گوگل میپس سے صارفین کی لوکیشن ہسٹری ڈیلیٹ کرنے کا اعلان

🗓️

سچ خبریں: انٹرنیٹ سرچ انجن گوگل نے میپس سے صارفین کی لوکیشن ہسٹری ڈیلیٹ کرنے کا اعلان کردیا۔ٹیکنالوجی ویب سائٹ کے مطابق گوگل نے باضابطہ طور پر صارفین کی لوکیشن ہسٹری ڈیلیٹ کرنے کی تصدیق کردی۔

گوگل کی جانب سے صارفین کی تمام طرح کی معلومات ڈیوائس سمیت گوگل کلاؤڈ اور دیگر جگہوں پر محفوظ کی جاتی رہی ہے۔

گوگل کی جانب سے لوکیشن ہسٹری کو 2023 میں گوگل کلاؤڈ کے بجائے صارف کی ڈیوائس میں محفوظ کرنا شروع کیا گیا تھا لیکن اب کمپنی نے ہسٹری کو ڈیلیٹ کرنے کی تصدیق کردی۔

گوگل کے مطابق صارفین کی گوگل میپس کی لوکیشن ہسٹری کو تین ماہ کے بعد ڈیلیٹ کردیا جائے گا، یعنی میپس پر صرف تازہ تین ماہ کی لوکیشن ہی موجود رہے گی، اگلے تین ماہ بعد پرانے تین ماہ کی لوکیشن غائب ہوتی رہے گی۔

گوگل نے مذکورہ فیصلے سے متعلق اپنی بلاگ پوسٹ سمیت صارفین کو بھیجی گئی ای میل میں بھی واضح کیا۔

خیال کیا جاتا رہا ہے کہ گوگل میپس میں لوکیشن ہسٹری کو محفوظ کیے جانے سے گوگل صارفین کی معلومات حاصل کرتا تھا، جسے وہ اشتہارات سمیت دوسرے مقاصد کے لیے استعمال کرتا تھا لیکن اب کمپنی نے صارفین کی لوکیشن ہسٹری ڈیلیٹ کرنے کا اعلان کردیا۔

گوگل میپس سے صارفین کی لوکیشن ہسٹری یکم دسمبر 2024 سے شروع ہوگی۔

مشہور خبریں۔

متحدہ عرب امارات نے کورونا وائرس کے پیش نظر پاکستان سمیت متعدد ممالک کے خلاف اہم اعلان کردیا

🗓️ 10 مئی 2021دبئی (سچ خبریں) متحدہ عرب امارات نے کورونا وائرس کے پیش نظر

شام میں جولانی حکومت اور امریکی قبضہ کاروں کے درمیان کشیدگی، وجہ؟

🗓️ 8 جنوری 2025سچ خبریں:مطلع ذرائع نے بتایا کہ امریکی فوجیوں نے جولانی کے عناصر

پاکستان نے افغانستان میں طالبان حکومت کو تسلیم کر لیا

🗓️ 3 ستمبر 2021اسلام آباد (سچ خبریں) تفصیلات کے مطابق ترجمان دفتر خارجہ عاصم افتخار

حماس کی طرف سے بچوں کے سر قلم کرنے کی جھوٹی خبریں

🗓️ 14 اکتوبر 2023سچ خبریں:سی این این کے رپورٹر نے معذرت کرتے ہوئے لکھا کہ

صہیونی میڈیا میں بن سلمان کا مضحکہ خیز کارٹون شائع

🗓️ 3 فروری 2022سچ خبریں:ایک عبرانی اخبار نے اسرائیلی جاسوسی سافٹ ویئر خریدنے پر سعودی

پی ڈی ایم حکومت کے خلاف مل کام کرنے کی کوشش میں

🗓️ 16 مارچ 2021اسلام آباد(سچ خبریں)سینیٹ میں چیرمینی کا الیکشن کا ہارنے کے بعد پاکستان

فضا میں اڑنے والی  کار کی دبئی میں کامیاب آزمائش

🗓️ 15 جنوری 2022دبئی(سچ خبریں) سائنس فکشن جیسی اڑنے والی  کار نے دبئی میں کامیاب

سعودی کارکن تل ابیب کے ساتھ فوجی مشق میں سعودی شرکت پر ناراض

🗓️ 6 فروری 2022سچ خبریں: خلیج فارس میں اسرائیلی حکومت کی بحریہ کے ساتھ امریکی زیرقیادت

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے