جارج فلائیڈ قتل کیس، پراسیکیوٹرز نے قاتل پولیس افسر کو 30 سال کی سزا سنانے کی درخواست کردی

جارج فلائیڈ قتل کیس، پراسیکیوٹرز نے قاتل پولیس افسر کو 30 سال کی سزا سنانے کی درخواست کردی

?️

واشنگٹن (سچ خبریں)  امریکا میں پولیس کی جانب سے قتل ہونے والے سیاہ فام شہری جارج فلائیڈ قتل کیس معاملے میں پراسیکیوٹرز نے قاتل پولیس افسر کو 30 سال کی سزا سنانے کی درخواست کردی ہے۔

تفصیلات کے مطابق امریکا میں گزشتہ سال مئی میں قتل ہونے والے سیاہ فام شہری جارج فلائیڈ کے مقدمے میں ریاست منی سوٹا کے پراسیکیوٹرز نے عدالت سے استدعا کی ہے کہ سابق پولیس افسر ڈیرک شاوین کو 30 سال کی سزا دی جائے، شاوین پر رواں برس اپریل میں جارج فلائیڈ کے قتل کا الزام ثابت ہوا تھا۔

بدھ کو ہینی پن کاؤنٹی کے ڈسٹرکٹ جج پیٹر کاہل کو دی گئی ایک درخواست میں شاوین کے وکیل ایرک نیلسن نے کہا کہ فلائیڈ کی گرفتاری کے دوران انہیں زمین پر لٹانے کے ڈیرک شاوین کے عمل کو ان کی تربیت کی بنیاد پر نیک نیتی میں کی گئی غلطی تصور کیا جائے۔

خبر رساں ادارے رائٹرز کے مطابق وکیل کی جانب سے عدالت سے درخواست کی گئی ہے کہ انہیں ریاست کے رہنما اصولوں کے مطابق تجویز کردہ 128 سے 180 ماہ کی سخت سزا کو کم کیا جائے، ان کی اس درخواست پر استغاثہ نے اعتراض کیا ہے کہ شاوین نے دیگر سنگین عوامل کے ساتھ سفاکانہ عمل کیا لہٰذا وہ سزا کی زیادہ سے زیادہ سزا کی دگنی معیاد کے مستحق ہیں۔

البتہ شاوین کے وکیل کا کہنا ہے کہ سابق پولیس افسر کے لیے گرفتاری اور سزا کے درمیان گزارے گئے عرصے یا جرمانے کو ہی سزا تصور کیا جائے۔

جج پیٹر کاہل کے مطابق فلائیڈ کے قتل میں سنگین تر صورتِ حال تھی جو انہیں شاوین کو باقاعدہ ریاستی گائیڈ لائنز سے زیادہ عرصے تک سزا کا اختیار دیتی ہے۔

واضح رہے کہ منی سوٹا میں شاوین کی طرح پہلے جرم کے کیسز میں اوسط سزا ساڑھے 12 سال ہے، تاہم پراسیکیوٹرز کا کہنا ہے کہ 30 سال کی سزا مدعا علیہ کے متاثرہ فرد، اس کے اہلِ خانہ اور برادری کے ساتھ برتاؤ کا مزید مناسب طریقے سے محاسبہ کرے گی۔

ڈیرک شاوین پر سب سے سنگین الزام سیکنڈ ڈگری قتل کا ہے جس کی زیادہ سے زیادہ سزا 40 برس قید ہے، شاوین کو سزا سنانے کے لیے 25 جون کی تاریخ مقرر ہے۔ وہ 20 اپریل کو الزام ثابت ہونے کے بعد سے جیل میں ہیں اور وہ جارج فلائیڈ کیس میں علیحدہ فیڈرل سول رائٹس کے الزامات کا سامنا کر رہے ہیں۔

واضح رہے کہ گزشتہ برس 25 مئی کو ریاست منی سوٹا کے شہر منی ایپلس میں جارج فلائیڈ کی ہلاکت اس وقت ہوئی تھی، جب سفید فام پولیس افسر شاوین نے فلائیڈ کو حراست میں لینے کے بعد نو منٹ تک ان کی گردن پر اپنا گھٹنا رکھا تھا۔

مشہور خبریں۔

امریکہ اسرائیل کے ساتھ کیا کر رہا ہے؟

?️ 18 جولائی 2023سچ خبریں: سابق صیہونی وزیراعظم  نے امریکی حکومت پر تنقید کرتے ہوئے

شلپا شیٹی کاصحت مند زندگی گزارنے کیلئے کیا مشورہ ہے؟

?️ 16 نومبر 2021ممبئی (سچ خبریں) معروف بالی ووڈ اداکارہ شلپا شیٹی نے فوٹواینڈ ویڈیو

انسانی حقوق کی تنظیموں کا سعودی حکومت سے دو شہزادوں کی رہائی کا مطالبہ

?️ 26 جون 2021سچ خبریں:عرب دنیا کے لئے جمہوریت نامی انسانی حقوق کی تنظیم نے

وزیر اعظم عمران خان ٹریک اینڈ ٹریس نظام کا افتتاح کریں گے

?️ 17 نومبر 2021اسلام آباد (سچ خبریں) وزیر اعظم عمران خان 23 نومبر کو ٹریک

اپسٹین اسکینڈل مغربی تہذیب میں اخلاقی بحران کی عکاسی ہے:انصاراللہ یمن 

?️ 9 فروری 2026اپسٹین اسکینڈل مغربی تہذیب میں اخلاقی بحران کی عکاسی ہے:انصاراللہ یمن یمن

وزیراعظم نے اختلافات بھلاکر دہشت گردی کےخلاف قومی اتحاد ناگزیر قرار دے دیا

?️ 18 اپریل 2025اسلام آباد: (سچ خبریں) وزیراعظم شہباز شریف نے اختلافات بھلا کر دہشت

معاشی استحکام کی جانب پیش رفت، حکومت نجکاری و بینکاری نظام میں مزید بہتری لارہی ہے، وزیر خزانہ

?️ 14 جولائی 2025اسلام آباد: (سچ خبریں) وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے

امریکی سینیٹ نے "حکومتی شٹ ڈاؤن” کو ختم کرنے کے ڈیموکریٹس کے منصوبے کو مسترد کر دیا

?️ 4 اکتوبر 2025سچ خبریں: ریاستہائے متحدہ کی سینیٹ نے وفاقی حکومت کو عارضی طور

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے