آئین واضح ہے پیسہ خرچ کرنے کا اختیار صرف عوام کے منتخب نمائندوں کے پاس ہے، راجا پرویز اشرف

?️

اسلام آباد: (سچ خبریں) اسپیکر قومی اسمبلی راجا پرویز اشرف نے کہا ہے کہ سیاسی معاملات سیاستدانوں کو ہی حل کرنے چاہئیں، آئین بڑا واضح ہے کہ پیسہ خرچ کرنے کا اختیار صرف عوام کے منتخب نمائندوں کے پاس ہے۔

نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ موجودہ صورتحال افسوسناک ہے، کسی بھی ملک میں جب ایسی صورتحال ہو تو کوئی تعمیری کام نہیں ہوسکتا۔

راجا پرویز اشرف نے کہا کہ میں نے کل چیف جسٹس آف پاکستان کو خط لکھا ہے جس میں نے پارلیمان میں موجود عوام کے منتخب نمائندگان کے احساسات کی ترجمانی کی ہے۔

انہوں نے کہا کہ اس میں کوئی شک نہیں کہ پارلیمنٹ سپریم ہے اور تمام اداروں کی ماں ہے، میں نے چیف جسٹس سمیت تمام فاضل ججز کو وہ خط بھجوایا ہے، خط کا مقصد ملک کو ہیجانی کیفیت سے باہر نکالنا تھا۔

اسپیکر قومی اسمبلی نے کہا کہ میں نے خط میں چیف جسٹس کو لکھا ہے کہ سپریم کورٹ نے اپنی حد سے تجاوز کیا ہے، مالی معاملات کی اجازت صرف پارلیمنٹ دے سکتی ہے کیونکہ یہ اختیار حکومت یا کابینہ کے پاس بھی نہیں ہے، اگر ادارے اپنی حدود سے نکل کر دوسرے کی حدود میں جائیں گے تو فساد کی صورتحال پیدا ہوگی جس کے نتیجے میں کسی کی عزت محفوظ نہیں رہے گی۔

انہوں نے کہا کہ ضروری ہے کہ ادارے اپنے دائرہ کار میں رہیں، ہمیں اپنی ذاتی انا سے بلند ہوکر اس معاملے کو دیکھنا ہوگا۔

راجا پرویز اشرف نے کہا کہ آئین بڑا واضح ہے کہ پیسہ خرچ کرنے کا اختیار صرف عوام کے منتخب نمائندوں کے پاس ہے، سیاسی معاملات سیاستدانوں کو ہی عدالت کرنے ہیں، یہ سپریم کورٹ یا کسی عدالت میں نہیں جانے چاہئیں۔

ان کا کہنا تھا کہ جب بھی کوئی سیاسی معاملہ عدالت میں گیا تو اس سے عدالت کی عزت میں بھی کمی واقع ہوئی ہے، عدالت غیر ضروری طور پر زیر بحث آئی اور اس پر تنقید ہوئی، عدالت نے یہ بات ٹھیک کہی ہے کہ آپ لوگ اپنا سیاسی مسئلہ خود بیٹھ کر ٹھیک کریں اور ان کو وقت دیا جانا چاہیے۔

اسپیکر قومی اسمبلی نے کہا کہ پارلیمان نے ہمیشہ ماں کا کردار ادا کیا، اگر اس کی توقیر نہ کی گئی اور اس کی جگہ لینے کی کوشش کی گئی، اس کے اختیارات سلب کرنے کی کوشش کی گئی تو سارا معاشرہ ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہوجائے گا۔

مشہور خبریں۔

پابندیوں کے باوجود ایران دنیا کی بیسویں معاشی طاقت:عالمی مالیاتی فنڈ

?️ 9 مئی 2022سچ خبریں:عالمی مالیات فنڈ نے اعلان کیا ہے کہ سخت ترین معاشی

ہرطرف اندھیرا ہے‘ ملک کے حالات بہتر ہوتے نظر نہیں آرہے، شیخ رشید احمد

?️ 15 مارچ 2025راولپنڈی: (سچ خبریں) عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید احمد نے

صیہونی قیدیوں کی رہائی کے لیے حماس کی نئی تجویز

?️ 2 جنوری 2024سچ خبریں: Axios نیوز سائٹ نے دعویٰ کیا ہے کہ فلسطین کی

پاکستان کا بی جے پی کے ’اکھنڈ بھارت‘ نظریے پر اظہار تشویش

?️ 2 جون 2023اسلام آباد:(سچ خبریں) پاکستان نے اکھنڈ بھارت کے نظریے پر شدید تشویش

اپوزیشن کا مقابلہ کرنے کے لیے تیار ہوں:وزیر اعظم

?️ 8 مارچ 2022اسلام آباد(سچ خبریں)وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ اپوزیشن کا مقابلہ

8فروری کو انتخابات میں بدترین دھاندلی کی گئی، یہ تاریخ کا سیاہ ترین دن ہے

?️ 9 فروری 2025مردان: (سچ خبریں) سربراہ جے یو آئی ف مولانا فضل الرحمان نے

پی ٹی آئی کا ممکنہ لانگ مارچ کے تناظر میں عمران خان کو نظر بند کرنے کا منصوبہ تیار

?️ 7 اکتوبر 2022اسلام آباد: (سچ خبریں) وفاقی حکومت نے سابق وزیر اعظم اور پی

غزہ اور مغربی کنارے سے لے کر امریکہ کے قلب تک حماس کی مقبولیت کا راز

?️ 23 دسمبر 2023سچ خبریں: طوفان الاقصیٰ آپریشن کے بعد حماس کی مقبولیت میں اضافہ

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے