?️
راولپنڈی (سچ خبریں) آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے آپریشن ردالفساد کے کامیابی سے 5سال مکمل ہونے پر شہداء کی قربانیوں اور قوم کے عزم کو سلام پیش کیا۔ غیر یقینی صورتحال سے امن کی جانب سفر کیلئے آپریشن کامیابی سے جاری ہے ، آپریشن ردالفساد کی کامیابیاں شہدا ء کے خون کے نذرانوں اور عوام کے بھرپور جدوجہد سے ممکن ہوئیں۔
تفصیلات کے مطابق پاکستانی فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے ڈائریکٹر جنرل میجر جنرل بابر افتخار نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر آپریشن ردالفساد کے 5 سال مکمل ہونے پر اپنے بیان میں کہا کہ 2دہائیوں سے دہشت گردی کیخلاف جاری جنگ میں سمیٹی گئی کامیابیوں کومستحکم کرنے اور ملک بھر سے دہشت گردی کے مکمل خامتے کیلئے یہ آپریشن شروع کیا گیا ، آپریشن رد الفساد میں عوام کی سیکیورٹی یقینی بنانا بنیادی مقصد رہا۔
ڈی جی آئی ایس پی آر کا کہنا تھا کہ غیر یقینی صورتحال سے امن کی جانب سفر کیلئے آپریشن کامیابی سے جاری ہے ، آپریشن ردالفساد کی کامیابیاں شہدا ء کے خون کے نذرانوں اور عوام کے بھرپور جدوجہد سے ممکن ہوئیں ،بلاشبہ دو دہائیوں کی کامیابیاں بھاری قربانیوں سے ممکن ہوئیں ہیں ، آزادی آسانی سے نہیں ملتی، آزادی کی بھاری قیمت چکانا پڑتی ہے۔
ترجمان کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے آپریشن ردالفساد کے 5سال مکمل ہونے پر اپنے پیغام میں کہا ہے کہ دیرپا امن کیلئے دی گئی شہداء کی عظیم قربانیوں کو سلام پیش کرتے ہیں ، اس مقصد کیلئے عظیم قوم نے جو عزم دکھایا اس کو بھی سلام پیش کرتے ہیں۔
مشہور خبریں۔
برطانیہ میں ہڑتالوں کی وجوہات
?️ 29 جون 2023سچ خبریں:برطانوی میڈیا نے اس ملک کے ریلوے ٹرانسپورٹ ملازمین کی دو
جون
مبینہ آڈیو لیک کیس کی سماعت، سرکاری افسران کی عدم پیشی پر عدالت برہم
?️ 19 فروری 2024اسلام آباد: (سچ خبریں) اسلام آباد ہائیکورٹ نے بانی پاکستان تحریک انصاف
فروری
آئینی بینچ نے حساس اداروں میں سیاسی سیل ختم کرنے کی رپورٹ طلب کرلی
?️ 10 دسمبر 2024اسلام آباد: (سچ خبریں) سپریم کورٹ کے آئینی بینچ نے وزارت دفاع
دسمبر
بلاول بھٹو زرداری کی خلیج تعاون کونسل کے سیکرٹری جنرل سے ملاقات
?️ 25 مئی 2022اسلام آباد(سچ خبریں) وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری نے خلیج تعاون کونسل
مئی
وزیر اعظم کا وفاقی سرکاری عمارات و دفاتر اپریل تک شمسی توانائی پر منتقل کرنے کا اعلان
?️ 28 دسمبر 2022اسلام آباد:(سچ خبریں) وزیر اعظم شہباز شریف نے ملک میں تمام سرکاری
دسمبر
ایوان بالا کی 37 نشستوں پر ووٹنگ شروع، وزیر اعظم نے کاسٹ کیا ووٹ
?️ 3 مارچ 2021اسلام آباد (سچ خبریں) سینیٹ انتخابات کے لئے پنجاب کے علاوہ تینوں
مارچ
پیرس میں فلسطینی عوام کی حمایت میں مظاہرہ
?️ 15 مئی 2023سچ خبریں:فرانس کے عوام نے پیرس میں فلسطین کے مظلوم عوام کی
مئی
کاسا بلانکا اسٹیڈیم میں فلسطین کے لیے مغربی حمایت
?️ 25 اپریل 2022سچ خبریں: مراکش کے الوداد کلب کے شائقین نے کاسا بلانکا میں
اپریل