?️
لاہور (سچ خبریں ) ملک بھر میں کورونا کیسز میں اضافے کے باعث نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر ( این سی او سی ) نے کورونا ایس او پیز میں 15 فروری تک توسیع کردی ہے، ساڑھے تین ماہ بعد ایک دن میں وباء سے 30 افراد انتقال کرگئے ، گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں مزید 8 ہزار 183 کورونا کیسز رپورٹ ہوئے۔
تفصیلات کے مطابق اس حوالے سے این سی او سی کی جانب سے نوٹی فکیشن بھی جاری کیا گیا ہے ، جس میں کورونا ایس او پیز میں توسیع سے متعلق بتایا گیا ہے کہ ایس او پیز میں 31 جنوری سے 15 فروری تک توسیع کی گئی ہے ، ایس او پیز کے حوالے سے جائزہ اجلاس 10 فروری کو ہوگا جس میں کورونا ایس او پیز سے متعلق فیصلہ کیا جائے گا ۔
علاوہ ازیں این سی او سی اجلاس میں تعلیمی شعبوں کے لیے پابندیاں بھی فروری کے وسط تک برقرار رکھنے کا فیصلہ کیا گیا ، 10 فیصد سے زائد شرح والے شہروں میں طلباء مختلف ایام میں اسکول آئیں گے ، 12 سال سے کم عمر والے بچوں کی حاضری نصف ہو گی ، 12 سال سے کم عمر طلباء 3 دن 50 فیصد باقی 3 دن 50 فیصد طلباء اسکول آئیں گے۔
تعلیمی اداروں میں کورونا ایس او پیز پر عمل درآمد یقینی بنانا ہو گا ، 10 فیصد سے کم شرح والے شہروں میں 12 سال سے زائد عمر طلباء کے سکول کھلے رہیں گے تاہم 12 سال سے زائد عمر کے مکمل ویکسی نیٹڈ طلباء کو اسکول آنے کی اجازت ہو گی ، اس لیے یکم فروری سے 12 سال سے زائد عمر کے طلباء کی ویکسی نیشن لازم ہوگی جب کہ ملک بھر کے تعلیمی اداروں میں کورونا ٹیسٹنگ کا عمل بھی جاری رہے گا ۔
واضح رہے کہ پاکستان میں عالمی وباء کورونا وائرس کی پانچویں لہر شدید تر ہوچکی ہے جہاں ملکی تاریخ میں پہلی مرتبہ ایک دن میں 8 ہزار سے زائد نئے مریض سامنے آگئے جب کہ ساڑھے تین ماہ بعد ایک دن میں وباء سے 30 افراد انتقال کرگئے ، گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں مزید 8 ہزار 183 کورونا کیسز رپورٹ ہوئے ، جس کے ساتھ ہی ملک میں کورونا کیسز کی مجموعی تعداد 14 لاکھ 2 ہزار 70 ہوگئی ۔
اس دوران ساڑھے تین ماہ بعد ایک دن میں کورونا سے 30 افراد کا انتقال ہوا ، پاکستان میں اموات کی مجموعی تعداد 29 ہزار 192 ہو گئی ہے جب کہ گزشتہ چوبیس گھنٹوں میں ملک بھر میں 68 ہزار 624 کورونا ٹیسٹ کیے گئے اور مثبت کیسز کی شرح 11 اعشاریہ 92 فیصد رہی ۔


مشہور خبریں۔
ملک بھر میں عیدالاضحیٰ مذہبی جوش وجذبے سے منائی جا رہی ہے
?️ 7 جون 2025 اسلام آباد: (سچ خبریں) پاکستان بھر میں عیدالاضحیٰ مذہبی جوش و
جون
الخضیره آپریشن صیہونی حکومت کے ساتھ سمجھوتے کا کھلا جواب
?️ 28 مارچ 2022سچ خبریں: لبنانی حزب اللہ نے شمالی تل آویو کے شہر الخضیره
مارچ
بھارتی آرمی چیف کے بیان کو نظرانداز نہیں کرسکتے، بھارت سرحد پر بھی حملہ کرسکتا ہے۔ خواجہ آصف
?️ 19 نومبر 2025اسلام آباد (سچ خبریں) وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا کہ افغانستان
نومبر
لندن میں ایک بار پھر نسل پرستی کے خلاف شدید مظاہرے شروع ہوگئے
?️ 6 اپریل 2021لندن (سچ خبریں) لندن کے شہریوں نے ایک بار پھر ملک میں
اپریل
ترکیہ کے وزیر خارجہ کی ایرانی اور پاکستانی ہم منصبوں سے بات چیت
?️ 26 اپریل 2026 سچ خبریں:ترکیہ کے میڈیا کے مطابق، ترکیہ کے وزیر خارجہ ہاکان
اپریل
بن سلمان کا فرانس کا دورہ ان کے قاتل ہونے کو مٹا نہیں سکتا:ایمنسٹی انٹرنیشنل
?️ 29 جولائی 2022سچ خبریں:فرانسیسی حکومت کی جانب سے انسانی حقوق کی تنظیموں کی تنقید
جولائی
اسرائیلیوں نے کسی بھی قسم کی امداد کو غزہ میں داخل ہونے سے روکا
?️ 21 فروری 2024سچ خبریں:غزہ بھر میں بھوک کے بحران میں شدت آنے اور اس
فروری
فرخ حبیب کی اپوزیشن پر تنقید
?️ 4 جولائی 2021اسلام آباد(سچ خبریں) وزیرِ مملکت برائے اطلاعات و نشریات فرخ حبیب نے
جولائی