ازبکستان کے صدر اپنے دو روزہ دورے پر اسلام آباد پہنچ گئے،وزیر اعظم کا استقبال

?️

اسلام آباد(سچ خبریں)ازبکستان کے صدر شوکت مرزایوف اپنے دو روزہ دورے پر پاکستان پہنچ گئے جہاں  وزیراعظم عمران خان نے ان کا استقبال کیا۔وزیر اعظم آفس سے جاری ایک بیان میں کہا گیا کہ ‘وزیراعظم عمران خان نے نور خان ایئربیس پر ازبک صدر کا پرتپاک استقبال کیا۔اس موقع پر مہمان صدر کو گارڈ آف آنر بھی پیش کیا گیا اور توپوں کی سلامی دی گئی، بچوں نے گلدستہ بھی پیش کیا۔

ازبکستان کے صدر اپنے دو روزہ دورے میں صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی اور وزیراعظم عمران خان سے ملاقاتیں کریں گے۔

خیال رہے کہ وزیراعظم عمران خان نے گزشتہ برس جولائی میں ازبکستان کا دورہ کیا تھا جہاں کئی معاہدوں پر دستخط کیے گئے تھے اور تاریخی شخصیات پر فلمیں بنانے پر بھی اتفاق کیا گیا تھا۔

ازبکستان کے دارالحکومت تاشقند میں 15 جولائی 2021 کو دو طرفہ معاہدوں پر دستخط کے بعد ازبک صدر شوکت مرزایوف کے ہمراہ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے عمران خان نے کہا تھا کہ ہم سب ایک مقصد پر ہیں، مجھے معلوم ہے کہ آپ تعلیم اور لوگوں کو موجودہ معاشی حالات سے نکالنے کے لیے توجہ دے رہے ہیں۔

انہوں نے کہا تھا کہ ہمارے پاس جیو اسٹریٹجک سے جیو اکنامک کی طرف تبدیلی پر زور دینے کا وقت ہے، منصوبہ یہی ہے کہ دولت پیدا کی جائے، اگر دولت پیدا ہوئی تو ہم اپنےمعاشرے کے غریب لوگوں کو اوپر اٹھا سکیں گے۔

وزیراعظم نے کہا تھا کہ اب ہمارے لیے یہ بہت ضروری ہوگیا ہے کہ ہم ازبکستان کے ساتھ تجارتی تعلقات قائم کریں جو وسطی ایشیا کا سب سے بڑا ملک ہے، ہم سمجھتے ہیں کہ اسے ہم دونوں کو فائدہ ہوگا۔

انہوں نے تجارتی تعلقات کو مضبوط کرنے کے ساتھ ساتھ ثفاقتی تعلقات بھی بہتر کرنے پر زور دیا تھا۔

ان کا کہنا تھا کہ ثقافتی سطح پر یہ بڑی خوشی کی بات ہے کہ ہم نے عظیم مغل ظہیرالدین بابر پر فلم بنانے کا فیصلہ کیا ہے، ان کی نسل نے ہندوستان پر 300 سال تک حکمرانی کی، اس دوران ہندوستان کو دنیا کے دولت سے مالامال ممالک میں سے ایک تصور کیا جاتا تھا، 24 سے 25 فیصد عالمی جی ڈی پی ہندوستان کی ہوتی تھی۔

عمران خان نے کہا کہ دونوں ممالک نے فضائی رابطے بڑھانے کے لیے پروازوں کی تعداد میں اضافے کا فیصلہ کیا ہے اور زمینی رابطوں کے لیے ہم نے تجربہ کیا ہے کہ طورخم بارڈر سے ٹرک دو دن میں ازبکستان پہنچا ہے۔

ن کا کہنا تھا کہ ازبکستان کے شہر مزارع شریف سے پشاور تک ریل سروس کے منصوبہ پر ہم سب پرجوش ہیں اور ہم سمجھتے ہیں اگر یہ ریلوے لائن بچھ گئی تو یہ سب کچھ تبدیل کر رکے رکھ دی گی۔

انہوں نے کہا کہ اس سے دونوں ممالک کے درمیان رابطہ بہتر کرے گی اور اشیا کی ترسیل میں بھی بہتری ہوگی اور میں صدر شوکت کو یقین دلاتا ہوں کہ میں اور میری حکومت اس زبردست منصوبے کے لیے ہر ممکنہ کوشش بروئے کار لائے گی۔

مشہور خبریں۔

فلسطین کے بارے میں سعودی عرب کا موقف؛سعودی وزارت خارجہ کی زبانی

?️ 6 فروری 2025سچ خبریں:سعودی وزارت خارجہ نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے حالیہ متنازعہ

 کیا ٹرمپ صیہونیوں کی حمایت میں حکم جاری کریں گے؟

?️ 30 جنوری 2025سچ خبریں: نیویارک پوسٹ نے اعلان کیا کہ اس نے ایک سرکاری

صدر منتخب ہونے کے بعد ٹرمپ کے کیس کا فیصلہ ملتوی

?️ 20 نومبر 2024سچ خبریں: امریکی پراسیکیوٹرز نے ٹرمپ کی صدارتی جیت کے باوجود ایک غیر

سعودی عرب نے کھیل کے بہانے اپنے گناہوں کو چھپانے کے لیئے اربوں ڈالر کی سرمایہ کاری شروع کردی

?️ 30 مئی 2021جدہ (سچ خبریں) سعودی عرب نے ملک بھر میں ہونے والی انسانی

واٹس ایپ پر چیٹ فلٹر کا فیچر پیش کیے جانے کا امکان

?️ 2 مارچ 2024سچ خبریں: دنیا کی سب سے بڑی انسٹنٹ میسیجنگ ایپلی کیشن واٹس

جرمنی کا صیہونی حکومت کے ساتھ 4.3 بلین ڈالر کے ہتھیاروں کا سودا

?️ 11 جون 2023سچ خبریں:جرمن حکومت 4 بلین یورو کی رقم میں صیہونی حکومت سے

ہماری بِلّی اور ہمیں کو میاؤں

?️ 13 جولائی 2023سچ خبریں: ایک معتبر امریکی اخبار نے لکھا کہ لیتھوانیا میں نیٹو

کسان مارچ، قیدی لے جانے والی گاڑیاں اور ایمبو لینس خیابان چوک پہنچا دی گئیں

?️ 1 اکتوبر 2022اسلام آباد: (سچ خبریں) کسان اتحاد کے احتجاج کے حوالے سے اسلام آباد پولیس نے تازہ

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے