?️
پشاور: (سچ خبریں) سیکیورٹی فورسز نے صوبہ خیبر پختونخوا میں دو مختلف کارروائیوں میں دو دہشت گردوں کو ہلاک کردیا۔پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ(آئی ایس پی آر) کے مطابق 6 اور 7 مارچ کی درمیانی شب سیکیورٹی فورسز نے دو الگ الگ آپریشنز کیے جس میں دو دہشت گرد مارے گئے۔
بیان میں بتایا گیا کہ ضلع خیبر میں انٹیلی جنس کی بنیاد پر آپریشن کیا گیا جہاں شدید فائرنگ کے تبادلے کے بعد دہشت گردوں کا سرغنہ شمروز عرف شینائے مارا گیا۔
دوسری جانب سیکیورٹی فورسز نے ضلع ڈیرہ اسمٰعیل خان میں بھی کامیابی سے آپریشن کرتے ہوئے دہشت گرد منصور کو ہلاک کردیا۔
مارے گئے دہشت گردوں سے اسلحہ، گولہ بارود اور دھماکا خیز مواد برآمد ہوا۔
آئی ایس پی آر کے مطابق دہشت گرد سیکیورٹی فورسز کے خلاف دہشت گردی کی متعدد کارروائیوں کے ساتھ ساتھ بھتہ خوری اور ٹارگٹ کلنگ میں بھی سرگرم تھے اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کو انتہائی مطلوب تھے۔
علاقے میں موجود دیگر دہشت گردوں کے خاتمے کے لیے سیکیورٹی فورسز کا آپریشن جاری ہے۔
متاثرہ علاقوں کے رہائشیوں نے سیکیورٹی فورسز کی کارروائیوں کو سراہا اور دہشت گردی کی لعنت کے خاتمے کے لیے اپنے بھرپور تعاون کا یقین دلایا۔
اس سے قبل دو مارچ کو خیبر پختونخوا کے ضلع کرک میں سیکیورٹی فورسز کے آپریشن میں تین دہشت گرد ہلاک اور تین زخمی ہو گئے تھے۔
گزشتہ ماہ 29 فروری کو بھی شمالی وزیرستان میں سیکیورٹی فورسز نے کامیاب آپریشن کرتے ہوئے 6 دہشت گردوں کو ہلاک کر کے ان کے قبضے سے بھاری مقدار میں اسلحہ اور گولہ بارود برآمد کر لیا تھا۔


مشہور خبریں۔
مغربی پٹی پر صہیونی یلغار، فلسطینیوں کے گھر نذر آتش
?️ 22 اپریل 2026سچ خبریں:صیہونی فوج اور آبادکاروں نے مغربی پٹی اور قدس میں فلسطینی
اپریل
فلسطین زندہ ہے ،کبھی فراموش نہیں کیا جائے گا:آیت اللہ خامنہ ای
?️ 16 اپریل 2022سچ خبریں:ایران کے روحانی پیشوا اور اسلامی انقلاب کے سربراہ آیت اللہ
اپریل
آئینی پیکج پر ایم کیو ایم کی حمایت لوکل گورنمنٹ کو بااختیار بنانے سے مشروط
?️ 13 اکتوبر 2024اسلام آباد: (سچ خبریں) ایم کیو ایم نے حکومت کے آئینی ترمیمی
اکتوبر
پاکستان میں حکومت کی تبدیلی کے الزامات افسوسناک، ان میں کوئی صداقت نہیں: امریکی سفیر
?️ 30 ستمبر 2022اسلام آباد:(سچ خبریں) اسلام آباد میں تعینات امریکی سفیر ڈونلڈ بلوم نے
ستمبر
اکثر صیہونی نوجوان کیا چاہتے ہیں؟
?️ 17 جولائی 2023سچ خبریں:عبرانی زبان کے اخبار اسرائیل ہم نے اعلان کیا کہ اسرائیل
جولائی
پیغام رساں کی شناخت ظاہر کرنے پر ایف بی آر کی سرزنش
?️ 13 اپریل 2023اسلام آباد:(سچ خبریں) صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے ٹیکس چھپا کر
اپریل
کیا مغرب بتدریج طالبان حکومت کے ساتھ اتحاد کر رہا ہے؟
?️ 28 مارچ 2025سچ خبریں: ایک رپورٹ کے مطابق مغربی ممالک روایتی طور پر طالبان کے
مارچ
کیا اردنی فوج صیہونی حکومت کے خلاف کارروائی کرے گی ؟
?️ 24 جولائی 2024سچ خبریں: حسام غریبہ نے کہا کہ مغربی کنارے، قدس اور غزہ
جولائی