امید ہے امریکا، ایران امن کیلئے بات چیت اور جنگ بندی جاری رکھیں گے۔ اسحاق ڈار

اسحاق ڈار

?️

اسلام آباد (سچ خبریں) نائب وزیراعظم اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ ایران اور امریکا کے درمیان جامع اور تعمیری مذاکرات ہوئے، امید ہے دونوں فریق بات چیت کا عمل اور جنگ بندی جاری رکھیں گے۔

نائب وزیراعظم اسحاق ڈار نے پریس بریفنگ میں بتایا کہ امید کرتے ہیں دونوں ملک خطے اور دنیا میں پائیدار امن اور خوشحالی کے لیے مثبت سوچ سے آگے بڑھیں گے، دونوں ملکوں نے وزیراعظم شہباز شریف کی درخواست پر مثبت ردعمل دیا۔

اسحاق ڈار نے کہا کہ یہ ضروری ہے دونوں ملک جنگ بندی جاری رکھنے کے عزم پر قائم رہیں، مذاکراتی عمل میں شریک ایران اور امریکا کے وفود کا شکر گزار ہوں، پاکستان دونوں ملکوں کے درمیان مذاکراتی عمل میں سہولت کاری کا کردار جاری رکھے گا۔

انہوں نے مزید بتایا کہ امریکی وفد نائب صدر جے ڈی وینس کی قیادت میں پاکستان آیا، سپیکر محمد باقر قالیباف کی قیادت میں ایرانی وفد نے مذاکرات میں شرکت کی، دونوں فریقوں کے درمیان جامع اور تعمیری مذاکرات کے متعدد دور ہوئے، میں نے بطور نائب وزیراعظم اور فیلڈ مارشل نے مذاکراتی عمل میں معاونت کی۔

اسحاق ڈار نے مزید کہا کہ دونوں ممالک کی جانب سے پاکستان کے مثبت کردار کو تسلیم کیے جانے پر ان کے مشکور ہیں، امید ہے کہ امریکہ اور ایران امن کے لیے بات چیت کا عمل جاری رکھیں گے۔

مشہور خبریں۔

مصری سینیٹ کے اسپیکر کا شہید رہبر انقلاب کو خراجِ عقیدت

?️ 3 جولائی 2026سچ خبریں: مصر کی سینیٹ کے چیئرمین نے تہران کا دورہ کرتے

آبنائے ہرمز میں پرسکون حالات ؛ ٹرمپ کے دعوے کی تردید 

?️ 24 اکتوبر 2026سچ خبریں:  واشنگٹن ریسرچ سینٹر کی رپورٹ کے مطابق اکتوبر میں آبنائے

دنیا کی سب سے بڑی ایئرلائن کا مقبوضہ فلسطین کے لیے پروازیں منسوخ کرنے کا اعلان

?️ 18 مئی 2026سچ خبریں:امریکن ایئرلائنز، جو دنیا کی سب سے بڑی ایئرلائن ہے، نے

شمر: ٹرمپ کی ایران کے خلاف جنگ امریکی جانوں کو خطرے میں ڈال رہی ہے: شومر

?️ 2 اگست 2026سچ خبریں: امریکی سینیٹ میں ڈیموکریٹ اقلیت کے رہنما چک شومر نے

جنوب لبنان پر صیہونی حکومت کے شدید حملے

?️ 23 ستمبر 2026سچ خبریں: لبنان کے جنوبی علاقے  الخیام اور دیگر علاقوں میں انتہائی

روس کی سرحد پر برطانوی وزیر دفاع کے طیارے پر الیکٹرانک حملہ

?️ 25 مئی 2026سچ خبریں:روس اور ایسٹونیا کی سرحد کے قریب برطانوی وزیر دفاع جان

سعودی عرب کا فضائی محاصرہ؛ یمن پر جارحیت کا انجام کیا ہوگا؟

?️ 11 اکتوبر 2026سچ خبریں:آج سعودی عرب کی فضائی حدود میں جو کچھ ہو رہا

اسرائیلی فوجیوں میں خودکشیوں کی غیرمعمولی تعداد میں اضافہ

?️ 26 اپریل 2026سچ خبریں: ہآرتض اخبار نے انکشاف کیا ہے کہ صیہونی حکومت کی

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے