🗓️
کیلیفورنیا(سچ خبریں) کیا انسٹاگرام اور میسنجر ایک ہونے کے قریب ہیں اس حوالے سے سماجی رابطے کی مقبول ترین ویب سائٹ فیس بک نے اپنے پلیٹ فارمز کو ایک کرنے کے لیے ایک اور قدم بڑھایا ہےجس کے تحت انسٹاگرام نے بھی ایک نیا فیچر واچ ٹو گیدر متعارف کروایا ہے۔
بین الاقوامی ویب سائٹ کے مطابق سماجی رابطے کی ویب سائٹ فیس بک نے انسٹا گرام اور میسنجر میں چیٹ سسٹمز کو اکٹھا کرنے کی جانب ایک اور اہم پیشرفت کی ہے۔گزشتہ سال کمپنی نے میسنجر اور انسٹاگرام میں کراس میسجنگ کو متعارف کرایا تھا اور اب کراس ایپ گروپ چیٹ کا فیچر بھی پیش کردیا گیا ہے، یعنی اب میسنجر اور انسٹا گرام کانٹیکٹس سے گروپ چیٹس کرنا ممکن ہوگا۔
اسی طرح میسنجر اسٹائل پولز کو بھی انسٹا گرام ڈائریکٹ میسجز اور کراس ایپ گروپ چیٹس کا حصہ بنایا جاسکے گا۔کمپنی کی جانب سے کراس ایپ گروپ چیٹس کے لیے ٹائپنگ انڈیکٹرز کے ساتھ ساتھ نئی چیٹس تھیمز بھی میسنجر اور انسٹا گرام ڈائریکٹ میسجز میں متعارف کرائی ہیں۔علاوہ ازیں انسٹا گرام نے ایک نیا فیچر واچ ٹو گیدر بھی متعارف کروایا ہے۔
اس فیچر کو استعمال کرنے کے لیے انسٹا گرام میں ویڈیو چیٹ اسٹارٹ کرکے جس سے شیئر کرنا چاہتے ہیں اس کا انتخاب کرکے شیئر بٹن پر کلک کرنا ہوگا۔خیال رہے کہ فیس بک کی جانب سے کافی عرصے سے اپنے تمام میسجنگ پلیٹ فارم کو ایک کرنے پر کام کیا جارہا ہے۔ اس منصوبے کا مقصد میسنجر، انسٹاگرام اور واٹس ایپ کے صارفین کو ایک دوسرے کو پیغامات بھیجنے کی سہولت فراہم کرنا ہے۔
مشہور خبریں۔
ہم مشرق وسطیٰ میں جنگ بندی کے قریب ہیں : بلنکن
🗓️ 9 جنوری 2025سچ خبریں: امریکی وزیر خارجہ انٹونی بلنکن نے بدھ کے روز اپنے
جنوری
عسکریت پسندوں کی ’آمد‘ کے بعد وادی تیراہ میں خوف کا شکار کئی خاندان نقل مکانی پر مجبور
🗓️ 13 ستمبر 2022وادی تیراہ: (سچ خبریں)مقامی حکام نے اصرار کیا ہے کہ خیبر پختونخوا
ستمبر
یمن کے خلاف اسرائیلی فوجی جارحیت کی تفصیلات
🗓️ 11 جنوری 2025سچ خبریں: اسرائیلی میڈیا نے اعلان کیا کہ اس حملے میں 20
جنوری
میانمار میں دس لاکھ سے زائد افراد بے گھر ہو چکے ہیں:اقوام متحدہ
🗓️ 27 ستمبر 2022سچ خبریں:اقوام متحدہ نے اعلان کیا ہے کہ میانمار میں بغاوت کے
ستمبر
جنگ کی پشت پناہی بھی اور صلح کی باتیں بھی؛امریکی عجیب منافقت
🗓️ 2 اکتوبر 2024سچ خبریں: امریکی وزیر خارجہ نے عالمی رائے عامہ کی آنکھوں میں
اکتوبر
شمالی شام میں زلزلے سے ایک جیل منہدم؛ داعشی فرار
🗓️ 7 فروری 2023سچ خبریں:شمال مغربی شام میں قید قیدی جن میں زیادہ تر داعش
فروری
انتقامی آپریشن کی تفصیلات کے بارے میں قدس بٹالینز کا بیان
🗓️ 17 مئی 2023سچ خبریں:فلسطین کی جہاد اسلامی تحریک کے عسکری ونگ قدس بٹالین نے
مئی
غزہ کی جنگ کو روکنے کا راہ حل
🗓️ 24 اکتوبر 2023سچ خبریں:الجزیرہ نے قطر کے امیر شیخ تمیم بن حمد آل ثانی
اکتوبر