?️
کویت سٹی(سچ خبریں) سائنسی میدان میں کویت نے اہم کامیابی حاصل کرتے ہوئے اپنا پہلا مصنوعی سیارہ خلا میں کامیابی کے ساتھ روانہ کر دیا ہے یہ سیارہ کویت نت مقامی سطح پر تیار کیا ہے اور ایک کلو گرام نینو سیٹلائٹ ہے۔ اس قسم کی سیٹلائٹ کو کیوب سیٹلائٹ یا کیوب سیٹ کے نام سے بھی جانا جاتا ہے۔
بین الاقوامی میڈیا رپورٹ کے مطابق کویت نے مقامی سطح پر تیار ہونے والا پہلا مصنوعی سیارہ متعارف کرانے کے ساتھ ہی خلا میں روانہ کردیا۔ رپورٹ کے مطابق یہ سیارہ ایک کلوگرام نینو سیٹلائٹ ہے۔کویت کی آربیٹل اسپیس کمپنی کے بانی اور چیف ایگزیکٹیو آفیسر بسام الفیلی نے جمعرات کے روز سیارے کو خلا میں بھیجنے کی تصدیق کی۔
اُن کا کہنا تھا کہ ’کویت کا پہلا مصنوعی سیارہ فالکن 9 لانچنگ وہیکل کے ذریعے خلا میں روانہ کیا گیا، کویت کے ذریعے لانچ کیا جانے والا مصنوعی سیارہ مائیکرو یا نینو میٹرک جہتوں والا ایک تعلیمی سیٹلائٹ سمجھا جاتا ہے‘۔انہوں نے بتایا کہ ’ اس قسم کی سیٹلائٹ کو کیوب سیٹلائٹ یا کیوب سیٹ کے نام سے بھی جانا جاتا ہے، جس کا مجموعی حجم دس کیوبک سینٹی میٹر کے قریب بنتا ہے۔
واضح رہے کہ 1957 میں سوویت یونین نے دنیا کا پہلا مصنوعی سیارہ سپوتنک 1. لانچ کیا ، تب سے اب تک 40 سے زائد ممالک کے 6،600 سیٹلائٹ لانچ کیے جاچکے ہیں۔ 2013 کے ایک اندازے کے مطابق ، 3،600 مدار میں رہے۔ ان میں سے تقریبا 1،000 ایک ہزار کام کر رہے تھے۔ جبکہ باقی اپنی کارآمد زندگی گزار چکے ہیں اور خلائی ملبہ بن چکے ہیں۔
کم و بیش 500 آپریشنل سیٹلائٹ کم زمین کے مدار میں ہیں ، 50 درمیانی زمین کے مدار میں ہیں (20،000 کلومیٹر پر) ، اور باقی ارضیاتی مدار میں ہیں (36،000 کلومیٹر پر)۔ کچھ بڑے مصنوعی سیارہ حصوں میں شروع کیے گئے ہیں اور مدار میں جمع ہوئے ہیں۔
مشہور خبریں۔
2053 تک میں ترکی کو دنیا کی لاجسٹک سپر پاور بنادوں گا:ترک صدر
?️ 16 اپریل 2022سچ خبریں:ترکی کے صدر نے اعلان کیا کہ ان کا ملک آنے
اپریل
کوئٹہ: ہائیکورٹ ججز سے اظہار یکجہتی کیلئے ریلی نکالنے پر پی ٹی آئی رہنماؤں کیخلاف مقدمہ درج
?️ 5 اپریل 2024کوئٹہ: (سچ خبریں) کوئٹہ میں بانی پی ٹی آئی عمران خان کی
اپریل
صہیونی فوج کی بربریت کا سلسلہ جاری
?️ 19 اکتوبر 2023سچ خبریں:صہیونی فوج کے ترجمان فلسطینی مزاحمتی فورسز کے ساتھ لڑائی میں
اکتوبر
ٹک ٹاک پر پابندی ختم
?️ 1 اپریل 2021پشاور (سچ خبریں) پشاور ہائیکورٹ نے ٹک ٹاک پر غیر اخلاقی مواد
اپریل
حکومت جون میں فلم پالیسی کا اعلان کرے گی
?️ 20 مئی 2021اسلام آباد (سچ خبریں) وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات فواد چوہدری نے
مئی
اس بار اسپتال میں امریکی خونی فائرنگ؛ 4 افراد ہلاک
?️ 2 جون 2022سچ خبریں: امریکی میڈیا نے جمعرات کی صبح اوکلاہوما کی ریاست
جون
مغربی پابندیوں کا ہمیشہ الٹا اثر
?️ 7 اپریل 2022سچ خبریںآسٹریلوی اسٹریٹیجک پالیسی کے ایک سینٹر کا کہنا ہے کہ تاریخ
اپریل
مغربی کنارے میں ایک صیہونی ہلاک
?️ 17 دسمبر 2021سچ خبریں:مغربی کنارے میں فائرنگ کے ایک واقعہ میں ایک صیہونی ہلاک
دسمبر