کیا فیس بک نئے نام سے خود کو متعارف کروانے کی منصوبہ بندی کر رہی ہے؟

فیس بک نے صارفین کے لئے اہم فیچر متعارف کرا دیا

?️

لندن (سچ خبریں)  ذرائع کے مطابق سماجی رابطے کی مقبول ترین ویب سائٹ فیس بک آئندہ ہفتے ایک نئے نام کے ساتھ خود کو دوبارہ متعارف کرنے کی منصوبہ بندی کررہی ہے۔ابھی تک نئے نام کے بارے میں کوئی معلومات نہیں تاہم سالانہ کنیکٹ کانفرنس میں نام سامنے آنے کا امکان ہے۔

برطانوی خبر رساں ادارے ’رائٹرز‘ کی رپورٹ کے مطابق دی ورج نے مذکورہ معاملے سے براہ راست آگاہی رکھنے والے ذرائع کا حوالہ دیتے ہوئے مذکورہ دعویٰ کیا۔دی ورج کی رپورٹ کے مطابق فیس بک کے چیف ایگزیکٹو افسر (سی ای او) مارک زکربرگ 28 اکتوبر کو کمپنی کی سالانہ کنیکٹ کانفرنس میں نام کی تبدیلی کے بارے میں بات کرنے کا ارادہ رکھتے ہیں اور جلد یہ نام سامنے آسکتا ہے۔تاہم اس حوالے سے سوال کے جواب میں فیس بک نے کہا کہ کمپنی ’افواہوں یا قیاس آرائیوں‘ پر تبصرہ نہیں کرتی۔

یہ خبر ایک ایسے وقت میں آئی ہے جب کمپنی کو اپنے کاروباری طریقوں پر امریکی حکومت کی بڑھتی ہوئی اسکروٹنی کا سامنا ہے۔امریکا کی دونوں سیاسی جماعتوں کے قانون سازوں نے فیس بک کے ذریعے کانگریس میں بڑھتے ہوئے غصے کی مثال دیتے ہوئے کمپنی سے پوچھ گچھ شروع کی ہے۔

دی ورج کی رپورٹ میں مزید کہا گیا کہ ری برانڈنگ، فیس بک کی سوشل میڈیا ایپ کو ایک پیرنٹ کمپنی کے ماتحت کئی مصنوعات میں سے ایک کے طور پر پیش کرے گی جو انسٹاگرام، واٹس ایپ، اوکولس اور دیگر کی نگرانی کرے گی۔خیال رہے کہ سلیکون ویلی میں یہ کوئی غیر معمولی بات نہیں ہے کہ کمپنیاں اپنے نام تبدیل کریں کیونکہ وہ اپنی خدمات کو توسیع دینے کے لیے ایسا کرتے ہیں۔

گوگل نے 2015 میں الفابیٹ انکارپوریشن کو ایک ہولڈنگ کمپنی کے طور پر قائم کیا تھا تاکہ وہ اپنی سرچ اور اشتہاری کاروبار سے آگے بڑھے، اپنے خودمختار گاڑیوں کے یونٹ اور ہیلتھ ٹیکنالوجی سے لے کر دور دراز علاقوں میں انٹرنیٹ خدمات کی فراہمی تک مختلف دیگر منصوبوں کی نگرانی کرے۔

رپورٹ کے مطابق سائٹ کی ری برانڈنگ کا اقدام نام نہاد میٹاورس، ایک آن لائن دنیا کی تعمیر پر فیس بک کی توجہ کی عکاسی کرے گا جہاں لوگ ورچوئل ماحول میں نقل و حرکت اور بات چیت کے لیے مختلف آلات استعمال کر سکتے ہیں۔

فیس بک نے ورچوئل رئیلٹی (وی آر) اور آگمینٹڈ رئیلٹی (اے آر) میں بہت زیادہ سرمایہ کاری کی ہے اور اپنے لگ بھگ ایک ارب صارفین کو کئی ڈیوائسز اور ایپس کے ذریعے کنیکٹ کرنے کا ارادہ رکھتی ہے۔

مشہور خبریں۔

سابق وزیراعظم اور ان کی اہلیہ کے عدت میں نکاح کا کیس کہاں تک پہنچا؟

?️ 26 جون 2024سچ خبریں:اسلام آباد کی ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن عدالت میں سابق وزیر اعظم

گزشتہ مالی سال پاکستان کا چین کیساتھ تجارتی خسارہ بڑھ کر 14 ارب 37 کروڑ ڈالر ہوگیا

?️ 28 جولائی 2025اسلام آباد: (سچ خبریں) گزشتہ مالی سال کے دوران پاکستان کا چین

غزہ میں جرنلوں کا فلسطینی عوام کو بے گھر کرنا کا منصوبہ

?️ 21 اکتوبر 2024سچ خبریں: حماس تحریک نے اپنے نئے بیان میں غزہ کی پٹی

پی ٹی آئی کی انتخابی نشان ’بلا‘ واپس لیےجانے کے فیصلے کیخلاف نظر ثانی اپیل

?️ 6 فروری 2024اسلام آباد: (سچ خبریں)پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی ) نے اپنا

یاسر حسین نے نوشین شاہ کو  بہترین اداکارہ قرار دے دیا

?️ 21 جون 2021کراچی (سچ خبریں)پاکستان فلم و ٹی وی انڈسٹری کے کامیڈین اداکار یاسر

یمن میں جاری جنگ، سعودی عرب کی ہار یا جیت؟

?️ 18 مارچ 2021(سچ خبریں) دنیا حیرت کے مارے انگشت بادندان ہے، یہود و نصاریٰ

شوکت ترین سمیت 4 امیدوار کے کاغذات جمع

?️ 3 دسمبر 2021خیبر پختونخوا(سچ خبریں) خیبرپختونخوا سے سینیٹ کی خالی ہونے والی نشست پر

فروری میں براہ راست بیرونی سرمایہ کاری میں 10 فیصد اضافہ

?️ 21 مارچ 2023اسلام آباد: (سچ خبریں) ملک میں سیاسی طور پر ناموافق حالات کے

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے