اسد طور کے مزید جسمانی ریمانڈ کی استدعا مسترد، جوڈیشل ریمانڈ پر جیل منتقل

🗓️

اسلام آباد: (سچ خبریں) اسلام آباد کی مقامی عدالت نے اداروں کے خلاف مہم چلانے کے کیس میں صحافی اسد طور  کے مزید جسمانی ریمانڈ کی استدعا مسترد کرتے ہوئے انہیں جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیج دیا۔

ایڈیشنل سیشنز جج طاہر عباس سپرا نے وی لاگر اسد طور کے جسمانی ریمانڈ کے خلاف نظرثانی اپیل پر سماعت کی جہاں دوران سماعت ایف آئی اے کے تفتیشی افسر ریکارڈ سمیت عدالت میں پیش ہوئے جبکہ اس موقع پر اسد طور کے وکلا ایمان مزاری اور ہادی علی ایڈووکیٹ بھی عدالت میں موجود تھے۔

ایف آئی اے پراسیکیوٹر نے موقف اپنایا کہ ہم نے اسد طور کو عدالت پیش کردیا ہے اور مزید ریمانڈ کی استدعا کرتے ہیں۔

عدالت نے استفسار کیا اتنے دن تک کیا ہے؟ جس پر ایف آئی اے کے پراسیکیوٹر نے بتایا کہ سوشل میڈیا اکاؤنٹس کا جائزہ لیا ہے اور ڈیوائسز برآمد کی ہیں، اسد طور سے ابھی کچھ چیزیں ریکور کرنی ہیں۔

اسد طور کے وکیل ہادی علی نے موقف اپنایا کہ اسد طور کو ایف آئی اے کی تحویل میں آج 11دن ہوگئے ہیں لہٰذا ہم اسد طور کو کیس سے ڈسچارج کرنے کی استدعا کرتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ اسد طور سے موبائل بھی لے لیا اور تفتیش بھی کرلی، اب کیوں مزید جسمانی ریمانڈ چاہیے؟ کیس سے ڈسچارج ہونے پر اسد طور تفتیش کے لیے پھر بھی دستیاب ہوں گے، جسمانی ریمانڈ کے طریقے کار کو غلط استعمال نہیں ہونا چاہیے۔

جج طاہر عباس سپرا نے استفسار کیا اسد طور کے وی لاگ کس حوالے سے تھے؟ جس پر وکیل نے جواب دیا کہ الیکشن میں دھاندلی کے موضوع پر وی لاگ کیے ہیں۔

ایف آئی اے پراسیکیوٹر نے کہا اسد طور نے رقم لے کر وی لاگ ریکارڈ کیے جس پر عدالت نے ریمارکس دیے پیسوں کا اس کیس کے ساتھ کوئی تعلق نہیں ہے۔

ایمان مزاری ایڈووکیٹ نے عدالت کو بتایا کہ ہم نے ایف آئی اے کے نوٹسز کے خلاف اسلام آباد ہائی کورٹ سے رجوع کیا ہوا ہے۔

عدالت نے استفسار کیا اگر ادھر سے آپ کو ریلیف مل جاتا ہے تو کیا ہوگا؟ جس پر وکیل ہادی علی نے جواب دیا اگر نوٹسز معطل ہو جاتے ہیں تو کیس کی بنیاد ختم ہو جائے گی۔

عدالت نے ریمارکس دیے کہ آپ دو فورم پر چلے گئے ہیں جس پر وکیل ایمان مزاری نے جواب دیا کہ ہم نے نوٹسز کے خلاف رجوع کیا ہے۔

عدالت نے اسد طور کے جسمانی ریمانڈ کے خلاف نظرثانی اور ڈسچارج کرنے کی درخواست پر فیصلہ محفوظ کرلیا۔

بعد ازاں اسد طور کو جوڈیشل مجسٹریٹ شبیر بھٹی کی عدالت میں پیش کیا گیا، ایف آئی اے نے عدالت سے اسد طور کے مزید چار روزہ جسمانی ریمانڈ کی استدعا کی اور کہا کہ اسد طور سے الیکٹرانک ڈیوائسز برآمد کرنی ہیں۔

جوڈیشل مجسٹریٹ نے اسد طور کے مزید جسمانی ریمانڈ کی استدعا مسترد کرتے ہوئے اسد طور کو جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیج دیا۔

ایڈیشنل سیشنز جج طاہر عباس سپرا نے جوڈیشل مجسٹریٹ کے فیصلے کے بعد صحافی اسد طور کی نظرثانی کی اپیل نمٹا دی اور کیس سے ڈسچارج کرنے کی استدعا بھی مسترد کردی۔

مشہور خبریں۔

2 جولائی کے بعد ملک میں پہلی مرتبہ کورونا کے اتنے کیسز سامنے آئے ہیں

🗓️ 26 مارچ 2021اسلام آباد (سچ خبریں) کووِڈ 19 کے اعداد و شمار کے لیے

اسلام آباد: دہشت گردی کے 3 مقدمات میں چیئرمین پی ٹی آئی کی ضمانت میں 26 جولائی تک توسیع

🗓️ 19 جولائی 2023اسلام آباد:(سچ خبریں) اسلام آباد کی انسداد دہشت گردی کی عدالت (اے

الحشد الشعبی کا اربعین زائرین کے خلاف داعشی منصوبہ ناکام

🗓️ 10 ستمبر 2022سچ خبریں:عراق کی عوامی تنظیم الحشد الشعبی نے اس ملک کے صوبہ

سعودی اتحاد نے یمنی تیل بردار جہاز کو قبضے میں لے لیا

🗓️ 21 مئی 2022سچ خبریں: یمنی نیشنل سالویشن گورنمنٹ آئل کمپنی کے سرکاری ترجمان عصام

شام میں داعشی خواتین کی سربراہ امریکی خاتون کے خلاف فرد جرم عائد

🗓️ 12 جون 2022سچ خبریں:ایک امریکی خاتون کو شام میں داعش کی خواتین بٹالین کی

ہم امام جعفر صادق علیہ السلام کا احترام کرتے ہیں: سینئر طالبان عہدیدار

🗓️ 28 مئی 2022سچ خبریں:   طالبان کے پہلے نائب وزیر اعظم عبدالسلام حنفی نے ایک

سید حسن نصر اللہ نے اسرائیل کی ڈیٹرنس پاور کو کمزور کیا

🗓️ 29 اگست 2024سچ خبریں: عبرانی زبان کے میڈیا نے مقبوضہ یروشلم سینٹر کے ایک محقق

شہباز شگری کی گرل فرینڈ سے دھوکے پر بات کی ویڈیو وائرل

🗓️ 17 اکتوبر 2024کراچی: (سچ خبریں) گلوکارہ آئمہ بیگ سے منگنی ختم ہونے کے دو

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے