ادارہ جاتی بہتری کو یقینی بنانا حکومت کی ترجیح ہے۔ وزیراعظم

شہبازشریف

?️

اسلام آباد (سچ خبریں) وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ سول سروس میں اصلاحات اور سہولیات کی فراہمی کے ذریعے ادارہ جاتی بہتری کو یقینی بنانا حکومت کی ترجیح ہے۔

وزیراعظم شہباز شریف کی زیر صدارت مجوزہ سول سروسز اصلاحات اور وفاقی وزارتوں میں کارکردگی کے جائزے سے متعلق ایک اہم اجلاس منعقد ہوا۔ اجلاس میں سول سروسز اصلاحات کے لیے قائم کردہ کمیٹی نے اب تک کی مشاورت اور تیار کردہ سفارشات پر تفصیلی بریفنگ دی۔ شہباز شریف نے کہا کہ ملکی سول سروس کو عالمی معیار کی کارکردگی سے ہم آہنگ کرنے کے لیے جامع اصلاحات ناگزیر ہیں۔

انہوں نے ہدایت کی کہ وفاقی سیکرٹریز اور دیگر اعلیٰ افسران کی کارکردگی جانچنے کے لیے ایک مؤثر اور شفاف نظام وضع کیا جائے۔ تاکہ اچھی کارکردگی دکھانے والے افسران کی حوصلہ افزائی ہو اور مجموعی طور پر سول سروس میں بہتری آئے۔

وزیراعظم نے زور دیا کہ افسران کی کارکردگی کی بنیاد پر ترقی، مراعات اور دیگر سہولیات سے متعلق واضح سفارشات مرتب کی جائیں۔ سول سروس میں اصلاحات اور سہولیات کی فراہمی کے ذریعے ادارہ جاتی بہتری کو یقینی بنانا حکومت کی ترجیح ہے۔

انہوں نے کہا کہ معاشی اور سماجی ہم آہنگی اور خوشحالی کے حصول کے لیے اصلاحات حکومت کی اولین ترجیحات میں شامل ہیں۔ مجوزہ سول سروس اصلاحات میں تمام اسٹیک ہولڈرز سے بامعنی مشاورت کی جائے۔

مشہور خبریں۔

صہیونیوں کی جانب سے غزہ پر بمباری کے لیے امدادی اداروں کا غلط استعمال

?️ 12 ستمبر 2024سچ خبریں: غزہ کی پٹی میں فلسطینی وزارت داخلہ اور سلامتی نے

پی ٹی آئی نے از خود 7 رکنی مذاکراتی کمیٹی تشکیل دے دی

?️ 28 مئی 2023اسلام آباد:(سچ خبریں) عہدیداروں کی اندرونی ردوبدل کے فوراً بعد پاکستان تحریک

نیٹو دراصل تیسری جنگ عظیم کی آگ بھڑکانے کی کوشش کر رہا ہے: دمتری میدودف

?️ 2 اپریل 2023سچ خبریں:روس کی قومی سلامتی کونسل کے نائب چیئرمین اور ملک کے

دعا ملک نے انڈسٹری میں ہراسانی کا انکشاف کردیا، مشہور شخصیت ملوث

?️ 22 ستمبر 2025کراچی: (سچ خبریں) اداکارہ اور میزبان دعا ملک نے پہلی مرتبہ کھل

علیزے شاہ کا زرنش خان کو تین سال پرانے بیان پر معافی نہ دینے کا اعلان

?️ 17 مارچ 2025کراچی: (سچ خبریں) اداکارہ علیزے شاہ نے اپنے خلاف دیے گئے نامناسب

کورونا بحران میں پاکستان نے بھارت کو مدد کی پیشکش دے دی

?️ 25 اپریل 2021اسلام آباد(سچ خبریں) اس بھارت میں کورونا وائرس کی وجہ سے ملک

تل ابیب میں یمن کا اسٹریٹجک حملہ

?️ 21 جولائی 2024سچ خبریں: غزہ کے خلاف صیہونی حکومت کی جنگ کا دسواں مہینہ

یورپی یونین کا وسیع بجٹ

?️ 17 نومبر 2022سچ خبریں:یورپی پارلیمنٹ اور اس یونین کے رکن ممالک نے اگلے سال

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے