علیزے شاہ کا زرنش خان کو تین سال پرانے بیان پر معافی نہ دینے کا اعلان

?️

کراچی: (سچ خبریں) اداکارہ علیزے شاہ نے اپنے خلاف دیے گئے نامناسب بیان پر اداکارہ زرنش خان کو معافی نہ دینے کا اعلان کردیا۔

علیزے شاہ نے حال ہی میں انسٹاگرام اسٹوریز میں زرنش خان کی جانب سے معافی مانگنے کا اسکرین شاٹ شیئر کیا گیا۔

زرنش خان نے علیزے شاہ سے فروری 2022 میں دیے گئے اپنے بیان پر معافی مانگی اور اعتراف کیا کہ انہوں نے جذبات میں آکر ان کے حوالے سے نامناسب بات کہی۔

زرنش خان نے علیزے شاہ کو بھیجے گئے معافی کے میسیج میں اپنے بیان کو احمقانہ بھی قرار دیا اور لکھا کہ انہیں اپنے الفاظ پر پچھتاوا ہے۔

انہوں نے مزید لکھا کہ وہ علیزے شاہ کی والدہ سے بھی معافی مانگنے کو تیار ہیں اور یہ کہ وہ عوامی سطح پر بھی معافی مانگیں گی۔

زرنش خان نے لکھا کہ وہ علیزے شاہ کی عزت کرتی ہیں اور انہیں اپنے بیان پر پچھتاوا ہے، اس لیے وہ ان سے معافی کی طلبگار ہیں۔

زرنش خان کی جانب سےمعافی مانگے جانے پر علیزے شاہ نے انہیں معافی نہ دینے کا اعلان کیا اور انہوں نے انہیں جواب بھیجا کہ اداکارہ کے بیان نے ان کا جو نقصان کیا تھا وہ کبھی ٹھیک نہیں ہو سکتا۔

علیزے شاہ نے واضح لکھا کہ وہ انہیں معاف نہیں کریں گی، ساتھ ہی لکھا کہ ان کی والدہ زرنش خان کی عزت کرتی تھیں، انہیں نوالے تک ڈالتی تھیں، انہوں نے ان سے کبھی بدتمیزی نہیں کی۔

علیزے شاہ نے مزید لکھا کہ ز رنش  خان کو ان کے خلاف غلط باتیں کرنے کے پیسے نہیں ملتے لیکن اس باوجود وہ ان کے خلاف غلط باتیں کرتی رہیں۔

یہ واضح نہیں ہے کہ ز رنش خان نے کب علیزے شاہ کو معافی کے لیے میسیج کیا تھا، تاہم علیزے شاہ نے حال ہی میں ان کے میسیج کا اسکرین شاٹ انسٹاگرام اسٹوری میں شیئر کیا تھا۔

دونوں اداکاراؤں کی جانب سے انسٹاگرام اسٹوریز میں معافی اور غلطی سے متعلق ایک دوسرے کو مینشن کیے بغیر دیگر پوسٹس بھی کی گئیں۔

خیال رہے کہ زرنش خان نے فروری 2022 میں وجاہت رؤف کے شو ’وائس اوور مین‘ میں ایک سوال کے جواب میں کہا تھا کہ اگر اداکارہ علیزے شاہ کے ساتھ کسی کا بدتمیزی کرنے کا مقابلہ ہو تو مقابلہ علیزے ہی جیتیں گی۔

مشہور خبریں۔

عمران خان کی گرفتاری، مظاہرین اور پولیس کے درمیان جھڑپوں میں 8 افراد جاں بحق

?️ 11 مئی 2023اسلام آباد:(سچ خبریں) چیئرمین پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) عمران خان

شبلی فراز کا اہم بیان، تحریک انصاف کا مقصد نیا پاکستان ہے

?️ 23 مارچ 2021اسلام آباد(سچ خبریں)وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات شبلی فراز کا یوم پاکستان

قانونی اور امیگریشن کے فروغ کیلئے اقدامات ضروری ہیں، طلال چوہدری

?️ 2 اپریل 2025لندن: (سچ خبریں) وزیرمملکت برائے داخلہ طلال چوہدری کا کہنا ہے کہ

عمران خان کا لانگ مارچ

?️ 25 مئی 2022پشاور(سچ خبریں)چیئرمین پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) عمران خان نے کہا

سی این این کی رپورٹ کے مطابق ٹرمپ کو دو سنگین چیلنجز کا سامنا

?️ 10 اگست 2026سچ خبریں: امریکی نیوز نیٹ ورک سی این این نے ایک تجزیاتی

نیوکلیئر ٹیکنالوجی یوکرین میں منتقل کرنے کا فیصلہ انتہائی احمقانہ ہے: کریملن

?️ 25 فروری 2026 سچ خبریں:کریملن کے ترجمان دمیتری پسکوف نے کہا ہے کہ فرانس

ٹک ٹاکر کی جان کو خطرہ، گھر کے باہر پولیس تعینات کر دی گئی

?️ 21 اگست 2021لاہور (سچ خبریں) 14 اگست کے روز مینار پاکستان پر موجود متاثرہ 

اسرائیل کے تیز رفتار زوال کی واضح نشانیاں سامنے آ چکی ہیں: عبدالباری عطوان

?️ 14 جولائی 2026سچ خبریں:معروف عرب تجزیہ کار عبدالباری عطوان نے صیہونی ریٹائرڈ جنرل اسحاق

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے