?️
اسلام آباد:(سچ خبریں) قیمتوں میں غیر معمولی اضافے کے پیش نظر گزشتہ روز صبح سے آئل ٹینکرز ایسوسی ایشن کی جانب سے ہڑتال کے اعلان کے بعد صارفین کو پیٹرولیم مصنوعات کی قلت کا سامنا ہونے کا خدشہ پیدا ہوگیا۔
پاکستان پیٹرولیم ڈیلرز ایسوسی ایشن (پی پی ڈی اے) کے چیئرمین عبدالسمیع خان نے کہا کہ کراچی میں کچھ پمپس پر پیٹرول میں کمی آنا شروع ہو گئی ہے جبکہ اندرون ملک پمپس اب تک متاثر نہیں ہوئے ہیں۔
کیماڑی اور پورٹ قاسم ٹرمینلز سے پیٹرول اور ڈیزل کی فراہمی میں کچھ رکاوٹ کی اطلاعات تھیں لیکن بعد ازاں قانون نافذ کرنے والے اداروں نے ملک کے مختلف حصوں کو تیل کی سپلائی کلیئر کرنے میں مدد فراہم کی۔
آئل کمپنیز ایڈوائزری کونسل (او سی اے سی) نے پہلے ہی وزارت تیل کو آئل ٹینکر ایسوسی ایشن کی ہڑتال کے پیش نظر تیل کی سپلائی میں ممکنہ رکاوٹوں کے بارے میں خبردار کر دیا تھا۔
ترجمان آل پاکستان آئل کنٹریکٹر ایسوسی ایشن (اسلام آباد ریجن) نعمان علی بٹ نے کہا کہ جڑواں شہروں (اسلام آباد اور راولپنڈی) اور گلگت بلتستان اور کشمیر میں بھی ڈیزل اور پیٹرول کی سپلائی معطل کردی گئی ہے۔
انہوں نے کہا کہ متعلقہ وزارتوں کے ساتھ بات چیت جاری ہے، امید ہے کہ ہماری شکایات دور کرنے کے لیے ایک یا 2 روز میں اجلاس ہوگا لیکن فی الحال ہڑتال جاری ہے۔
نعمان علی بٹ نے کہا کہ آئل ٹینکرز ایسوسی ایشن نے مال برداری میں اضافے کا مطالبہ کیا ہے جس کے تحت وائٹ آئل پائپ لائن کی ترسیل میں کوٹہ موجودہ 30 فیصد سے بڑھا کر 65 فیصد ہونا ہے، ایسوسی ایشن پرانی گاڑیوں کے ذریعے پیٹرول کی ترسیل کی اجازت دینے کا بھی مطالبہ کر رہی ہے۔


مشہور خبریں۔
عمران خان کے خلاف نااہلی کیس سماعت کیلئے مقرر
?️ 14 دسمبر 2022اسلام آباد:(سچ خبریں) اسلام آباد ہائی کورٹ نے مبینہ بیٹی کو کاغذات
دسمبر
جانسن جھوٹا اور مکار ہے: انگریز سیاستداں
?️ 25 جون 2024سچ خبریں: ایک برطانوی سیاست داں نے ملک کے سابق وزیر اعظم
جون
امریکی کمپنی کے 1400 ہڑتالی کارکنوں کو باہر نکالا گیا
?️ 9 دسمبر 2021سچ خبریں: بین الاقوامی یونین آف بیکری، کنفیکشنری، ٹوبیکو اینڈ مل ورکرز
دسمبر
مشرقِ وسطیٰ کی جنگ کے سایے میں دبتے پاکستان کے اندرونی مسائل
?️ 25 جون 2025اسلام آباد: (سچ خبریں) ہمارے خطے کے اردگرد ہونے والی جنگوں کی
جون
ملیر کا میدان تو پی پی کے نام رہا، پڑھئے پی ٹی آئی امیدوار کا نمبر
?️ 17 فروری 2021کراچی(سخ خبریں) ضمنی انتخابات 2021 سندھ اسمبلی کے حلقہ ملیر 88 کے
فروری
اسحاق ڈار نیویارک پہنچ گئے، جنرل اسمبلی اجلاس میں شرکت کریں گے
?️ 22 ستمبر 2025اسلام آباد (سچ خبریں) اسحاق ڈار نیویارک پہنچ گئے، جنرل اسمبلی اجلاس
ستمبر
کرینہ، امیتابھ کو بہت بُرا آدمی کیوں سمجھتی تھیں؟
?️ 30 نومبر 2021ممبئی (سچ خبریں)ایک وقت ایسا تھا جب بالی ووڈ اداکارہ کرینہ کپور
نومبر
اسپیکر سے حکومت اور اپوزیشن دونوں ناراض
?️ 17 جون 2021اسلام آباد (سچ خبریں ) اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر کیلئے مشکلات
جون