ویکسین بے اثر، صرف بوسٹر شاٹس ہی اومی کرون سے بچا سکتے ہیں جن افراد نے فائزر ویکسین کی دونوں خوراکیں لیں وہ اومیکرون سے متاثر ہونے کے باجود ستر فی صد ہسپتال میں داخل ہونے سے بچے رہے۔ عالمی وبا کورونا وائرس کا نئے ویرئینٹ اومیکرون تیزی کے ساتھ دنیا میں پھیل رہاہے جس نے دنیا بھر میں تشویش کی ایک لہر دوڑا دی ہے۔
اومی کرون کی شدت دیگر اقسام کے مقابلے میں کم ہے لیکن اس پر کسی بھی ویکسین کے دوشاٹس کا اثر نہ ہونے کے برابر ہے۔ میڈیا رپورٹس میں بتایا گیا کہ صرف بوسٹر شاٹ ہی اومیکرون سے تحفظ فراہم کرتا ہے۔ رپورٹس کے مطابق جن افراد نے فائزر ویکسین کی دونوں خوراکیں لیں وہ اومیکرون سے متاثر ہونے کے باجود 70 فی صد اسپتال میں داخل ہونے سے بچے رہے۔
اس کے علاوہ عالمی وبا کورونا وائرس کی گذشتہ لہروں کے مقابلے میں اومیکرون کیسز کی شدت کم ہے ، مطالعے کے مطابق جنوبی افریقا میں اومیکرون لہر کے ابتدائی مرحلے کے دوران شدید بیماری کی شرح میں اضافہ کم رہا۔
مشہور خبریں۔
یمنی فوج نے امریکہ اور اسرائیل مخالف کارروائیوں کا اعلان کیا
🗓️ 21 مارچ 2024سچ خبریں:یمنی فوج نے آج منگل کے روز ایک بیان میں ام
مارچ
جمعیت علمائے اسلام (ف) نومبر یا فروری میں انتخابات کی خواہاں
🗓️ 3 اکتوبر 2023کوئٹہ: (سچ خبریں) جمعیت علمائے اسلام (ف) کے بلوچستان کے امیر مولانا
اکتوبر
چینی کاروباری شخصیات پاکستان میں سرمایہ کاری کی خواہاں: اسد عمر
🗓️ 5 فروری 2022بیجنگ(سچ خبریں) وفاقی وزیر منصوبہ بندی اسد عمر کا کہنا ہے کہ
فروری
امریکی براڈ کاسٹر گلین بیک نے وزیر اعظم کو خراج تحسین پیش کیا
🗓️ 20 ستمبر 2021اسلام آباد (سچ خبریں) امریکی براڈ کاسٹر گلین بیک نے افغانستان سے
ستمبر
القدس شوٹنگ آپریشن میں صیہونی فوجی ہلاک
🗓️ 9 اکتوبر 2022سچ خبریں: مقبوضہ بیت المقدس میں فلسطینی استقامت کاروں کی فائرنگ
اکتوبر
سعودی عرب میں نئی فوجی تنصیبات تعمیر کرنے کا امریکی منصوبہ
🗓️ 9 ستمبر 2022سچ خبریں:امریکی دفاعی ذرائع نے اعلان کیا کہ پینٹاگون سعودی عرب میں
ستمبر
چیف جسٹس کی سندھ حکومت پر شدید تنقید
🗓️ 14 جون 2021کراچی ( سچ خبریں) چیف جسٹس پاکستان نے کراچی کے مسائل سے
جون
ترکی کی جارحیت کی تردید ایک تلخ مذاق ہے: بغداد
🗓️ 22 جولائی 2022سچ خبریں: ملک کی سرزمین پر ترکی کے حملوں کے جواب میں
جولائی