?️
اسلام آباد: (سچ خبریں)پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی ) نے اپنا انتخابی نشان ’بلا‘ واپس لینے کے سپریم کورٹ کے فیصلے کے خلاف نظر ثانی اپیل دائر کردی۔
رجسٹرار آفس سپریم کورٹ آف پاکستان نے پی ٹی آئی کی درخواست کو ڈائری نمبر بھی الاٹ کردیا ہے۔
عدالت عظمیٰ میں دائر درخواست میں تحریک انصاف نے سپریم کورٹ سے الیکشن کمیشن کا اس کا انتخابی نشان بلا واپس لینے کا فیصلہ کالعدم قرار دینے کی استدعا کی ہے۔
پی ٹی آئی نے درخواست میں استدعا کی ہے کہ اسے اس کا انتخابی نشان ’بلا‘ واپس کیا جائے۔
پی ٹی آئی کی جانب سے درخواست کی پیروی کے لیے سینئر وکلا اور پارٹی رہنماؤں حامد خان، بیرسٹر علی ظفر، قاضی انور، بیرسٹر گوہر کی خدمات حاصل کی گئی ہیں۔
واضح رہے کہ 13 جنوری کی شب 11 بجکر 30 منٹ پر سپریم کورٹ نے الیکشن کمیشن کی جانب سے دائر درخواست پر فیصلہ سناتے ہوئے الیکشن کمیشن کا پی ٹی آئی کو ’بلے‘ کے انتخابی نشان سے محروم کرنے کا فیصلہ درست قرار دیتے ہوئے پشاور ہائی کورٹ کا فیصلہ کالعدم قرار دے دیا تھا۔
فیصلے کے بعد پی ٹی آئی نے سپریم کورٹ کے تین رکنی بینچ کے خلاف سپریم کورٹ میں ہی نظرثانی اپیل دائر کرنے کا اعلان کیا تھا، پی ٹی آئی کے رہنما بیرسٹر گوہر علی خان نے کہا تھا کہ سپریم کورٹ نے فیصلہ تکنیکی بنیادوں پر کیا ہے، فیصلہ بدنیتی پر مبنی نہیں، فیصلے پر نظرثانی کی اپیل کریں گے۔
کیس کا پسِ منظر
یاد رہے کہ 22 دسمبر کو الیکشن کمیشن نے پی ٹی آئی کے انٹرا پارٹی انتخابات کو کالعدم قرار دے کر انتخابی نشان واپس لے لیا تھا۔
26 دسمبر کو پشاور ہائی کورٹ نے الیکشن کمیشن کا پی ٹی آئی سے ’بلے‘ کا نشان واپس لینے کا فیصلہ معطل کردیا تھا۔
بعدازاں 30 دسمبر کو الیکشن کمیشن نے پی ٹی آئی کے انتخابی نشان سے متعلق پشاور ہائی کورٹ کے حکم امتناع کے خلاف نظرثانی کی درخواست دائر کر دی تھی۔
3 جنوری کو ’بلے‘ کے انتخابی نشان کی بحالی کے خلاف الیکشن کمیشن کی درخواست پر پشاور ہائی کورٹ نے محفوظ فیصلہ سناتے ہوئے اپنا حکم امتناع واپس لے لیا تھا، جس کے بعد پی ٹی آئی اپنے انتخابی نشان ’بلے‘ سے اور بیرسٹر گوہر خان پارٹی چیئرمین شپ سے محروم ہوگئے تھے۔
تاہم 10 جنوری کو پشاور ہائی کورٹ نے الیکشن کمیشن کا فیصلہ معطل کرتے ہوئے پی ٹی آئی کو ’بلے‘ کے نشان پر الیکشن لڑنے کی اجازت دے دے دی تھی، جس کے بعد الیکشن کمیشن نے اس فیصلے کے خلاف سپریم کورٹ سے رجوع کرلیا تھا۔


مشہور خبریں۔
شام کے سلسلہ میں اقوام متحدہ کا اہم اعلان
?️ 11 مارچ 2021سچ خبریں:اقوام متحدہ کے سکریٹری جنرل نے خبردار کیا ہے کہ شام
مارچ
مون سون کے نئے سپیل کا آغاز، صوابی میں بادل پھٹنے سے تباہی، 15 افراد جاں بحق
?️ 18 اگست 2025پشاور (سچ خبریں) ملک میں مون سون سیزن کے ایک اور طاقتور
اگست
ایف بی آر نے انفارمیشن سینٹر 2.0 کے پلیٹ فارم سے ایڈوانس اسٹاک رجسٹر سسٹم لانچ کردیا
?️ 31 اکتوبر 2024اسلام آباد: (سچ خبریں) ایف بی آر کی ڈیجیٹائزیشن کی کوششوں کے
اکتوبر
امریکی نائب صدر کا غزہ کے بارے میں نیا بیان
?️ 30 اکتوبر 2023سچ خبریں:صیہونی حکومت اور اسرائیل کے اپنے دفاع کے حق کے بارے
اکتوبر
اسرائیل کے ہاتھوں مشرق وسطیٰ میں امریکی اثر و رسوخ کو بڑا دھچکا: وال اسٹریٹ جرنل
?️ 30 ستمبر 2025سچ خبریں:اسرائیل کے قطر پر حالیہ حملے نے نہ صرف امریکہ کی
ستمبر
وزیر اعظم نے کورونا بڑھتے کیسز کی بنا پر رابطہ کمیٹی برائے کورونا کا اجلاس طلب کر لیا
?️ 24 دسمبر 2021اسلام آباد (سچ خبریں) وزیراعظم عمران خان نے قومی رابطہ کمیٹی برائے
دسمبر
آزاد کشمیر میں سردار تنویرالیاس پی ٹی آئی کے قائد ایوان نامزد
?️ 17 اپریل 2022مظفرآباد(سچ خبریں) وزیراعظم آزاد کشمیر کے انتخاب کے لیے پی ٹی آئی
اپریل
وزیر داخلہ نے عمران خان کی اہلیہ کی گرفتاری کی خبروں پر ردِعمل دے دیا
?️ 15 مئی 2023لاہور: (سچ خبریں) وزیر داخلہ راناثناء اللہ نے سابق وزیراعظم عمران خان
مئی