?️
اسلام آباد: (سچ خبریں) آرٹیکل 63 اے کی تشریح کے کیس میں بانی پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) عمران خان کے وکیل علی ظفر نے بینچ کی تشکیل پر اعتراض اٹھا دیا۔
درخواست میں مؤقف اپنایا گیا ہے کہ آرٹیکل 63 (اے) نظر ثانی کیس کی سماعت کرنے والا بینچ پریکٹس اینڈ پروسیجر قانون کے سیکشن 2 کے تحت تشکیل نہیں دیا گیا، پریکٹس اینڈ پروسیجر ترمیمی آرڈیننس کے مطابق تین رکنی کمیٹی چیف جسٹس سپریم کورٹ کے سینیئر ترین جج اور چیف جسٹس پاکستان کے نامزد کردہ جج پر مشتمل ہو گی۔
عمران خان کے وکیل کی درخواست میں کہا گیا ہے کہ پریکٹس اینڈ پروسیجر قانون کے تحت بینچز کی تشکیل کے لیے تین آزاد ججز کو فیصلہ سازی کی ذمہ داری دی گئی، تین ججز کی اجتماعی دانش کے بعد ہی بینچ کی تشکیل اور مقدمات کی سماعت کی جا سکتی ہے۔
درخواست میں مؤقف اپنایا گیا ہے کہ یہ بات ریکارڈ پر موجود ہے کہ 23 ستمبر کو جسٹس منصور علی شاہ نے تین رکنی کمیٹی اجلاس میں شرکت نہیں کی، جسٹس منصور علی شاہ کی عدم موجودگی کے بعد چیف جسٹس اور ان کے نامزدکردہ جج نے نظرثانی درخواست مذکورہ بینچ کے سامنے سماعت کے لیے مقرر کرنے کا فیصلہ کیا۔
درخواست میں کہا گیا ہے کہ 2 ججز کے فیصلے کو تین رکنی کمیٹی کا فیصلہ قرار نہیں دیا جا سکتا، یہ حقیقت ہے کہ کمیٹی اجلاس میں 3 ممبران کی بجائے 2 نے شرکت کی۔
درخواست کے مطابق پریکٹس اینڈ پروسیجر قانون کے تحت نامکمل کمیٹی مقدمات سماعت کے لیے مقرر کرنے اور بینچز تشکیل نہیں دے سکتی، 2جج موجودہ نظرثانی درخواست بینچ کے سامنے سماعت کے لیے مقرر کرنے کے مجاز نہیں۔
درخواست میں مزید مؤقف اپنایا گیا ہے کہ موجودہ بینچ نظرثانی درخواست کی سماعت کرنے کا اہل نہیں، 23 ستمبر کو چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ اور ان کے نامزد کردہ جج نے نظر ثانی درخواستوں کی سماعت کے لیے بینچ تشکیل دیا، کمیٹی کے مذکورہ دونوں ممبران نے خود کو بھی اس بینچ میں شامل کیا۔
درخواست میں کہا گیا ہے کہ اس کیس میں چیف جسٹس اور جسٹس امین الدین کے فیصلے کو چیلنج کیا گیا ہے اس لیے دونوں جج خود کو بینچ سے الگ کر لیں۔
واضح رہے کہ آج سپریم کورٹ کے سینئر جج جسٹس منیب اختر نے آرٹیکل 63 اے کی تشریح کے فیصلے پر نظرثانی اپیلوں پر تشکیل کردہ بینچ کا حصہ بننے سے معذرت کرلی تھی، جسٹس منیب کے پیش نہ ہونے پر سماعت کل تک ملتوی کردی گئی ہے۔
جسٹس منیب اختر نے رجسٹرار سپریم کورٹ کو خط تحریر کر دیا، چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے جسٹس منیب اختر کا خط پڑھ کر سنایا۔
مشہور خبریں۔
صیہونی ایران کے حملوں سے خوفزدہ
?️ 15 جون 2025سچ خبریں: علاقائی فوجی ماہرین نے ایران کی صیہونی ریاست کے خلاف جارحیت
جون
سائبر ماہرین نے آئی فون صارفین کو بڑے خطرے سے خبردار کر دیا
?️ 25 اپریل 2021برلن(سچ خبریں) ٹیکنالوجی پر نظر رکھنے والے سائبر ماہرین نے آئی فون
اپریل
ایران کے میزائل حملے سے اسرائیل کو کافی بڑا نقصان
?️ 14 اکتوبر 2024سچ خبریں: بلومبرگ نے اعلان کیا ہے کہ صیہونی حکومت کی رپورٹوں
اکتوبر
مسترد ووٹوں پر نیا تنازع کھڑا ہو گیا
?️ 13 مارچ 2021اسلام آباد(سچ خبریں)چیئرمین اور ڈپٹی چیئرمین سینیٹ کے انتخابات کے دوران 7
مارچ
زلنسکی کا ٹویٹری میزائل
?️ 17 جولائی 2023سچ خبریں: میڈیا نے لیتھوانیا میں نیٹو کے سربراہی اجلاس میں یوکرین
جولائی
اسرائیل رہنے کی جگہ نہیں:صیہونی تارکین وطن
?️ 13 ستمبر 2022سچ خبریں:صیہونی میڈیا نے اعتراف کیا کہ اسرائیل میں اشیائے خورد نوش
ستمبر
وزیراعظم اور آرمی چیف کی ملاقات، افغانستان سمیت مختلف امور پر گفتگو
?️ 14 جنوری 2022اسلام آباد(سچ خبریں) وزیراعظم سے آرمی چیف نے ملاقات کی ہے، جس
جنوری
حزب اللہ کے قائدانہ ڈھانچے میں تمام اسامی پُر
?️ 30 اکتوبر 2024سچ خبریں:حزب اللہ کی سیاسی کونسل کے نائب سربراہ محمود قماطی نے
اکتوبر