اسحاق ڈار سے نمائندہ یورپی یونین کا رابطہ، سیلاب متاثرین سے اظہار یکجہتی

اسحاق ڈار

?️

اسلام آباد (سچ خبریں) وزیرخارجہ اسحاق ڈار سے یورپی یونین کی خارجہ امور اور سلامتی پالیسی کی نمائندہ کایا کلاس کا ٹیلیفونک رابطہ ہوا۔

نمائندہ یورپی یونین نے حالیہ سیلاب سے ہونے والے جانی نقصان پر تعزیت کا اظہار کیا، کایا کلاس نے متاثرین اور ان کے خاندانوں کے ساتھ یکجہتی کا اظہار کیا۔

نمائندہ یورپی یونین نے امداد اور بحالی کی کوششوں کیلئے حمایت کی یقین دہانی کرائی، اسحاق ڈار نے یکجہتی اور حمایت کے اظہار پر نمائندہ یورپی یونین کا شکریہ ادا کیا۔

اسحاق ڈار نے پاکستان کو موسمیاتی بحران سے سب سے زیادہ متاثرہ ممالک میں سے ایک قرار دیا، دونوں نے پاکستان اور یورپی یونین کے درمیان مختلف شعبوں میں تعاون پر اطمینان کا اظہار کیا۔

دونوں رہنماؤں کے درمیان بات چیت کے دوران مختلف شعبوں بالخصوص موسمیاتی تبدیلیوں، انفراسٹرکچر بحالی میں تعاون کو مزید مستحکم کرنے کے عزم کا اعادہ کیا گیا۔

مشہور خبریں۔

بلوچستان ہائیکورٹ: اعظم سواتی کے خلاف صوبے میں درج تمام مقدمات ختم کرنے کا حکم

?️ 9 دسمبر 2022بلوچستان: (سچ خبریں) بلوچستان ہائیکورٹ نے پاکستان تحریک انصاف کے سینیٹر اعظم

یمنی فورسز سعودی سرحد پر واقع اسٹریٹیجک شہر کے کنٹرول کے قریب

?️ 19 دسمبر 2021سچ خبریں: یمنی جوائنٹ فورسز سعودی عرب کے سرحدی علاقوں میں پیش قدمی

امریکہ عراق میں فرقہ واریت پھیلا رہا ہے:اردنی سیاسی کارکن

?️ 21 اگست 2022سچ خبریں:اردن کی عوامی تحریک کے سیاسی دفتر کے رکن نے کہا

موسمیاتی تبدیلی اتھارٹی کا قیام: چیئرپرسن اور ممبران کی تقرری کا عمل جاری

?️ 26 مئی 2024اسلام آباد: (سچ خبریں) وزارت موسمیاتی تبدیلی کی جانب سے موسمیاتی تبدیلی

افغانستان میں طالبان کے قبضے کے بعد شہر ہرات میں لڑکیاں تعلیم حاصل کرنے اسکول پہونچ گئیں

?️ 18 اگست 2021کابل (سچ خبریں)  افغانستان میں طالبان کے قبضے کے بعد شہر ہرات

کیا مغربی پٹی بھی صیہونیوں سے جنگ کرنے کو تیار ہے؟صیہونی وزیر جنگ کی زبانی

?️ 9 جنوری 2025سچ خبریں:صیہونی عہدیداروں کو مغربی کنارے کی صورتحال پر شدید تشویش لاحق

شام کے خلاف یورپی یونین کی پابندیوں میں توسیع

?️ 29 مئی 2024سچ خبریں: یورپی یونین کی کونسل نے شام کی دشمنی پر مبنی

200 یونٹس استعمال کے ریٹ کا 201 یونٹ پر یکدم بدل جانا مصیبت ہے، سعد رفیق

?️ 9 جون 2025لاہور: (سچ خبریں) سابق وفاقی وزیر اور مسلم لیگ ن کے سینئر

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے