?️
سچ خبریں: ویڈیو اسٹریمنگ پلیٹ فارم یوٹیوب نے مصنوعی ذہانت (اے آئی) کے متعدد ٹولز شارٹس میں متعارف کرادیے، جس کا مقصد ویڈیو بنانے والوں کے لیے آسانیاں پیدا کرنا ہے۔
بلاگ پوسٹ میں پلیٹ فارم نے بتایا کہ مذکورہ ٹولز یوٹیوب شارٹس کے لیے بنائے گئے ہیں اور گوگل ڈیپ مائنڈ کے جدید ویو 3 ماڈل پر کام کرتے ہیں جو صارفین کو کم وقت میں بہتر ویڈیوز بنانے میں مدد دیں گے۔
یوٹیوب نے گوگل ڈیپ مائنڈ کے ساتھ مل کر ویو 3 فاسٹ نامی ٹول متعارف کرایا ہے، یہ ٹول مفت ہے اور اس سے صارفین اپنے فون پر صرف ایک خیال سے معیاری ویڈیوز بنا سکتے ہیں، جن میں اب پہلی بار آواز بھی شامل ہوگی۔
مذکورہ فیچر فی الحال امریکا، برطانیہ، کینیڈا، آسٹریلیا اور نیوزی لینڈ میں متعارف کایا گیا اور جلد دیگر ممالک میں بھی پیش کردیا جائے گا۔
اس کے علاوہ، یوٹیوب شارٹس پر ویو 3 کے نئے فیچرز جلد متعارف ہوں گے، جن کے ذریعے صارفین اپنی تصاویر کو حرکت دے سکیں گے، جیسا کہ کسی ویڈیو سے ڈانس کی حرکت کو تصویر پر منتقل کیا جا سکے گا۔
مذکورہ فیچر کے تحت ویڈیوز کا اسٹائل بدلنا بھی ممکن ہوگا، اس کے علاوہ صارفین سادہ متن کے ذریعے ویڈیو میں اشیا جیسے کردار، پرپس یا اثرات شامل کر سکیں گے۔
ایک اور فیچر ’ایڈٹ ود اے آئی‘ بھی متعارف کرایا جائے گا جو کہ ویڈیو ایڈیٹنگ کو آسان بنائے گا، یہ آپ کے کیمرہ رول سے بہترین کلپس خود بخود چنتا ہے، ان میں موسیقی، ٹرانزیشنز اور انگریزی یا ہندی میں وائس اوور شامل کرتا ہے، جو ویڈیو کے مناظر کے مطابق ردعمل دیتا ہے۔
یہ فیچر صارفین کو ایک تیار شدہ ویڈیو کا پہلا ڈرافٹ دیتا ہے، جسے وہ اپنی مرضی سے مزید بہتر کر سکتے ہیں، یہ فیچر اب آزمائشی مراحل میں ہے اور جلد یوٹیوب شارٹس اور یوٹیوب کریٹ ایپ پر کچھ ممالک میں دستیاب ہوگا۔
یوٹیوب نے ’اسپیچ ٹو سانگ‘ نامی ٹول بھی متعارف کرایا ہے جو ویڈیوز کی گفتگو کو دلکش گانوں میں بدلتا ہے۔


مشہور خبریں۔
پی ڈی ایم سےمتعلق مگوئیوں پر بابر افتخار کا دوٹوک موقف
?️ 8 فروری 2021اسلام آباد (سچ خبریں) سیاست سے تعلق نہ رکھنے والے پاک فوج
فروری
علی پور پورا ڈوب گیا، بہت نقصان ہوا، پورا کریں گے۔ مریم اورنگزیب
?️ 14 ستمبر 2025لاہور (سچ خبریں) وزیراعلی مریم نواز شریف کی ہدایت پر سینئر وزیر
ستمبر
صیہونیوں کی ترک وزیر خارجہ کی توہین
?️ 26 مئی 2022سچ خبریں:ترک وزیر خارجہ کے سفارتی دورہ کے باوجود مقبوضہ فلسطین پہنچنے
مئی
اقتصادی رابطہ کمیٹی نے پی آئی اے کیلئے 8 ارب روپے جاری کرنے کی منظوری دے دی
?️ 28 اکتوبر 2023اسلام آباد: (سچ خبریں) کابینہ کی اقتصادی رابطہ کمیٹی (ای سی سی)
اکتوبر
16 اگست سے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ریلیف ملنے کا امکان
?️ 11 اگست 2025اسلام آباد (سچ خبریں) 16 اگست سے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں
اگست
مسلم لیگ (ن) سادہ اکثریت کے ساتھ وفاق میں حکومت بنائے گی، رانا ثنا اللہ کا دعویٰ
?️ 18 نومبر 2023لاہور: (سچ خبریں) پاکستان مسلم لیگ (ن) کے رہنما رانا ثنا اللہ
نومبر
بھارتی فوج نے شہید حریت رہنما محمد اشرف صحرائی کے گھر کا محاصرہ کرلیا
?️ 8 مئی 2021سرینگر (سچ خبریں) مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج نے سرینگر کے علاقے
مئی
سپیکر پرلازم ہے کہ وہ آئین اور قانون کی پاسداری کریں،عمر ایوب
?️ 19 اپریل 2024اسلام آباد: (سچ خبریں) قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر عمر ایوب کا کہنا
اپریل