🗓️
اسلام آباد(سچ خبریں) وفاقی وزیربرائے منصوبہ بندی احسن اقبال نے سابق وفاقی وزیر منصوبہ بندی اسد عمر کو خط لکھ کر الوداعی افطار ڈنر پر بلا لیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر منصوبہ بندی احسن اقبال نے خط کے ذریعے اسد عمر کو دعوت نامہ بھجوایا جس میں کہا گیا ہےکہ سیاسی روایات کے تحت آپ کو الوداعی ڈنر دینا چاہتے ہیں۔
خط میں کہا گیا ہےکہ ملاقات میں آپ کی حکومت کی جانب سے عوامی مفاد کے ترقیاتی منصوبوں اور آپ کے شروع کردہ منصوبوں کو جاری رکھنے پرگفتگو ہوگی۔ احسن اقبال نے خط میں کہا کہ امید ہے آپ مثبت جواب دے کر وقت سے آگاہ کریں گے۔ اس سے قبل پاکستان تحریک انصاف کے رہنماء اسد عمر نے کہا ہے کہ عدم اعتماد کے بعد زرمبادلہ کے ذخائر میں کمی آئی ، عمران خان کی حکومت کو گئے ایک دن ہی ہوا تھا تو امریکہ کا ڈومور کا مطالبہ آگیا ، موجودہ حکومت پر ڈومور کا دباؤ آچکا ہے ‘ حکومت ہفتوں بھی نہیں چلے گی۔
تفصیلات کے مطابق پریس کانفرنس میں انہوں نے کہا کہ ملکی زرمبادلہ کے ذخائر میں ہم نے تنکا تنکا کرکے اضافہ کیا تھا ، ہمارے دور میں برآمدات اور ترسیلات زر میں اضافہ ہوا لیکن عدم اعتماد کے آنے کے بعد 4 ہفتے میں زرمبادلہ کے ذخائر میں کمی آئی ، جس تیزی سے زرمبادلہ کے ذخائر گررہے ہیں روپیہ پر دباؤ تو آئے گا ، معیشت کے فیصلے کیسے ہوسکتے ہیں جب یہی نہ پتا ہو کہ حکومت کتنا عرصہ چلے گی ، غیر یقینی صورتحال میں ملک اور معیشت نہیں سنبھالی جا سکتی۔
سابق وفاقی وزیر نے کہا کہ کہا جارہا ہے سی پیک سست روی کا شکارہوگیا اب تیزی سے کام ہوگا ، ہمارے دور میں سی پیک کے تحت ہزاروں میگاواٹ بجلی کے کارخانے مکمل کیے گئے، سڑکیں مکمل کی گئیں ، مغربی راہداری پرکام شروع ہوا کیوں کہ اگر گوادر کو چین سے نہ جوڑاجائے تو معاشی راہداری کیا ہوگی۔ انہوں نے کہا کہ قوم نے فیصلہ کرلیا ہے کہ اب حقیقی آزادی کے ساتھ زندگی گزارنی ہے۔
مشہور خبریں۔
عمران خان کا نام نشر نہ کرنے کا کوئی نوٹیفکیشن جاری نہیں کیا، پیمرا
🗓️ 11 نومبر 2024لاہور: (سچ خبریں) پاکستان الیکٹرانک میڈیا ریگولیٹری اتھارٹی(پیمرا) نے کہا ہے کہ
نومبر
آگ سے مت کھیلو! : حماس کا اسرائیل سے خطاب
🗓️ 20 فروری 2022سچ خبریں: عرب اور حماس کے سربراہ نے اسرائیلی حکام کو بتایا
فروری
امریکی فوج کے دل سے غزہ کے مظلوموں کی آواز
🗓️ 28 فروری 2024سچ خبریں:امریکی وقت کے مطابق 25 فروری بروز اتوار کی سہ پہر
فروری
صیہونی آبادکاروں کا مسجد اقصی پر وحشیانہ حملہ
🗓️ 26 اپریل 2021سچ خبریں:صیہونی آبادکاروں کے لگاتار کئی دن سے مسجد اقصی پر وحشیانہ
اپریل
سعودی عرب کی جانب سے ترک جنگی ڈرون طیارے خریدنے کا معاملہ، ترک صدر نے اہم بیان جاری کردیا
🗓️ 17 مارچ 2021انقرہ (سچ خبریں) سعودی عرب کی جانب سے ترک جنگی ڈرون طیارے
مارچ
شمالی وزیر ستان میں فوج کے 3 جوان شہید ہو گئے
🗓️ 6 جولائی 2021وزیر ستان (سچ خبریں) قبائلی ضلع شمالی وزیرستان میں ایک چوکی پر
جولائی
ایران اور امریکہ کے درمیان مذاکرات یورپی مفادات سے ہم آہنگ ہونے چاہیے:فرانس
🗓️ 14 اپریل 2025 سچ خبریں:فرانس کے وزیر خارجہ ژان نوئل بارو نے دعویٰ کیا
اپریل
داعش کا سربراہ کیسے مارا گیا؟
🗓️ 4 فروری 2022سچ خبریں: امریکی صدر نے وائٹ ہاؤس میں ایک مختصر تقریر میں
فروری