اداروں کےخلاف پروپیگنڈے کا کیس: عمران خان کی 26 اپریل تک عبوری ضمانت منظور

?️

لاہور: (سچ خبریں) لاہور ہائیکورٹ نے اداروں کے خلاف پروپیگنڈا کرنے سے متعلق مقدمے میں پی ٹی آئی چیئرمین عمران خان کو 26 اپریل تک حفاظتی ضمانت دے دی۔

جسٹس علی باقر نجفی نے عمران خان کی درخواست پر سماعت کا آغاز کیا تو وکیل نے بتایا کہ عمران خان راستے میں ہیں اورعدالت پہنچنے والے ہیں۔

تاہم تھوڑی دیر ہوجانے کے باعث جج صاحب نمازِ جمعہ کی ادائیگی کے لیے چلے گئے اور عدالتی عملے نے بتایا کہ سماعت 2 بجے شروع ہوگی، اس دوران عمران خان کمرہ عدالت میں موجود رہے۔

نمازِ جمعہ کے وقفے کے بعد سماعت شروع ہوئی تو عمران خان کے وکیل بیرسٹر سلمان صفدر نے عدالت کو آگاہ کیا کہ عمران خان پر ایک اور ایف آئی آر درج کر دی گئی ہے۔

جسٹس علی باقر نجفی نے وکیل کو ہدایت کی کہ آپ ایف آئی آر پڑھیں، جس پر انہوں نے عدالت کو ایف آئی آر پڑھ کر سنائی۔

عدالت نے استفسار کیا کہ آپ کے کلائنٹ متعلقہ عدالت میں پیش ہونا چاہتے ہیں، جس پر وکیل نے بتایا کہ جی انہیں اسلام آباد کی متعلقہ عدالت میں پیش ہونا ہے۔

وکیل نے عدالت کو آگاہ کیا کہ چیئرمین پی ٹی آئی کی مختلف تقاریر کے الفاظ اکٹھے کر کے ایف آئی ار درج کر دی گئی، اتوار کے روز یہ ایف آئی آر درج ہوئی، عمران خان کو 18 اپریل کو اسلام آباد جانا ہے۔

ساتھ ہی انہوں نے عدالت سے استدعا کی کہ ان کے مؤکل کو عید کے بعد تک حفاظتی ضمانت دے دیں۔

جس پر عدالت نے 26 اپریل تک کے لیے عمران خان کی عبوری ضمانت منظور کرلی۔

خیال رہے کہ 6 اپریل کو عمران خان کے خلاف اسلام آباد کے تھانہ رمنا میں مجسٹریٹ منظور احمد کی مدعیت میں ایک نئی ایف آئی آر درج کی گئی تھی۔

مذکورہ ایف آئی آر میں الزام عائد کیا گیا کہ چیئرمین پی ٹی آئی  نے اپنی تقاریر میں آرمی چیف جنرل عاصم منیر، ڈی جی آئی ایس آئی لیفٹیننٹ جنرل ندیم انجم اور میجر جنرل فیصل نصیر کے خلاف توہین آمیز زبان استعمال کی اور ان کے اہلِ خانہ کو ڈرایا دھمکایا۔

ایف آئی آر میں کہا گیا کہ چیئرمین پی ٹی آئی  نے سرگرم انتہا پسندوں کو اکسا کر اعلیٰ فوجی افسران اور ان کے اہلِ خانہ کی زندگیوں کے لیے مستقل خطرہ پیدا کردیا ہے، انہوں نے پاک فوج کے اعلیٰ افسران کے خلاف بے بنیاد الزامات لگا کر پاک فوج کی ساکھ کو نقصان پہنچایا۔

مدعی نے مقدمے میں کہا کہ پاک فوج سمیت دیگر تمام اعلیٰ اداروں اور شخصیات جن میں آئینی عہدیداران بھی شامل ہیں، عمران خان کی زبان اور شر سے محفوظ نہیں اور وہ ایک بیرونی سازش اورایجنڈے کے تحت سب کو بدنام کر کے ریاست کو کمزور کرنا چاہتا ہے۔

ایف آئی آر میں الزام لگایا گیا کہ عمران خان اپنی تقاریر کے ذریعے عوام میں پاک فوج کے خلاف مسلسل نفرت پیدا کررہے ہیں جن کا مقصد پاک فوج کے اندر ایک سازش کے ذریعے جوانوں کو بہلا پھسلا کر اور غلط بیانی سے اپنے حلق اور افسران کے خلاف بغاوت پیدا کرنے کی کوشش کی۔ ’

مشہور خبریں۔

غزہ میں جنگ بندی، اسرائیل کی شکست اور مسلم حکمرانوں کی خیانت

?️ 22 مئی 2021(سچ خبریں) گیارہ روز تک مسلسل آتش و آہن کی بارش کے بعد

سوئٹزرلینڈ میں یمنی مذاکرات؛ 715 اسیروں کے ابتدائی تبادلے کا معاہدہ

?️ 21 مارچ 2023سچ خبریں:انصار اللہ کے ترجمان اور یمن کی قومی سالویشن گورنمنٹ کی

سرچارج عائد کرنے سے گردشی قرضوں کا مسئلہ حل نہیں ہوگا، چیئرمین نیپرا

?️ 17 مارچ 2023اسلام آباد:(سچ خبریں) پانچ رکنی نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا) اور

طالبان کو ماسکو کا مشورہ

?️ 19 جنوری 2024سچ خبریں:روس کے وزیر خارجہ سرگئی لاوروف نے ماسکو کی خارجہ پالیسی

کیا میکرون پارلیمانی انتخابات میں جیت پایئں گے؟

?️ 19 جون 2024سچ خبریں: فرانسیسی صدر ایمانوئل میکرون نئے پارلیمانی انتخابات کروا کر اپنے مرکزی

پیوٹن نے دی جوہری ہتھیاروں کے استعمال کی دھمکی

?️ 26 ستمبر 2022سچ خبریں:  یوکرین کے صدر ولادیمیر زیلنسکی نے دعویٰ کیا ہے کہ

پیپلز پارٹی کا کابینہ کو نابینا بتاکر صدارتی آرڈیننس کو چیلنج کرنے کا دعوی

?️ 7 فروری 2021کراچی{سچ خبریں} پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنماؤں سینیٹر شیری رحمن اور رضا ربانی

صیہونیوں کی فلسطینی ریاست کے قیام کو روکنے سر توڑ کوشش

?️ 3 دسمبر 2022سچ خبریں:اسرائیلی وزیر اعظم یائر لاپڈ نے آزاد فلسطینی ریاست کے قیام

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے