🗓️
اسلام آباد: (سچ خبریں) وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ جمہوریت اور آزاد میڈیا ایک دوسرے کو تقویت دیتے ہوئے ساتھ چلتے ہیں، آزاد میڈیا کسی بھی جمہوری نظام کا ایک اہم ستون ہے اور مارشل لا کے 33 سال اور تلخ تاریخ کے باوجود پاکستان جمہوریہ ہے اور ہمیشہ رہے گا۔
اسلام آباد میں سیفٹی جرنلسٹ فورم کے تحت تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ اس ملک میں آزادی اظہار رائے سول سوسائٹی، صحافیوں، پرنٹ اور الیکٹرانک میڈیا کے ساتھ ساتھ معاشرے کے دیگر اہم طبقات کے دل کے بہت قریب رہی ہے۔
وزیراعظم نے کہا کہ حال ہی میں کینیا میں معروف صحافی ارشد شریف کا قتل انتہائی افسوس ناک ہے جس پر میں نے فوری کینیا کے صدر سے خود بات کی تھی اور وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری نے بھی کینیا کے متعلقہ حکام کے ساتھ رابطہ کیا اور دیگر قانون نافذ کرنے والے اداروں سے اس پر فوری کارروائی کا پابند کیا۔
وزیراعظم نے کہا کہ ارشد شریف کے قتل کے حوالے سے چیف جسٹس پاکستان کو کمیشن تشکیل دینے کے لیے خط لکھا تھا۔
انہوں نے کہا کہ اس موقع پر میں تسلیم کرتا ہوں کہ پاکستانی جرنلسٹس سیفٹی کولیشن کا مقصد صحافیوں کی حفاظت، تحفظ اور ان کی ذمہ داری کو فروغ دینا ہے۔
انہوں نے کہا کہ جمہوریت اور آزاد میڈیا ایک دوسرے کو تقویت دیتے ہیں اور ساتھ ساتھ چلتے ہیں، پاکستان میں 33سال مارشل لا رہا لیکن گھٹن اور تلخ تاریخ کے باوجود پاکستان جمہوریہ ہے اور ہمیشہ رہے گا۔
وزیر اعظم نے کہا کہ 1973 کا آئین ہماری سیاسی قیادت کے اتفاق رائے کا نتیجہ ہے اور باہمی اختلافات اور اندرونی مسائل کے باوجود وہ ایک اہم مقصد کے لیے اکٹھے ہوئے اور ایک ایسا آئین بنایا جو آج بھی پاکستان کی وفاق کے لیے ایک طاقت ہے اور یہ ایک ایسی طاقت ہے جس میں زلزلے اور سیلاب بھی خلل نہ ڈال سکے۔
انہوں نے کہا کہ ایک متحرک اور آزاد میڈیا کے اظہار رائے کی آزادی کے اصول اور معلومات کی آزادی کسی بھی جمہوری نظام کا ایک اہم ستون ہیں اور میری حکومت اس بات پر پختہ یقین رکھتی ہے کہ یہ آزادی اور حقوق جمہوریت کی ترقی کے لیے اہم ہیں اس لیے ہم ان تمام کوششوں کی حمایت کرنے کے لیے پرعزم ہیں جو اس کو فروغ دیتے ہیں اور ان روشن اصولوں کو برقرار رکھتے ہیں۔
وزیر اعظم نے کہا کہ 2013 میں پاکستان کو اقوام متحدہ کے صحافیوں کے تحفظ کے ایکشن پلان پر عمل درآمد کے لیے پائلٹ ملک کے طور پر فہرست میں شامل کیا گیا تھا اور نواز شریف کی قیادت میں اس وقت کی پاکستان مسلم لیگ (ن) کی حکومت نے اس اقدام کی مکمل حمایت کی تھی۔
انہوں نے کہا کہ پاکستان ایشیا کا پہلا ملک بن گیا جس نے سندھ اسمبلی سے صحافیوں کے تحفظ سے متعلق قانون سازی کی اور میری پارٹی اور مخلوط حکومت بلوچستان، خیبرپختونخوا اور پنجاب میں بھی اس کے لیے کوششیں جاری رکھیں گی۔
انہوں نے کہا کہ گزشتہ سال پاکستان کی پارلیمنٹ نے تمام اسٹیک ہولڈرز سے مشاورت کے بعد صحافیوں کے تحفظ اور میڈیا پروفیشن ایکٹ منظور کیا تھا اور یہ قانون پارلیمنٹ نے متفقہ طور پر منظور کیا تھا۔
شہباز شریف نے کہا کہ حامد میر نے اعتراض کیا تھا کہ اس ایکٹ میں سیکشن 6 غلطی سے شامل کیا گیا تھا لہٰذا میں اس پر غور کروں گا اور صحافیوں سے مشاورت بھی کروں گا۔
انہوں نے کہا کہ میں اس بات کو تسلیم کرتا ہوں کہ ابھی بھی صحافیوں اپنی ذمہ داریوں کی ادائیگی میں بہت سے چیلنجز کا سامنا ہے لہٰذا اس کے لیے ریاست، میڈیا اور سول سوسائٹی، پارلیمان اور دیگر عالمی اداروں کے تعاون کی ضرورت ہے اور اسی سے ہی پاکستان سمیت دنیا بھر میں صحافیوں کے خلاف جرائم کو روکا جا سکتا ہے۔
مشہور خبریں۔
یوم دفاع پر وزیر اعظم نے مسلح افواج کے شہدا اور غازیوں کو خراج عقیدت پیش کی
🗓️ 6 ستمبر 2021اسلام آباد(سچ خبریں) وزیراعظم عمران خان نے یوم دفاع پر اپنے پیغام
ستمبر
ترکی کے انتخابات اور امیدواروں کے پروپیگنڈے میں مذہبی جذبات کا کردار
🗓️ 4 مئی 2023سچ خبریں:ترکی کے انتخابات میں ابھی تھوڑا وقت باقی ہیں اور ملک
مئی
منظر عام پر آنے والی ویڈیو کا ایک حصہ درست ہے،اعظم سواتی
🗓️ 7 نومبر 2022اسلام آباد: (سچ خبریں) پی ٹی آئی کے سینیٹر اعظم سواتی نے
نومبر
غزہ کے دفاع میں برطانوی عوام کے مظاہروں کا نیا دور
🗓️ 3 مارچ 2024سچ خبریں: برطانوی عوام فلسطین کی حمایت میں ایک مظاہرے کی تیاری
مارچ
کشمیری بھارتی قبضے کے خاتمے تک اپنی جدوجہد جاری رکھیں گے، کل جماعتی حریت کانفرنس
🗓️ 25 اپریل 2024سرینگر: (سچ خبریں) بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموں وکشمیر میں
اپریل
عراقی سرزمین کو پڑوسی ممالک پر حملہ کرنے کے لیے استعمال کرنا حرام ہے: السوڈانی
🗓️ 7 فروری 2024سچ خبریں:ترکی کے وزیر دفاع یاشار گلر نے آج بغداد پہنچنے کے
فروری
25000 برطانوی ایمبولینس عملہ کی ہڑتال
🗓️ 14 جنوری 2023سچ خبریں:انگلینڈ میں تقریباً 25000 ایمبولینس کے عملے نے اپنی کم تنخواہوں
جنوری
شام میں سرگرم دہشتگردوں کے لیے ترکی اور امریکہ کے منصوبے
🗓️ 2 جون 2022سچ خبریں:امریکہ اور ترکی، جن کی شامی حکومت کا تختہ الٹنے کی
جون