آٹا اسکیم کو سیاست کی بھینٹ چڑھانا زیادتی ہے، شاہد خاقان عباسی معذرت کریں یا ثبوت دیں، عامر میر

?️

 لاہور: (سچ خبریں) پنجاب کے نگراں وزیر اطلاعات و ثقافت عامر میر نے کہا ہے کہ آٹا اسکیم کو پارٹی کی اندرونی سیاست کی بھینٹ چڑھانا سراسر زیادتی ہے، سابق وزیر اعظم اور رہنما پاکستان مسلم لیگ (ن) شاہد خاقان عباسی معذرت کریں یا ثبوت مہیا کریں۔

نگران وزیر اطلاعات و ثقافت عامر میر نے شاہد خاقان عباسی کی جانب سے مفت آٹا سکیم میں مبینہ دھاندلی کے الزامات پر سخت ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ یہ الزامات جھوٹے اور من گھڑت ہیں، حکومت پنجاب نے مفت آٹا اسکیم کے تحت پنجاب کے کروڑوں مستحقین کو بڑا ریلیف دیا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ مفت آٹا اسکیم میں ایک پائی کی بھی کرپشن نہیں ہوئی، الزام لگانے والوں کی اپنی ساکھ مجروح ہوئی، آٹا اسکیم پنجاب کی تاریخ کی کامیاب ترین اسکیم رہی۔

صوبائی وزیر نے بتایا کہ اسکیم سے پنجاب کے 3 کروڑ مستحق لوگوں نے فائدہ اٹھایا، آٹا اسکیم کو وفاقی اور پنجاب حکومت نے مل کر فنڈ کیا، پنجاب حکومت پر کوئی کرپشن کا الزام نہیں لگاسکتا، پنجاب حکومت ایک ایک پائی کا حساب دے سکتی ہے۔

اس سے قبل گزشتہ رات وفاقی وزیر اطلاعات نے کہا تھا کہ رمضان میں پنجاب، خیبرپختونخوا, سندھ اور اسلام آباد میں کروڑوں غریبوں کو اس مہنگائی میں پوری شفافیت اور ایمان داری سے مفت آٹا فراہم ہوا۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر جاری بیان میں ان کا کہنا تھا کہ وزیراعظم شہباز شریف نے خود نگرانی کی، شہروں کے دورے کرکے جائزہ لیا۔

مریم اورنگزیب کا مزید کہنا تھا کہ تاریخی اسکیم کی کامیابی میں انتظامی افسران اور عملے نے دن رات محنت کی جو قابلِ ستائش ہے۔

خیال رہے کہ گزشتہ روز رہنما مسلم لیگ (ن) شاہد خاقان عباسی نے کہا تھا کہ یہ بات ذہن میں رکھ لیں کہ یہ نظام کچھ نہیں کر سکتا، ابھی 84 ارب روپے کی لاگت سے آٹے کی تقسیم ہوئی ہے، میں معذرت سے کہوں گا کہ اس میں 20 ارب سے زائد کی چوری ہوئی ہے۔

لاہور میں ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا تھا کہ گزشتہ 10 برس میں تمام جماعتیں حکومت میں رہی ہیں، کیا وہ مسائل حل کر سکی ہیں، یہ کہنا کافی نہیں کہ مجھے منتخب کردیں پھر دیکھیں میں کیا کرتا ہوں۔

شاہد خاقان عباسی نے کہا تھا کہ اس وقت پارلیمان میں 40 فیصد اراکین وہ لوگ ہیں جن کی سیاسی جماعت کسی کو بھی ان سیٹوں پر لا سکتی ہے، آج یہ 10 رکنی کابینہ نہیں بنا سکتے جو ملکی معاملات کو سمجھ سکتے ہوں۔

مشہور خبریں۔

اسرائیل کے خلاف کھیلوں کے بائیکاٹ کے بڑھتے رجحان پر صیہونی میڈیا کا انتباہ

?️ 8 دسمبر 2025 اسرائیل کے خلاف کھیلوں کے بائیکاٹ کے بڑھتے رجحان پر صیہونی

مکہ مکرمہ میں انسانی حقوق کا کارکن گرفتار

?️ 1 فروری 2022سچ خبریں: سعودی عرب اپنے سیاسی اور انسانی حقوق کے کارکنوں کے

نان ایم ٹیگ اور ناکافی بیلنس کی حامل گاڑیوں کے ٹول ٹیکس میں 50 فیصد اضافہ

?️ 4 جون 2025اسلام آباد: (سچ خبریں) نیشنل ہائی وے اتھارٹی (این ایچ اے) نے

عمران خان کو عدالت میں پیش کرنے کیلئے اڈیالہ جیل حکام کا خصوصی سکیورٹی کا مطالبہ

?️ 12 اپریل 2025اسلام آباد: (سچ خبریں) بانی پی ٹی آئی عمران خان کو عدالت

امریکہ میں روس دہشت گردوں کا سر پرست

?️ 15 ستمبر 2022سچ خبریں:   امریکی ڈیموکریٹک اور ریپبلکن سینیٹرز نے بدھ کے روز ایک

ملالہ یوسف زئی رشتۂ ازدواج میں منسلک ہوگئیں

?️ 10 نومبر 2021کراچی (سچ خبریں) دسمبر 2014 میں محض 16 سال کی عمر میں

ہوا میں پولن کی شرح میں خطرناک حد تک اضافہ ہو گیا

?️ 4 مارچ 2021اسلام آباد {سچ خبریں} پولن الرجی سنٹر نے وارننگ جاری کی ہے

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے