🗓️
اسلام آباد: (سچ خبریں) وفاقی وزارت خزانہ نے عالمی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) کی شرط پریکم جولائی سے شروع ہونے والے آئندہ مالی سال 26-2025 کے ماحولیاتی بجٹ کے لیے نیا طریقہ کار طے کرلیا۔
ڈان نیوز کے مطابق آئندہ مالی سال سے ماحولیات سے متعلق بجٹ کے لیے مختص تمام اخراجات کی نشاندہی کی جائے گی، سبسڈیز میں کلائمیٹ بجٹ کو ٹیگ کیا جائے گا۔
وزارت خزانہ کے ذرائع نے بتایا کہ آئی ایم ایف کی شرط پر ماحولیات کے بجٹ کے لیے نئے طریقہ کار کا تعین کیا گیا ہے، جس کے مطابق ’کلائمیٹ بجٹ‘ ٹیگنگ کو سبسڈیز اور گرانٹس کے اخراجات تک بڑھایا جارہا ہے، تاکہ آئندہ مالی سال سے کلائمیٹ سے متعلق تمام سالانہ اخراجات کی نشاندہی کو یقنی بنایا جاسکے۔
وزارت خزانہ نےمتعلقہ وزارتوں اورڈویژنوں سے 30 مئی تک بجٹ تخمینہ جات طلب کر لیے ہیں۔
اس حوالے سے وزارتوں اور ڈویژنوں کو اضافی فارم تھری سی پر کرنے کے لیے بھیج دیا گیا ہے، وزارت خزانہ کے ذرائع کا کہنا ہے کہ کلائمیٹ بجٹ ٹیگنگ آف سبسڈیز آئی ایم ایف کے موجودہ 7 ارب ڈالرزکے قرض پروگرام کی شرائط میں شامل ہے۔
یاد رہے کہ آئی ایم ایف پہلے ہی پاکستان کو مشورہ دے چکا ہے کہ وہ ہر سال جی ڈی پی کا ایک فیصد (موجودہ سال کے تخمینے کے مطابق ایک کھرب 24 ارب روپے سے زائد) موسمیاتی لچک اور موافقت کی اصلاحات میں سرمایہ کاری کرے۔
اس سرمایہ کاری سے شدید موسمی حالات، خاص طور پر سیلاب کے بار بار اور بڑھتے ہوئے خطرے کا مقابلہ کرنے، معاشی ترقی کو برقرار رکھنے اور عدم مساوات کو ختم کرنے کے لیے تیاری کی جاسکے گی۔
آئی ایم ایف کا ماننا ہے کہ ماحولیات سے مطابقت رکھنے والے بنیادی ڈھانچے میں اس طرح کی سرمایہ کاری قدرتی آفات کے خطرات کے منفی نمو کے اثرات کو ایک تہائی تک کم کر سکتی ہے، جب کہ تیز اور زیادہ مکمل بحالی کو یقینی بنا سکتی ہے۔
مشہور خبریں۔
وزیراعظم کا "کوئی بھوکا نہ سوئے پروگرام ” کے دائرۂ کارکو بڑھانے کا اعلان
🗓️ 20 اگست 2021اسلام آباد (سچ خبریں)وزیراعظم عمران خان آج ایک اہم قدم اٹھاتے ہوئے
اگست
خاشقجی کے قاتل کی رہایش ریاض کے ایک سیکورٹی کمپلیکس میں
🗓️ 31 دسمبر 2021سچ خبریں: مقامی عینی شاہدین نے دعویٰ کیا کہ جمال خاشقجی کی
دسمبر
لائن آف کنٹرول پر بھارتی گولہ باری سے 4 افراد شہید
🗓️ 9 مئی 2025اسلام آباد: (سچ خبریں) لائن آف کنٹرول پر بھارتی گولہ باری سے
مئی
صیہونی وزیر اعظم کا سیاست کو خیرآباد
🗓️ 28 جون 2022سچ خبریں:اسرائیلی وزیر اعظم نفتالی بینیٹ نے صرف ایک سال کی اپنی
جون
سعودی عرب کی تل ابیب کے ساتھ تعلقات کو معمول پر لانے کی شرائط
🗓️ 1 مئی 2023سچ خبریں:صیہونی میڈیا نے ریاض اور تل ابیب کے درمیان تعلقات کو
مئی
غزہ جنگ بندی کی راہ میں نیتن یاہو کا نیا پتھر؛ یہودی اربیل کون ہے؟
🗓️ 26 جنوری 2025سچ خبریں: عبرانی زبان کی ویب سائٹ واللا نے اسرائیلی حکام کا
جنوری
24 مئی سے تعلیمی ادارے اور سیاحتی ادارے کھل سکتے ہیں
🗓️ 20 مئی 2021اسلام آباد (سچ خبریں) نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر (این سی او
مئی
مسلم لیگ (ن) کی پیپلز پارٹی کو پنجاب سے متعلق تحفظات دور کرنے کی یقین دہانی
🗓️ 25 دسمبر 2024 لاہور: (سچ خبریں) پاکستان پیپلزپارٹی اور مسلم لیگ (ن) کے درمیان
دسمبر